
شام کیخلاف کاروائی کی جہاں امریکی تیاریاں جاری ہیں ۔وہیں روس نے بھی امریکہ کی شام کیخلاف کارروائی کی صورت میں سعودی عرب پر حملے کا اعلان کر دیا ہے۔ خطے میں نئی جنگ کے منڈلاتے خطرات کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کی کیا رائے ہے۔ جاننے کے لئے دیکھتے ہیں. امریکہ کی طرف سے شام پر حملہ کرنے کے اعلان کے بعد صورت حال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔
جبکہ دوسری جانب شام پر امریکی حملے کی صورت میں روس نے سعودی عرب پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ ارکان پارلیمنٹ نے ساری صورت حال میں پاکستان کے کردار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت نے موثر کردار ادا نہ کیا تو پاکستان بھی اس تنازع کے منفی نتائج سے محفوظ نہیں رہے گا۔
اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت کا کہنا ہے کہ امریکہ کو خطے کی امن وسلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ کی بجائے گفتوشنید سے کا م لینا چاہیے۔ اراکین پارلیمنٹ نے مجموعی طور شام پر امریکی حملے کی شدید مخالفتکی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کو افغانستان پرحملے کے نتائج سے عبرت حاصل کرتے ہوئے ایک نیا محاذ کھولنے سے باز رہے سائن آوٹ۔
