
ماسکو (جیوڈیسک) روس کا خلائی جہاز سوئز کامیاب مشن کے بعد زمین پر اتر گیا۔ جہاز میں 2 روسی اور ایک امریکی خلاباز سوار تھا۔
روسی جہاز 6 ماہ تک بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے ساتھ منسلک رہا اور گزشتہ روز قازقستان کے جنوب مشرقی علاقے میں اترا۔
خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر کئی سائنسی تجربات کئے اور پروٹوٹائپ روبوٹ کو بھی اپ گریڈ کیا۔
