
ممبئی (جیوڈیسک) انڈین سپر فٹ بال لیگ میں کو چی فرنچائز کے شریک مالک سچن ٹنڈولکر نے اپنی ٹیم کو کیرالا بلاسٹرز کا نام دے دیا ہے۔
منگل کو کیرالا کے وزیر اعلیٰ اومن چاندی نے سچن ٹنڈولکر سے ملاقات کے بعد مذکورہ ٹیم کے نام کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فٹ بال کے فروغ کیلئے سچن ٹنڈولکر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

