Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اب کون سا منجن بیچو گے؟؟؟

May 31, 2021 0 1 min read
Budget
Budget
Budget

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

شنید ہے کہ حکومت 11 جون کو بجٹ پیش کر رہی ہے۔ اِس بجٹ کے بعد سیاسی جماعتیں 2023ء کے عام انتخابات میں مصروف ہو جائیں گی۔ اگر حکومت نے عوام کی اشک شوئی کے لیے کوئی حربہ استعمال کرنا ہے تو اِسی بجٹ میں کر سکتی ہے۔ اِس لیے تحریکِ انصاف کی یہی کوشش اور خواہش ہوگی کہ اِس بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے تاکہ اگلے انتخابات میں عوام کو دکھانے کے لیے اُس کے دامن میں کچھ تو ہو۔ سوال مگر یہ کہ حکومت عوام کو ریلیف کہاں سے اور کیسے دے گی۔ خزانہ خالی، آئی ایم ایف کا دباؤ اور کہیں سے بھی ”بھیک” ملنے کے امکانات معدوم۔ ایسے میں اگر تحریکِ انصاف کے چوتھے وزیرِ خزانہ اُلٹے بھی لٹک جائیں تو ”عوامی بجٹ” نہیں بنا سکتے۔ اِس لیے اُمیدِواثق ہے کہ بجٹ کے بعد وزیرِخزانہ شوکت ترین کی بھی چھُٹی ہو جائے گی۔ ہم اگر اکابرینِ تحریکِ انصاف کو یہ مشورہ دیں تو شاید غلط نہ ہوگا کہ 7 مرتبہ وزارتوں کی تبدیلی کے باوجود جب کچھ بھی بَن نہیں پایا تو ایک دفعہ لیڈر ہی بدل کے دیکھ لو شاید کچھ افاقہ ہو جائے۔

خانِ اعظم نے اپنے اڑھائی سالہ دَورِحکومت میں اتنے منجن بیچے ہیں کہ اُن کا نام گینیزبُک میں آنا چاہیے۔ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کا منجن، بجلی 2 روپے یونٹ اور پٹرول 45 روپے لٹر کرنے کا منجن، باہر پڑے 200 ارب واپس لا کر قرض داروں کے مُنہ پر مارنے اور بھیک نہ مانگنے کا منجن، آئی ایم ایف کے پاس جانے سے بہتر خودکُشی کرنے اور ریاستِ مدینہ بنانے کا منجن۔ پروٹوکول نہ لینے، چھوٹی کابینہ رکھنے اور سائیکل پر وزیرِ اعظم ہاؤس جانے کا منجن، گورنر ہاؤسز پر بلڈوزر چلانے اور وزیرِاعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کا منجن، نئی فیکٹریاں لگانے اور نیا پاکستان بنانے کا منجن، غریب کو روزگار فراہم کرنے اور فری علاج کا منجن۔ سب سے بڑھ کر این آر او نہیں دوںگا اور چوروں کو نہیں چھوڑوں گا کا منجن جس نے قوم کے مُنہ میں ”چھالے” ڈال دیئے ہیں۔ کرپشن کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی اور ہر کَس وناکس پر عیاں ہوچکا کہ کرپشن کی تیغ یک طرفہ جس میں اپنے پاک صاف اور دودھ کے دھلے ہوئے اور اپوزیشن کرپٹ۔۔۔ کرپٹ۔۔۔ کرپٹ۔

”صاف چلی شفاف چلی” کے دَورِحکومت میں ہر روز کرپشن کا کوئی نیا سکینڈل۔ مالم جبّہ اور بی آر ٹی سکینڈلز ماضی کے دھندلکوں میں گُم ہو چکے، 5 ارب درخت لگانے کے دعوے پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدنے فرمایا کہ اُنہیں تو پشاور میں درخت نہیں صرف گردوغبار نظر آیا۔ آٹا، چینی اور ادویات سکینڈلز ابھی درمیان ہی میں لٹکے ہوئے تھے کہ اِسی دوران راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل سامنے آگیا۔ یہ سکینڈل خانِ اعظم کے اے ٹی ایمز کے گرد گھوم رہاہے۔ ظاہر ہے کہ جن اے ٹی ایمز نے خانِ اعظم پر سرمایہ کاری کی ہے، اب وہ اِس کا کئی گُنا وصول بھی کریں گے۔ اِس سکینڈل میں خانِ اعظم کے قریب ترین ساتھی زُلفی بخاری کا نام سامنے آرہا ہے۔ خانِ اعظم کا یہ معتمد پاکستانیوں کی تقدیر بدلنے کے لیے آیا اور اب اپنی تقدیر بدلنے کے چکر میں ہے۔ راولپنڈی رِنگ روڈ کے سکینڈل میں اربوں کھربوں کی کرپشن سامنے آرہی ہے جس میں وزیرِاعظم کے کئی قریبی ساتھیوں کا نام بھی ہے۔ اگر اِس سکینڈل کی غیرجانبدارانہ انکوائری کی گئی تو لوگ باقی تمام سکینڈلز کو بھول جائیں گے کیونکہ ”ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں”۔

بات اب خانِ اعظم کے کَٹوں، وَچھوں، انڈوں اور مُرغیوں جیسے چیخ چِلی کے منصوبوں سے کہیں آگے نکل چکی۔ اب اُن کے گرد گھیرا ڈالے منصوبہ ساز اربوں کھربوں کے ٹیکے لگا رہے ہیں اور حالت یہ کہ ”کَس نَمی پُرسد کہ بھیا کون ہو”۔ خود خانِ اعظم اِن اے ٹی ایمز کو بچانے کی فکر میں غلطاں وپیچاں لیکن ”پنبہ کجا کجا نہم” کے مصداق خانِ اعظم کس کس کو بچائیں گے۔ جہانگیر ترین گروپ کے 40 ارکانِ قومی وصوبائی اسمبلی کا جادو سَر چڑھ کے بول رہا ہے۔ اِدھر سابق ڈی فیکٹو وزیرِاعظم جہانگیرترین سیاسی بساط پر خانِ اعظم کو شہ مات دیتے جا رہے ہیںاور اُدھر خانِ اعظم کے بزرجمہروں کی حماقتیں ہی حماقتیں۔ ترین گروپ کے دباؤ پر احمقانہ قدم یہ اُٹھایا گیا کہ سینیٹر علی ظفر کو اُس کیس کی انکوائری کا فریضہ سونپا گیا جس کی پہلے ہی ایف آئی اے نہ صرف انکوائری کر رہا ہے بلکہ جہانگیر ترین اور اُس کے بیٹے علی ترین کے خلاف 2 ایف آئی آرز بھی کَٹ چکیں۔ خانِ اعظم کے اِس فیصلے کے بعد ایف آئی اے کی کارکردگی پر سوالات اُٹھ رہے ہیں۔ لوگ پوچھتے ہیں کہ اگر سب کچھ خانِ اعظم ہی نے کرنا ہے تو پھر تحقیقاتی اداروں کو بند کر دیا جائے۔ اگر یہ تحقیقاتی ادارے بند کر دیئے جاتے ہیں تو کم از کم کَٹوں وَچھوں سے تو کئی گُنا زیادہ آمدن ہو سکتی ہے۔

”وہ خود ہی تماشا ہیں، وہ خود ہی تماشائی” کے مصداق ترین گروپ کے راجہ ریاض نے سَرِعام کہہ دیاکہ علی ظفر انکوائری مکمل ہو چکی جس میں جہانگیر ترین کو پاک صاف قرار دے دیا گیا ہے۔ جب یہ رپورٹ وزیرِاعظم تک پہنچے گی تو سارا معاملہ کلیئر ہو جائے گا۔ طُرفہ تماشا یہ کہ جن کے خلاف علی ظفر انکوائری ہو رہی تھی، اُن کے پاس انکوائری رپورٹ وزیرِاعظم کے پاس پہنچنے سے بھی پہلے پہنچ جاتی ہے اور ترین گروپ اِس کا اعلان بھی کر دیتا ہے۔ ”صاف چلی شفاف چلی” دَورِ حکومت میں ایسا تو ہونا ہی تھا۔ فی الحال تو یہ رپورٹ سامنے نہیں آئی (وزیرِاطلاعات فواد چودھری کے مطابق انکوائری رپورٹ ابھی تک وزیرِاعظم ہاؤس نہیں پہنچی) لیکن اگر یہ رپورٹ راجہ ریاض کے بیان کی تصدیق کرتی ہے تو پھر کئی سوالات اُٹھ کھڑے ہوںگے۔ پہلا سوال یہ کہ کیا ایف آئی اے کی انکوائریاں غلط ہوتی ہیں؟۔ دوسرا سوال یہ کہ قوم اِن تحقیقاتی اداروں پر کہاں تک اعتماد کر سکتی ہے؟۔ تیسرا سوال یہ کہ جب یہ کیس عدالت میں جائے گا تو معزز جج کس کی انکوائری پر اعتماد کریں گے، علی ظفر انکوائری پر یا ایف آئی اے انکوائری پر؟۔ اگر علی ظفر انکوائری پر اعتماد کر لیا جاتا ہے تو پھر اِن تحقیقاتی اداروں کی ضرورت ہی کیا ہے۔ آخری اور چُبھتا ہوا سوال یہ کہ اگر عدالت نے خانِ اعظم سے استفسار کر لیا کہ اُنہوں نے کس قانون کے تحت علی ظفر کو انکوائری آفیسر مقرر کیا ہے تو اُن کے پاس کیا جواب ہوگا؟۔

شنید ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کو ایسے ہی ”لولی پاپ” دے کر بجٹ منظور ہونے تک ٹالا جائے گا کیونکہ بغاوت کی صورت میں آمدہ بجٹ پاس ہونے کے چانسز بہت کم رہ جاتے ہیں۔ گویا پروگرام یہ کہ بجٹ کے بعد یوٹرن اور پھر ترین گروپ کی شامت ہی شامت۔ ابھی ترین گروپ پر ہاتھ اِس لیے بھی نہیں ڈالا جارہا کہ میاں شہبازشریف اور حمزہ شہباز جیل سے باہر آچکے ہیں۔ شہبازشریف کو ملک سے باہر جانے سے روکنا حکومت کو مہنگا پڑ رہا ہے۔ میاں صاحب نے اپنے عشائیے میں پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن کے تمام پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کیااور اُن کے سامنے یہ تجویز رکھی کہ آمدہ ”عوام دشمن بجٹ” کی بھرپور مخالفت کی جائے اور اگر ممکن ہوسکے تو بجٹ منظور نہ ہونے دیا جائے۔ اُدھر مولانا فضل الرحمٰن نے بھی پی ڈی ایم کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے 29 مئی کو اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ میاں شہبازشریف بھی 28 مئی کو مولانا سے دوسری ملاقات کر چکے۔ اِن حالات میں جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ کھلی مخاصمت حکومت کو مہنگی پڑ سکتی ہے۔ اِسی لیے ابھی تک نہ تو انکوائری رپورٹ سامنے آئی ہے اور نہ ہی کوئی حکومتی بیان۔ سبھی جانتے ہیں کہ آمدہ بجٹ کے بعد عام انتخابات کی گہماگہمی شروع ہو جائے گی۔ اگر تحریکِ انصاف کی حکومت عام انتخابات تک قائم بھی رہتی ہے تو سوال یہ ہے کہ اب خانِ اعظم کون سا ”منجن” بیچیں گے؟۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
budget elections government people political parties Prof Riffat Mazhar Relief انتخابات بجٹ حکومت ریلیف سیاسی جماعتیں عوام
School
Previous Post پنجاب کے بعض اضلاع اور کے پی میں اسکول کالجز کھل گئے
Next Post پیام باد صبحگاہی
Humanity Help

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close