کراچی: سارک اکیڈمی کرکٹ چمپئن شپ 15جنوری 2014ء سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں منعقد ہوگا ٹورنامنٹ میں پاکستان،بھارت ،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ٹورنامنٹ میں اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی ٹیم سارک کرکٹ چمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔
پاکستان کی نمائندگی کرنے والے اورنگزیب سلطان اکیڈمی کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی کپتان دانیال اسلم،نائب کپتان بلال احمد جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں معاذ احمد ،حمزہ انتظار،محمد فراز،محمد دائود،عبدالقدوس،عاقب الرحمن،محمد طلحہ۔ سید نبیل علی ،محمد انس خان،محمد فیضان خان،فیضان بٹ ،یاسر علی ،حمزہ سعید ،شیراز ،نعمان اور حمزہ الطاف،عبدالحامد شامل ہیں ،پاکستان ٹیم کے منیجر سعید عالم اور کوچ ندیم جعفری ہونگے۔سارک کرکٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش مورخہ 15
جنوری 2014ء کو کھیلا جائے گا۔
