بہاولپو( این این اے)صادق پبلک سکول میں پھولوں کی نمائش منعقدہوگی جس کا افتتاح مسز پرنسپل پروفیسر سلیم رضا چوہدری نے کیا ۔ اس نمائش میں 200سے زائد اقسام کے پھولوں کے سٹال لگائے گئے تھے ۔ اس موقع پر ایک خصوصی تقریب میں آرئش گل پر انعامات دیئے گئے ۔ اقامت گاہوں میں عالمگیرہائوس اول ، عباس ہائوس دوم ، کمال پاشاہائوس سوم رہا، صلاح الدین ہائوس اور محمودہائوس کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا۔
بڑے بنگلوں میں پروفیسر میاں محمد احمد نے پہلی ، پروفیسر مصطفٰے چوہدری نے دوسری اور پروفیسر عبداللہ شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ درمیانے بنگلوں میں پروفیسر ثمینہ اعجاز کو پہلا، پروفیسر عدنان قیصر سیلم اورپروفیسر محمد رمضان کو دوسرا ، پروفیسر فوزیہ بخاری کو تیسرا انعام دیا گیا۔ جبکہ ڈاکٹر محمد یعقوب کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا چھوٹے بنگلوں میں مسز ظل ہماندیم اول ، پروفیسر محمد طاہر حسین اور پروفیسر حنا جواد دوم اور پروفیسر سعدیہ بلال سوم رہیں۔
دفاتر میں آئی ٹی سینٹر نے پہلی ، ہسپتال نے دوسری گیسٹ ہائوس اور لائبریری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پراگریسوں سکول کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا ۔کواٹروں میں احمد علی رائڈنگ انسٹرکٹر نے پہلا ، اللہ بخش نائب قاصد نے دوسرا ، منظور مسیح سینٹیر ی ورکرنے تیسرا انعام حاصل کیا۔
محمد ابراہیم ہیڈ سیکورٹی گارڈ اور بشیر مسیح سینٹری ورکر کو حوصلہ افزائی کا انعام دیا گیا ۔ اس موقع پر مالیوں کو بھی نقد انعامات دئیے گئے ۔ منصفین کے فرائض پروفیسر محمد شفیق چوہدری ،پروفیسر خواجہ محمد اشرف اور مسز عابدہ یوسف نے انجام دئیے۔
