Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عید قربان کے فضائل و مسائل

September 15, 2016 2 1 min read
Qurbani
Qurbani
Qurbani

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی
ارشادباری تعالیٰ ہے ۔فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ(ترجمہ) توتم اپنے رب کے لئے نمازپڑھواورقربانی کرو۔ سورة الکوثر

“عیدالا ضحی ” نویدومسرت کادن ہے جسے تین دن تک منانے کاحکم دیاگیاہے۔دراصل ذوالحجہ کا مہینہ نہایت ہی عظمت اورمرتبے والامہینہ ہے۔ اس مہینہ کاچاندنظرآتے ہی ہردل میں اس عظیم حافظ کریم اللہ چشتی پائی خیل،میانوالی0333.6828540
عیدِ قربان کے فضائل و مسائل
ارشادباری تعالیٰ ہے ۔فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ(ترجمہ) توتم اپنے رب کے لئے نمازپڑھواورقربانی کرو۔ سورة الکوثر

“عیدالا ضحی ” نویدومسرت کادن ہے جسے تین دن تک منانے کا حکم دیاگیاہے۔دراصل ذوالحجہ کا مہینہ نہایت ہی عظمت اورمرتبے والامہینہ ہے۔ اس مہینہ کا چاند نظرآتے ہی ہردل میں اس عظیم الشان قربانی کی یادتازہ ہوجاتی ہے جسکی مثال تاریخ انسانی پیش کرنے سے قاصرہے ۔یہ مہینہ اس جلیل القدرپیغمبرکی یادگارہے جن کی زندگی قربانی کی عدیم المثال تصویرتھی یہ پیغمبر حضرت ابراہیم خلیل علیہ السّلام ہیں۔سال کے بعد10ذی الحجہ عیدالاضحی کے موقع پرمسلمانانِ عالم اپنے خالق ومالک کے ساتھ اظہارومحبت کرتے ہوئے اس کے نام پرجانورقربان کرتے ہیں اورسنت ابراہیمی کی یادتازہ کرتے ہیں ۔درحقیقت اس قربانی کااصل مقصدیہ ہے کہ مسلمان اللہ پاک کی راہ میں اپنی عزیزترین متاع کی قربانی سے بھی دریغ نہ کریںاورہرامتحان میں ثابت قدم رہیں۔

آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖکی حیات طیبہ اپنے جدامجدحضرت ابراہیم خلیل اللہ اورحضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی طرح آزمائشوں اورامتحانوں میں ثابت قدمی سے عبارت ہے ۔امت مسلّمہ کے فردہونے کے ناطے ہمارایہ اوّلین فرض ہے کہ ہم میں سے ہرایک دین اسلام کی بلندی اورعروج کے لئے جان ودل سے کام کرے۔ حضرت سیدناابراہیم خلیل اللہ کی حیات مقدسہ میں حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی قربانی کاواقعہ ایک ایساواقعہ ہے جس کی وجہ سے انہیں بارگاہ خداوندی سے شرف امامت بھی عطاکیاگیا۔باپ بیٹے نے تسلیم جاں کایہ اظہارصرف زبانی کلامی نہیں کیا،بلکہ عملاًحکمِ الٰہی کی بجاآوری کے لئے بیٹے کی قربانی کی غرض سے حضرت ابراہیم خلیل اللہ نے اپنے ہاتھ میں چھری بھی لے لی تھی۔لیکن حضرت اسماعیل ذبیح اللہ کی زندگی محفوظ رہی کیونکہ ان کی نسل پاک سے جن کی خاطریہ بزم کونین سجائی گئی نبی آخرالزّماں حضرت محمدمصطفی ۖکی ولادت باسعادت ہونی تھی ۔اللہ رب العزت نے حضرت اسماعیل کے ذبح کوذبح عظیم کافدیہ قراردے دیا۔

قربانی کی اہمیت :جس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لئے بعض عبادات کو مخصوص اوقات میں فرض کیا ہے اسی طرح قربانی بھی ایک اہم عبادت اورشعائر اسلام میںسے ہے ۔قربانی کے لئے شریعت کی طرف سے خاص دن مقرر ہیں ۔قربانی کے بیشمار فضائل آ پ ۖ نے بیان فرمائے ہیں جن کا احاطہ تو ممکن نہیں البتہ اس اہم فریضہ کی ادائیگی کے موقع پر فضائل ومسائل قربانی کے حوالے سے چنداحادیث مبارکہ درج کی جارہی ہیں ۔ حضرت زیدبن ارقم سے روایت ہے “رسول اللہۖ!کے اصحاب نے آپۖسے عرض کیایارسول اللہۖیہ قربانیاں کیاہیں؟ رسول اللہۖ نے فرمایاتمہارے باپ حضرت ابراہیم خلیل اللہ کی سنت ہے ۔صحابہ کرام علہیم الرضوان نے پوچھایارسول اللہۖہمارے لئے ان میں کیااجرہے؟ آپۖ نے فرمایاہربال کے بدلے ایک نیکی ہے۔صحابہ نے کہایارسول اللہۖاگرمینڈھاہوتو؟آپۖنے فرمایاتب بھی ہربال کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی(سنن ابن ماجہ ) ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ سے مروی ہے کہ رسول اللہۖنے ارشادفرمایا قربانی کے دن انسان کاکوئی عمل اللہ تعالیٰ کے نزدیک (مشروط)جانورکے خون بہانے سے زیادہ پسندیدہ نہیں ہے وہ ذبح شدہ جانورقیامت کے دن بالوں اورکھروں کے ساتھ آئے گابے شک قربانی کے جانورکاخون زمین پرگرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ کے دربارمیں مقام ِ قبولیت پرپہنچ جاتاہے پس قربانیوں کے بسبب دلی طورپرخوش ہوجائو۔(سنن ترمذی،ابن ماجہ )۔

Zil Hijjah moon
Zil Hijjah moon

حضرت ام سلمہ فرماتی ہیں نبی کریمۖنے ارشاد فرمایا”جوشخص قربانی کاارادہ رکھتاہو اوروہ ذی الحجہ کاچانددیکھ لے تودس تاریخ تک بال وغیرہ کوہاتھ نہ لگائے (سنن ابن ماجہ)حضرت ام سلمہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖ نے ارشادفرمایاجوشخص تم میں سے ذی الحجہ کاچانددیکھے اوروہ قربانی کرناچاہتاہوتوذی الحجہ کی ١٠تاریخ تک اپنے بال اورناخن نہ کاٹے ۔(سنن ابن ماجہ) حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے ارشادفرمایاکہ کوئی دن ایسانہیں کہ نیک عمل اس میں ان ایام عشرہ سے اللہ تعالیٰ کے نزدیک زیادہ محبوب ہوصحابہ کرام علہیم الرضوان نے عرض کیایارسول اللہ ۖجہادفی سبیل اللہ بھی نہیںآپۖنے فرمایاجہادفی سبیل اللہ بھی نہیں ۔مگروہ مردجواپنی جان اورمال لے کرنکلااوران میں سے کسی چیزکے ساتھ واپس نہ آیا۔(مشکوٰة)حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاکہ کوئی دن زیادہ محبوب نہیں اللہ تعالیٰ کی طرف کہ ان میں عبادت کی جائے ذی الحج کے ان دس دنوں سے ان دنوں میں ایک دن کاروزہ سال کے روزوںکے برابرہے اوراسکی ایک رات کاقیام سال کی راتوں کے قیام کے برابرہے۔(غنیہ الطالبین۔مشکوٰة المصابیح)جوشخص ان دس ایام کی عزت کرتاہے اللہ تعالیٰ یہ دس چیزیں اسکومرحمت فرماکراسکی عزت افزائی کرتاہے۔١۔عمرمیں برکت ٢۔مال میں برکت٣۔اہل عیال کی حفاظت٤۔گناہوںکاکفارہ ٥۔نیکیوں میں اضافہ ٦۔موت کے وقت آسانی٧۔اندھیرے میں روشنی٨میزان میں سنگینی یعنی وزنی بنانا٩۔دوزخ کے طبقات سے نجات١٠۔جنت کے درجات پرعروج۔

قربانی کا ثواب
امیرالمومنین حضرت علی المرتضیٰ شیرخدا سے روایت ہے کہ جوشخص قربانی کاجانورخریدنے کے لئے گھرسے نکلتاہے تواسے ہرقدم کے بدلے دس نیکیاں عطاکی جاتی ہیں اوراسکے دس گناہ مٹادایے جاتے ہیں اوراسکے دس درجے بلندکردیے جاتے ہیں۔جب وہ جانورکے مالک سے گفتگوکرتاہے اسکے نامہ اعمال میں تسبیح لکھی جاتی ہے اورجب وہ جانورخریدکراسکے مالک کوقیمت اداکرتاہے تواسے ہرایک درہم کے بدلے سات سونیکیاں دی جاتی ہیں اور جب اس جانورکوزمین پرذبح کرنے کے لئے لٹاتاہے تواس کے لئے زمینوںاورآسمانوں کی مخلوق استغفارکرتی ہے اور ذبح کے وقت اس جانورکاخون بہتاہے تواللہ تعالیٰ اسکے خون کے ہرقطرے کے بدلے دس فرشتے پیداکرتاہے جوقیامت تک اسکی بخشش کے لئے دعائیں مانگتے رہیں گے۔جب اس جانورکاگوشت تقسیم کرتاہے تواسے ہرلقمہ کے بدلے حضرت اسماعیل کی اولادسے ایک غلام آزادکرنے کاثواب ملتاہے۔ام المومنین سیدتناحضرت عائشة الصدیقہ سے روایت ہے کہ آقاۖنے فرمایا یوم النحر( ١٠ ذی الحج) کے دن بارگاہ الٰہی میں ابن آدم کے عمل میںسب سے پسندیدہ سخاوت قربانی کرناہے بے شک قیامت کے دن قربانی کاجانوربمعہ سینگوں بالوں اورکھروںکے آئے گا۔قربانی کے جانورکاخون زمین پرگرنے سے پہلے وہ جانوراللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں قبول ہوجاتاہے ۔فَطیبُوْابِھْانَفْسََا(پس خوشی سے قربانی کرو)۔مشکوٰة شریف۔

حضوراکرم نورمجسم ۖنے ارشادفرمایاکہ حضرت دائودعلیہ السلام نے اللہ پاک کی بارگاہ میں سوال کیاکہ اے اللہ جوآدمی حضرت محمدمصطفیۖ کی امت سے قربانی کرے اس کاثواب کیاہے ۔جواب ملاکہ اس کاثواب یہ ہے کہ ہرایک بال کے عوض میں دس نیکیاں ملتی ہیں دس گناہ معاف ہوتے ہیں اوراس کے دس درجات بلندکردیے جاتے ہیں ۔حضرت دائودعلیہ السلام نے عرض کیاکہ جب پیٹ پھاڑتے ہیں تواس وقت کس قدرثواب ملتاہے جواب ملاکہ جب وہ بندہ اپنی قبرسے اٹھتاہے تواس کاحشرایسی حالت میں ہوتاہے کہ اس کوبھو ک اورپیاس نہیں ہوتی اس سے بے پرواہ ہوتاہے اورقیامت کاخوف اس کے نزدیک نہیں چھوتااورفرمایااے دائود!جوشخص قربانی کرتاہے اس کوقربانی کے ہرایک ٹکڑے کے بدلے جنت میں ایک جانورعطاکیاجاتاہے جواونٹ کے برابرہوتاہے اورقربانی کے گوشت کے ایک ٹکڑے کے بدلے میں جنت کے گھوڑوں میں سے اس کوایک گھوڑامرحمت ہوتاہے اوراس کے بدن پرجتنے بال ہوتے ہیں اتنے ہی جنت میںاس کومحل ملتے ہیں اوراس کے ہربال کے برابراس کی خدمت کے واسطے ایک حورعطاکی جاتی ہے ۔اے دائود!تم کویہ معلوم نہیں ہے کہ قربانیاں قربانی کرنے والے لوگو ں کی سواریاں ہیں یہ گناہوں اور بلائوں کودورکردیتی ہیں اس واسطے تُولوگوں کوقربانی کے واسطے حکم دے پس یہ قربانی مومنوں کاایساہی صدقہ ہے جیساکہ اسحق ذبیحہ صدقہ تھا۔(غنیة الطالبین) ۔

Qurbani
Qurbani

حضرت عبداللہ ا بن عباس سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاجوشخص خالص نیت سے راہ خدامیں جانورقربان کرتا ہے تواللہ تعالیٰ اسکواس طرح اجردیتاہے جسکاعلم باری تعالیٰ کے سواکسی کونہیںالبتہ قربانی کاادنیٰ ترین ثواب تویہ ہے کہ قربانی کے جانورکے خون کاقطرہ زمین پرگرنے کے بدلے پہلے قطرے کاثواب یہ ہے قربانی کرنے والے کوستردرجے دئیے جاتے ہیں دوسرے قطرے کے بدلے سترنیکیاں پاتاہے اور تیسرے قطرے پراسکے سترگناہ مٹادیئے جاتے ہیں چوتھے قطرے کے بدلے ثواب یہ ہے کہ قربانی کے وقت جوتکبیراللہ اکبرپڑھی جاتی ہے اللہ تعالیٰ کے نزدیک خوشبوئے مشک سے زیادہ خوشبودارہوتی ہے پانچویں قطرے پراسکے جسم اورزبان کے گناہوںسے یوں پاک کردیاجاتاہے جیسے ابھی ماں کے پیٹ سے پیداہواہوچھٹے قطرے پراس کے لئے بہشت میں اس کے لئے ایک شہرتیارکیاجاتاہے ساتویں قطرے پرروزمحشر سرداری کے لئے چناجاتا ہے یہ سرداری مخلوقات کی سرداری ہوگی آٹھویں قطرے پراسکواسکے والدین اوراہل خانہ کوبخش دیاجاتاہے نویں قطرے پراسکے اوردوزخ کے درمیان پانچ سوبرس کی مسافت کے برابرایک خندق حائل کردی جاتی ہے دسویں قطرے کے بدلے اسکانامہ اعمال اس کے دائیں ہاتھ میں دیاجائے گا گیارہویں قطرے پراسکی نمازیں اورنیک دعائیں قبول ہونگی بارھویں قطرے پراسکے لئے آتش دوزخ سے رہائی لکھ دی جاتی ہے تیرھویں قطرے پراسکوسترہزار حوریں دی جائیں گی چودھویں قطرے پراسکے نامہ اعمال میں ستررسولوں کاثواب لکھ دیاجاتاہے پندرہویں قطرے پر مرض الموت میں عزرائیل اسکو رحمت وبخشش کی نوید مسرت سناتے ہیںسولہویں قطرہ پراسکی موت کی سختی کم ہوجائے گی سترہویں قطرے پراسکو طوق وزنجیرسے آزادکیاجائے گا۔

اٹھارہویں قطرے پرستر غلام آزادکرنے کاثواب ملے گاانیسویں قطرے پراسکوروزِمحشرایک براق دیاجائے گاجس پروہ سوارہوکرپُل صراط سے بجلی کی طرح گزرکرجنت میں داخل ہوگابیسویں قطرے پرروزمحشرحساب وکتاب میں اس پررحمت الٰہی کا نزول ہوگااکیسویں قطرے پراسکے گناہ معاف کردیے جاتے ہیں بائیسویں قطرے پراللہ تعالیٰ اسکوروزمحشراپنے عرش کے سایہ میں جگہ دے گا جس روزعرش الٰہی کے سواکوئی سایہ نہ ہوگا۔ہرقطرے پریہ ثواب بڑھتاچلاجاتا ہے جسکاشماراللہ رب العزت کے سواکسی کومعلوم نہیں پھرجب ذبح سے فارغ ہوجاتاہے تواللہ پاک اسکی نگاہوں کے سامنے ایک جگمگاتاہوانورپیش کرتا ہے جب بھنے ہوئے گوشت کی بوٹی کھاتاہے تواللہ پاک اسکی قبرکوروشن فرماتاہے۔اسکی قبرکواتنافراخ کرتاہے جس قدرکہ ستربرس کی راہ ہوتی ہے جب محتاجوں کوگوشت دینے کے لئے لے جاتاہے تواسکوپہلاقدم اٹھانے پرسفرحج کاثواب ملتاہے دوسرے قدم پراسکی عمراوررزق میں برکت ہوتی ہے تیسرے قدم پراسکے نامہ اعمال میں کوہ ابوقیس کے برابرثواب لکھ دیاجاتاہے چوتھے قدم پراسکی آنکھوں میں حضرت عثمان ذوالنورین کی مانندحیاپیدا ہوتی ہے پانچویں قدم پراسکاقلب نرم ہوتاہے۔

چھٹے قدم پراللہ تعالیٰ اسکو فرزندصالح عطافرمائیں گے جوقیامت میں اسکاشفیع ہوگاساتویں قدم پراسکی قبر آسمان کی چوڑائی کے برابرفراخ کردی جائیگی۔اوراسطرح ہرقدم پرثواب بڑھتاچلاجاتاہے اوراس قدربڑھے گاکہ جسکاعلم سوائے اللہ رب العزت کے کسی کوبھی نہیں ۔پھرجب اپنے بال بچوںکے ساتھ بیٹھ کرقربانی کاگوشت کھاتاہے توپہلے لقمہ پراسکوسترنبیوں کاثواب ملتاہے۔دوسرے لقمہ پر سترحج کاثواب تیسرے لقمہ پرسترنمازیوں کاثواب اورچوتھے لقمہ پرراہِ خدامیں سترگھوڑے صدقہ کرنے کاثواب ملتاہے پانچویں لقمہ پراللہ تعالیٰ اسکوایمان کامل نصیب فرمائیں گے چھٹے لقمہ پراسکی قبرمیں ایک کھڑکی کھل جائے گی جوقیامت تک روشنی کاباعث ہوگی اسی طرح ہرلقمہ پرثواب بڑھتاچلاجاتاہے جوشخص قربانی کے گوشت میں سے کسی کوکھلائے گاتوسترشہیدوں کاثواب پائے گا، اورموت کے وقت فرشتہ اسکوبشارت سنائے گاکہ اے شخص اللہ تعالیٰ نے تجھے عذاب سے بالکل آزادکردیاہے.(تذکرة الواعظین)۔

ما لد ا رکے لئے و عید
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریمۖنے فرمایاجوقربانی کرنے کی طاقت رکھتاہوپھروہ قربانی نہ کرے تووہ ہمارے مصلی کے پاس نہ آئے۔محمدابن سیرین سے روایت ہے کہ میں نے حضرت عبداللہ بن عمر سے پوچھاکیاقربانی واجب ہے انہوں نے فرمایارسول اللہۖنے قربانی کی اور آپ ۖ کے صحابہ نے بھی کی اوریہ سنت جاری ہے۔(سنن ابن ماجہ)۔

مسائل قربانی
حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ آپۖ نے رات میں قربانی کرنے سے منع فرمایا۔(طبرانی)حضرت عبیدبن فیروزسے روایت ہے کہ میں نے حضرت براء بن عازب سے پوچھامجھے بتائیے کہ کون سی قربانی ناپسندیدہ ہے اورکس قربانی سے رسول اللہۖنے منع فرمایاہے ۔ رسول اللہ ۖ نے اپنے ہاتھ مبارک سے اشارہ کیااورفرمایاچارقسم کے جانورقربانی کے لئے درست نہیں اوّل کاناجس کاکاناپن صاف ظاہرہو دوم جوبیمارظاہرہو،سوم جس کالنگڑاپن ظاہرہو،چہارم جواتناکمزورہوکہ اس کی ہڈیوں پرگوشت نظرنہ آئے عبید کہتے ہیں میںنے کہامجھے تووہ بھی برامعلوم ہوتاہے جس کے کان میں نقص ہوحضرت براء بن عازب نے فرمایاتم جسے براسمجھتے ہوتونہ خریدولیکن دوسروں کونہ منع کرو۔ امیرالمومنین حضرت علی المرتضی شیرخدا سے روایت ہے کہ آپ ۖنے کان کٹے ہوئے اورسینگ ٹوٹے ہوئے جانورکی قربانی سے منع فرمایاہے ۔ (سنن ابن ماجہ)٭قربانی ہر اس شخص پر واجب ہے جو مسلمان ،عاقل ،بالغ ،مقیم ہو اور اس کی ملکیت میںساڑھے باون تولے چاندی یاساڑھے سات تولہ سونایاان میں سے کسی ایک کی قیمت کے برابرسامان تجارت یاکسی سامان یاروپوںکامالک ہواوریہ مملوکہ چیزیں حاجت اصلیہ سے زائدہوں٭قربانی واجب ہونے کے لئے مذکورہ نصاب پرسال کا گزرنا ضروری نہیں قربانی کے تین دنوں میں جس کے پاس مذکورہ نصاب ہو اس پر قربانی واجب ہے ٭گھر میں جتنے افراد صاحب نصاب ہوں سب پر الگ الگ قربانی کرنا واجب ہے البتہ نابالغ اورمجنوں (پاگل )پر قربانی واجب نہیں اگرچہ وہ صاحب نصاب ہی ہوں ٭غریب شخص جس پر قربانی واجب نہ تھی اگر اس نے قربانی کی نیت سے کوئی جانور خرید لیا تو اس جانور کی قربانی واجب ہے ٭گائے ،بیل ،بھینس اوربھینسے کی عمر کم از کم دوسال ہونا ضروری ہے اونٹ اوراونٹنی کی عمر کم ازکم پانچ سال ہونا ضروری ہے اورباقی جانوروں کی عمر کم ازکم ایک سال ہونا ضروری ہے ۔البتہ بھیڑ،یا دنبہ اگر سال سے کم ہو لیکن اتنا موٹا تازہ ہو کہ سال بھر کے جانوروں میں چھوڑدیا جائے تو فرق محسوس نہ ہویعنی دیکھنے میں سال بھر کا معلوم ہوتو اس کی قربانی بھی جائز ہے بشرطیکہ چھ ماہ سے کم کا نہ ہو اگر جانور فروخت کرنے والاپوری عمر بتاتا ہے اورظاہر ی حالات اس کے بیان کی تکذیب نہیں کرتے تو اس پر اعتماد کرنا جائزہے۔ ٭قربانی کاجانورموٹاتازہ اوربے عیب ہوناچاہیے اگرتھوڑا ساعیب ہوتوقربانی مکروہ ہوگی زیادہ عیب والے جانورپرقربانی نہ ہوگی٭قربانی کے گوشت کے تین حصے کرے ایک حصہ صدقہ ایک حصہ احباب میں تقسیم کرے اورایک حصہ اپنے لئے رکھ لے٭جس کے دانت نہ ہوں یاجس کے تھن کٹے ہوں یاخشک ہوں اس کی قربانی ناجائزہے بکری میں ایک تھن کاخشک ہوناناجائزہونے کے لئے کافی ہے اورگائے اوربھینس میں دوتھن خشک ہوں توناجائزہے جس کی ناک کٹی ہویاعلاج کے ذریعہ اس کادودھ خشک کردیاہواورخنثیٰ جانوریعنی جس میں نرومادہ دنوں کی علامتیں ہوں اورجوصرف غلیظ کھاتاہوان سب کی قربانی ناجائزہے ۔بھیڑیادنبہ کی اون کاٹ لی گئی ہواس کی قربانی جائزہے اورجس جانورکاایک پائوں کاٹ لیاگیاہو اس کی قربانی ناجائزہے۔

Skins
Skins

قربانی کی کھالیں
حضرت علی المرتضیٰ شیرخدا سے روایت ہے کہ رسول اللہۖنے مجھے قربانی کی ہرچیزبانٹنے کاحکم دیاچاہے گوشت ہویاکھال یاجھول سب غریبوں میں بانٹ دی جائے۔(سنن ابن ماجہ)قربانی کی کھال کو اپنے استعمال میں لانا مثلاً مصلیٰ بنانا ،چمڑے کی کوئی چیز بنالینا جائز ہے اگر کھال کو فروخت کردیا جائے تو اس کی قیمت استعمال میں لانا جائز نہیں ہے بلکہ فقراء ومساکین پر اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے۔ قربانی کی کھال کسی خدمت کے معاوضے میں دینا جائز نہیں ۔امام مسجداگرغریب ہے توبطوراعانت اسے بھی کھال دے سکتے ہیں۔ قربانی کی کھالوں کے بہترین مصارف مدارس اسلامیہ میں دینی تعلیم حاصل کرنے والے مستحق طلباء طالبات ہیں ۔مدارس اسلامیہ کوقربانی کی کھال دینے میں صدقہ کا ثواب بھی ہے اوراحیائے علم دین میں تعاون بھی تواس لئے میں آپ سے اپیل کرتاہوں کہ قربانی کی کھالیں مذہب حق اہلسنت والجماعت کے تمام مدار س میں جمع کرائیں ۔تاکہ تعلیم ،صحت،اورفلاح عام کے اجتماعی عظیم منصوبہ جات پایہ تکمیل کوپہنچ سکیں۔

عید الاضحی:عید الاضحی کے دن صبح سویر ے اٹھنا ،غسل ومسواک ،نئے یا دھلے ہوئے کپڑے پہننا ،خوشبولگانا، صبح کی نمازاپنے محلہ کی مسجدمیں اداکرنا،عیدکی نماز سے پہلے کچھ نہ کھانا،عیدگاہ کی طرف پیدل چل کرایک راستے سے جانااوردوسرے راستے سے واپس آنا،نماز عید پڑھنے کے لئے جاتے ہوئے تکبیر تشریق بلند آواز سے پڑھنا مسنون ہے ۔عیدکی نمازکے لئے خطبہ سنت ہے خطبہ نمازکے بعدہوگا،عیدکی نمازکسی بڑے میدان میں اداکرناسنت ہے لیکن بڑے شہریااس جگہ جہاں زیادہ آبادی ہوایک سے زائدمقامات پرعیدین کے اجتماع بھی درست ہیں اورمیدان کی بھی شرط نہیں بڑی مساجدمیں بھی یہ اجتماع صحیح ہیں جیساکہ آج کل ہورہاہے اس کی اہم وجہ یہ ہے کہ اگرکسی ایک جگہ اجتماع ہوگاتوبہت سے لوگ نمازعیدسے محروم رہ جائیں گے کچھ توحقیقی مشکلات کی وجہ سے اورکچھ اپنی سستی کے باعث۔اللہ پاک سے دعاگوہوں کہ اللہ رب العزت ہماری تمام جانی و مالی عبادات کواپنے حبیب کریمۖکے صدقے اپنی بارگاہ میں قبول فرماکرہمارے لئے ذریعہ نجات بنائے ۔ملک پاکستان کوامن وسلامتی کاگہوارہ بنائے۔آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖکی بروزقیامت شفاعت نصیب فرمائے ۔ مسلمانوں کوآپس میں اتفاق واتحاد نصیب فرمائے ۔اللہ رب العزت عالمِ اسلام اورملک پاکستان کی خیرفرمائے۔مالک کائنات ارض وسماوات آقائے دوجہاں سرورکون ومکاںۖ کی سچی اورپکی غلامی نصیب فرمائے۔کفارومشرکین،منافقین،حاسدین کامنہ کالافرمائے ۔ حضورۖکے غلاموں کادونوں جہانوں میں بول بالافرمائے ۔آمین بجاہ النبی الامین۔

Hafiz Kareem Ullah Pai Khel
Hafiz Kareem Ullah Pai Khel

تحریر: حافظ کریم اللہ چشتی
پائی خیل، میانوالی
0333.6828540

Share this:
Tags:
Abraham dignity moon problems sacrifice virtues چاند حضرت ابراہیم عظمت عید قربان فضائل مسائل
Ali Raza Syed - Sajjad Karim
Previous Post سجاد کریم نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ مظالم کو یورپی یونین میں اٹھا کر بروقت اقدام کیا ہے، علی رضا سید
Next Post منتھلی سالانہ اور پنج سالا پیکجز‎
Imran Khan and Tahir-ul-Qadri

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close