Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سفید پوش

May 11, 2021 0 1 min read
Ramadan Ration
Ramadan Ration
Ramadan Ration

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

شاندار لذیز مزے دار افطاری ٹھنڈے شیریں مشروبات فروٹ چاٹ پکوڑے سموسے ویجیٹیبل رول دہی بھلے اور پھر نماز کے بعد لذیز اشتہا انگیز فل آف پروٹین کھانا کھانے کے بعد الائچی والی دودھ پتی پینے کے بعد میں نے خود کو آرام دہ ٹھنڈے اے سی والے کمرے میں گداز بستر پر گرا دیا دن بھر کی دھوپ گرمی کے بعد جھلسا ہوا جسم بے چینی پیاس بھوک بے قراری کے بعد آرام کے زون میں داخل ہو گیا میرا معدہ مو جودہ دور کی لذیذ نعمتوں سے بھرا ہوا تھا نرم و گداز بستر جدید ائر کنڈیشنر کی ٹھنڈی ہوا اب میرا جسم آرام سے غنودگی اور پھر نیند کے جھولے جھولنا چارہا تھا لیکن میرا دماغی خلفشار بے چینی بے قراری اداسی جسم کو آرام دہ ماحول میں جانے نہیں دے رہی تھی کمرے کی روشنی آف کر کے میں نے غنودگی میں جانے کی بھر پور کو شش کی لیکن ذہنی دبا بے چینی کا غلبہ بھاری تھا میں سونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دماغ اورجسم کا تال میل نہیں ہو رہا تھا دماغ اور جسم کی باہمی جنگ جاری تھی میں کروٹوں پر کروٹ لے رہا تھا میں جب بھی نیند کی وادی میں اترنے کی کو شش کر تا دوپہر کا منظر کوہ ہمالیہ بن کر میری سانس کی نالی پر آکر ٹھہر جاتا مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہو نے لگتی دن بھر کی تھکاوٹ جوانی کا اختتام بڑھاپے کا آغاز معدے میں صحت بخش مزے دار فروٹ جوس اور کھانے لیکن جسم اور دماغ کی بے قراری بڑھتی جارہی تھی پوری کوشش کے بعد جب نیند کی دیوی مجھ سے روٹھی رہی تو میں اٹھ گیا اور گھر کی چھت پر جاکر بیٹھ کر آسمان پر ٹمٹماتے ستاروں کو دیکھنے لگا اب میں نے کرسی پر تقریبا لیٹ کر ٹانگیں سامنے والی کر سی پر رکھ دیں اور جسم کو کھلا چھوڑ دیا۔

خود پر مراقباتی حالت غنودگی طاری کر نے کی پھر کو شش کر نے لگا ٹھنڈی ہوائیں میرے جسم سے ٹکرا رہی تھیں تاروں بھرا کھلا آسمان رات کا پہر ٹھنڈی مدہوش ہوائیں لمحوں میں انسان کو نیند کی وادی میں داخل کر دیتی ہیں اب میں پھر کوشش کر نے لگا کہ میرے دماغ کے فریم میں فکس وہ چہرہ مجھے بھول جائے تاکہ میں نیند کے خمار اور افطاری کا لطف لے سکوں لیکن یہاں پر بھی میرا واسطہ ناکامی سے ہی تھا اعصاب بو جھل تھکے ہو ئے بھی تھے لیکن دماغی کرب ان پر حاوی تھا ۔ میرا جسم آرام غنودگی مانگ رہا تھا لیکن شعوری لا شعوری مزاحمت حائل تھی آرام دہ کرسی پر دراز میں کچھ دیر تو شعوری مزاحمت سے لڑتا رہا جب بس نہ چلا تو اٹھ کر چھت پر ادھر ادھر چلنا شروع کردیا پھر آسمان کی طرف منہ کر کے لمبے لمبے سانس اپنے پھیپھڑوں میں بھرنے لگا تاکہ زیادہ آکسیجن سے خون کی گردش متوازن ہو تا کہ جسم آرام دہ ماحول میں داخل ہو جائے یہاں بھی میں فیل ہو گیا تو دوبارہ پھر کرسی پر بیٹھ کر مراقباتی آسن بناکر دماغ کو پرسکون خالی کر نے کی کو شش کر نے لگا اِس دوران لمبے لمبے سانس اپنے پھیپھڑوں میں پھر بھر نے لگا لیکن وہ معصوم نیک چہرہ خنجر کی طرح بار بار دل ودماغ میں ترازو ہو رہا تھا وہ خیال وہ چہرہ وہ منظر بار بار میرے شعور پر دستک دے رہا تھا جبکہ میں اس کو جھٹک رہا تھا میں اس کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ اس کی بے چارگی ندامت سفید پو شی بچھو کی طرح مجھے ڈس رہی تھی اس کا چہرہ چہرے پر پھیلی سفید پوشی لاچارگی ندامت کے تاثرات آنکھوں میں تیر تا ہوا ندامت بے بسی کا رنگ جیسے جیسے میں غور کر تا دل و دماغ بو جھل ہو نے لگتے لہذا میں دماغ کو اِدھر ادھر لگا نے کی کو شش کر نے لگتا لیکن میں پو ری کو شش کے باوجود ناکام ہو رہا تھا ۔

چند مخیر دوستوں کی محبت کی وجہ سے ہر سال کی طرح اِس سال بھی رمضان راشن لاہور سے دور دراز علاقوں میں بانٹنے کی سعادت حاصل ہو ئی سامان جب پک اپ میں لوڈ کیا جارہاتھا اچانک میرا محلے دار جو مجھ سے چند گھروں کے فاصلے پر رہتا ہے خاموشی اوراحترام سے سر جھکائے میرے پاس آکر کھڑا ہو گیا ہماری سلام دعا آپس میں نہیں تھی صرف چہرہ شناسائی تھی یہ شخص پابند صوم و صلو تھا آتے جاتے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہو جاتا نیک انسان چہرے پر داڑھی شلوار ٹخنوں سے اوپر چہرے پر شرافت معصومیت کے مستقل تاثرات وضع قطع چال ڈھال انداز سے شریف النفس سفید پو ش انسان جب میرے پاس کھڑا ہوا تو میں نے شفیق تبسم سے اس کی طرف دیکھا اور بولا جناب کیا حال ہے آپ خیریت سے ہیں میرے لائق کو ئی حکم مجھے لگا کو ئی محلے کی بات کرے گا لیکن جب اس نے بغور راشن کے پیکٹوں کی طرف دیکھنا شروع کیا تو مجھے لگا شاید وہ اپنے کسی ملازم یا ملازمہ کے لیے راشن لینا چاہتا ہے۔

ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اس کی کمزور درد اور ندامت میں ڈوبی آواز ابھری سر یہ سامان آپ رمضان راشن کے طور پر بانٹ رہے ہیں یہ ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے تو میں فوری بولا ہاں جناب یہ تھوڑی سی ہم کوشش کرتے ہیں تاکہ کچھ ضرورت مندوں میں تقسیم ہو سکے تو وہ میرے قریب سرکا اور سر گوشی کے لہجے میں دھیر ے سے بولاجناب اگر آپ غصہ نہ کریں تو میں بھی ضرورت مند ہوں میں ایک پیکٹ اٹھا لوں میں نے فوری اقرار کیا ہاں جناب ہاں آپ ضرور لیں کسی ملازم کو دینا ہے آپ نے تو اس نے بے بسی ندامت کی نظروں سے میری طرف دیکھا جن میں شرمندگی بے بسی کا ساون بھادوں ٹھاٹھیں مار رہا تھابولا نہیں جناب جھوٹ نہیں بولوں گا یہ مجھے چاہیے کاروبار میں نقصان کی وجہ سے میں کوڑی کوڑی کا محتاج بلکہ قرض میں ڈوب چکاہوں میری مالی حالت اتنی کمزور ہے کہ بچوں کو سحری افطاری نہیں کرا سکتا آپ کا سامان دیکھا تو مجبوری میں آپ کے پاس آگیا وہ بول کر اپنے موقف کو سچا ثابت کرنا چاہتا تھا لیکن میں نے اسے روک دیا اور سامان کا توڑا اٹھا کر اس کے کندھے پر رکھ دیا تا کہ وہ فوری چلا جائے کوئی اور محلے دار اسے دیکھ نہ سکے وہ تو چلاگیا لیکن میرے باطن میں ریگستان آباد کر گیا اس کے جانے کے بعد مستر ی پلمبر الیکٹریشن کیبل والا تما م ملنے والے جو بھی آیا سامان دیکھ کر بولا جنا ب یہ رمضان راشن ہے تو پھر کیا جناب میرے حالات بھی ٹھیک نہیں مجھے دے دیں کچھ ملاقاتی بھی آئے جنہوں نے سامان کا تقاضا کیا شام تک میں زخموں سے چورکہ ہمارا جدید مہذب معاشرہ کتنا بنجر ویران ہو چکا ہے مہنگائی کفر کو چھونے لگی ہے سفید پو ش زندگی کی بازی ہا رے جا رہے ہیں لوگوں کے لیے زندگی کا کچا دھاگا قائم رکھنا مشکل ہو رہا ہے لوگ سفید پو شی سے گداگروں میں بدلتے جا رہے ہیں لوگوں کے لیے چند ہزار کا راشن ہی مشکل ہو تا جارہا ہے ۔

جبکہ نبی کریم ۖ نے فرمایا ترجمہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ۖ کو ارشاد فرماتے سنا کہ وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اس کا پڑوسی جو اس کے پہلو میں رہتا ہو بھو کا رہے ایک اور جگہ رحمت دوجہاں ۖ فرماتے ہیں اے ابوذر جب تو شوربہ پکائے تو کچھ پانی زیادہ ڈال دیا کرو وہ شوربہ پڑوسیوں کو دے کر ان کی خبر گیری کیا کرو یتیموں بے کسوں کے والی ایک اور جگہ فرماتے ہیں حضرت جبرائیل مجھ کو پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کر نے کی برابر تاکید کر تے رہے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ پڑوسی کو پڑوسی کا وارث بنا دیں گے ۔ جبکہ آج کل مہذب معاشرے میں پڑوسیوں سے محبت کی بجائے حسد کینہ بغض ہے جس کی آنچ سے ہم ایک دوسر ے کو جلاتے ہیں مہنگائی کا جن اِس قدر بے قابو ہو چکاہے کہ سفید پوشوں کے لیے زندگی کی سانسیں بحال رکھنا مشکل ہو گیا ہے ہم سارے شہر میں دور دراز دیہات میں سخاوت کے جھنڈے گاڑتے ہیں لیکن اپنے قریبی سفید پوش محلے دار وں کو بھول جاتے ہیں میں سفید پوش محلے داروں کے در د میں رنجیدہ ہو گیا اچانک باطن میں خیال کا شگو فہ پھوٹا میں نیچے آیا لفافے میں کچھ پیسے ڈالے کندھے پر سامان کا پیکٹ رکھا اور جاکر محلے دار کے دروازے پر دستک دی تھوڑی دیر میں شریف محلے دار دروازے پر آیا میں نے پیکٹ اتار کر اند ر رکھا پیسوں کو لفافہ اس کی جیب میں ڈالا اور دھیرے سے بولا میں اپنی غفلت کی معافی مانگتا ہوں ضرورت پر اِس گناہ گار کو یاد کر لیا کریں یا میں پوچھ لیا کروں گا محلے دار کی آنکھوں میں تشکر کی روشنی چمکی میری سانس کی نالی پر سے ندامت کا ہمالیہ ہٹ گیا میں لمبے لمبے سانس لیتا گھر کی طرف چل پڑا آکر گہری نیند سو گیا۔

Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Tags:
distribution mercy ramadan rations sadness the needy اداسی تقسیم راشن رحمت رمضان ضرورت مندوں
Pakistan Corona Deaths
Previous Post پاکستان: کورونا سے 40 سال سے کم عمر افراد کی اموات میں اضافہ
Next Post حدیبیہ ریفرنس اور بودی پہلوان
Sharif Family

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close