Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

یوم القدس

July 23, 2014 0 1 min read
Islam
Islam
Islam

دین اسلام نے ظلم کی مذمت اورمظلوم کی حمایت کا عظیم درس انہایت واضح الفاظ میں دیا۔حتیٰ کہ ایمان کے درجات کا تعین بھی ظالم کے خلاف عملی جدو جہد سے کیا ہے۔یعنی ظلم کو بزور طاقت روکنا ایمان کا پہلا درجہ ، اس کے خلاف آواز بلند کرنا ایمان کا دوسر ا درجہ اورظلم کے خلاف کوئی عملی جدوجہد کئے بغیر اسے فقط دل سے برا سمجھنا ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے۔ اسلام کا یہ عظیم درس نہ صرف ملت اسلامیہ کے تحفظ کی ضمانت فراہم کر تا ہے بلکہ دنیا بھر کے مظلوم و بے بس انسانوں کے لیے امید کی روشن کرن بھی ہے۔

لیکن دنیائے اسلام کی موجودہ حالت زار، یہود و نصاریٰ کے مظالم میں پستی اسلام کی بیٹیاں، سامراج کے گولہ بارود کا نشانہ بننے والے نونہال اور ریزہ ریزہ اعضاء پر مشتمل مسلمانوں کے لاشے اس امرکی دلیل ہیں کہ ملت اسلامیہ کے موجودہ حکمران شائد ایمان کے کمزور ترین درجہ سے بھی عاری ہیں ۔جو اتنے ظلم و بربریت کے باوجود لمبی تان کے سو رہے ہیں۔رمضان المبارک ہر مسلمان کے لیے نہ صرف باعث رحمت و برکت بلکہ جسم و روح اور ایمان کو تروتازہ کرنے و رکھنے کا اہم ذریعہ بھی ہے۔اسی ماہ مقدس میں بندے کو اپنے رب کا جو قرب حاصل ہوتا ہے وہ کسی اور ماہ میں ممکن نہیں۔چنانچہ ماہ مقدس میںایمان کی تازگی کے لیے یہ بھی ضروری ہے۔

دنیا بھر کے مظلومین کی حمایت اورظالم و ظلم کی نفی اور مذمت کے لیے دامے درمے سخنے ہر مسلمان اپنا عملی کردار ادا کرے۔فلسطین و کشمیرکے دیرینہ مسائل حل ہونے کے بجائے عراق، افغانستان بھی غاصب قوتوں کے تسلط میں آچکے ہیں۔لیبیاء ، بحرین، شام،سوڈان سمیت دیگر اسلامی ملکوں میں بھی سامراجی طاقتوں نے اپنے مذموم عزائم حاصل کرنے کے لیے آتش و آہن اور ڈالروں کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ وطن عزیز پاکستان کی افواج اپنے ہی ملک میں دہشت گردوں سے برسر پیکار ہیں اور دوسری جانب فرقہ واریت کے نام مختلف جماعتوں کی جانب سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہے۔

اسلامی دنیا کے ان مسائل کے ذمہ دار (امریکہ ،اسرائیل اور ان کے حواری)ہیں۔یقینا اسلامی دنیا کے حکمران اگر ایمان کے کسی بھی درجہ سے منسلک ہوتے تو اسلامی دنیا کو آج ان اذیت ناک مسائل کا سامنا نہ ہوتاکیونکہ کرہ ارض کے وسط میں مشرق وسطیٰ کے سینے پر جب اسرائیل جیسی ناجائز اور غیرقانونی ریاست کا وجود عمل میں لایا جارہا تھا تو اس وقت اسلامی حکمران متحد ہوکر فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے اس ظلم کے خلاف بزور شمشیر،زبان وعمل کاروائی کرتے تو آج کرہ ارض کا نقشہ یقینا تبدیل ہوتا۔

فلسطین کی آزادی کرہ ارض کا وہ واحد مسئلہ ہے جس نے دنیا کی تین چوتھائی آبادی کو بالواسطہ یا بلا واسطہ اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اسرائیل کرہ ارض کی وہ نا جائز ریاست ہے جس نے نہ صرف فلسطینی مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا ہے بلکہ غیر قانونی ایٹمی و حیاتیاتی ہتھیاروں کا وسیع ذخیر ہ جمع کر کے دنیائے امن کے لیے ایک مستقل خطرہ کا روپ دھار چکا ہے۔ اب تک مغربی ممالک بھی اس خوش فہمی میں مبتلا تھے کہ اسرائیلی پالیسیاں صرف اسلامی دنیا کے لیے خطرہ ہیں اور باقی دنیا کو اس سے کوئی خطرہ نہیں لیکن اسرائیل کی غیر انسانی پالیسیوں کے سبب اب اسلامی دنیا کے ساتھ ساتھ مغربی دنیا میں بھی خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے۔

اسرائیلی جارحیت غزہ میں کئی روز سے موت بن کر برس رہی ہے۔ چھ سو سے زائد بے گناہ مرد وخواتین و بچے اسرئیلی گولہ بارود کا نشانہ بن چکے ہیں ۔ اسرائیل کی جارحیت کے خلاف اسرائیل میں ایک امریکی نثراد نوجوان نے احتجاج کرنے کی کوشش کی تو اسے بھی اسرائیلی فوجیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری فضائی اور زمینی حملوں میں جہاں بے گناہ فلسطینی روزہ دار نشانہ بن رہے ہیں وہاں غزہ کے بیرونی کونے پر واقع اسرائیلی باشندوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور اس مقام کو پکنک پوائنٹ کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ جب اسرائیلی فوج نہتوں پر اپنا گولہ بارود برساتی ہے تو یہ اذیت پسند ان مناظر کو انجوائے کرتے ہیں، شرابیں پیتے ہیں اور موسیقی کی دھن پر رقص کرکے اپنی فوج کو شاباس دیتے ہیں۔ کیا دنیا بھر کے مسلمانوں کا لہو اتنا سفید ہوچکا ہے کہ اسرائیل کی اس کھلی جارحیت اور وحشیانہ بمباری پر نہیں کھولتا۔

Gaza
Gaza

غزہ میں بے گناہ چھ سو سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں، جن میں بچوں کی تعداد سو سے بھی تجاوز کر گئی ہے، مگر شیطان بزرگ امریکہ کا صدر کہتا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ ہیں، اسرائیل کو دفاع کا حق حاصل ہے ۔تف ہے مسلم حکمرانوں پر اور موقع پر موجود مسلم سفیروں پر جنہوں نے اوبامہ کو کوئی جواب نہیں دیا۔ اوبامہ کے اس بیان کے بعد کیا اسلامی دنیا میں اتنی بھی غیرت و حمیت نہیں تھی کہ امریکہ کو شارٹ نوٹس جاری کرتے کہ اپنے فوجی اڈے اور سازو سامان ایک ہفتے کے اندر یہاں سے نکالو۔

مگر سعودی عرب پہلے شام میں حکومت کی تبدیلی کی خواہش کو تو پورا کرلے۔ قطر امریکہ کی مدد سے اپنا دفاع مضبوط کرنے کے لیے امریکہ کو اڈے اور کثیر مالیت سے ڈیفنس سسٹم تو خرید لے۔ داعش اور دیگر جماعتیں پہلے مسلمانوں کی گردنیں کاٹ کر نام نہاد جہاد کا شوق تو پورا کرلیں، حزب اللہ شام کا دفاع تو کرلے۔امریکہ کے پالتو جنرل سیسی نے پہلے اخوان کی جمہوری حکومت کو گرایا اور اب غزہ کی سرحد بھی مکمل طور پر بند کر رکھی ہے ، جبکہ ان حالات میں بھی سعودی عرب اس پر مہربان ہے۔ پتہ نہیں کیوں اسلامی دنیا کے حکمران استعماری ہاتھوں میں چابی کے کھلونے بنے ہوئے ہیں۔

اسرائیل اور امریکہ ایک ہی تصویر کے دو رخ ہیں اسرائیل نے غزہ کے لاکھوں باسیوں کو محاصرہ میں لے رکھا ہے تو حال ہی میں امریکہ نے ”یو ایس ایڈ” کے تحت متاثرین غزہ کو ملنے والی ادویات اور غذا کی محدود امداد پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ اسی طرح سلامتی کونسل میں اب تک اسرائیل کے خلاف سب سے زیادہ قرادیں منظور ہو چکیں ہیں لیکن اسرائیل ان کو کسی خاطر میں نہیں لاتا ۔ اسرائیل نے بارہا ایسے معاہدات پر بھی دستخط کیے جن کے تحت وہ فلسطینی علاقوں میں نئی بستیوں کی تعمیر نہیں کرے گا مگر ان معاہدات کے برعکس وہ مسلسل فلسطینی علاقوں کو مسمار کر کے اپنی نئی بستیاں بھی تعمیر کر رہا ہے۔ حتیٰ کہ رواں ماہ میں اسرائیل نے فلسطینی علاقے میں مزید 200 بستیوں کی تعمیر کا منصوبے پر کام شروع کیا ہے۔

اگر مظالم ،جبر واستبداد کے تناظر میں اسرائیلی کردار کو پر کھا جائے تو اس ریاست نے فلسطینی مسلمانوں پر مظالم کے ایسے پہاڑ ڈھائے ہیں جو ناقابل بیان ہیں ۔ لاکھوں فلسطینی بچے ،خواتین اور جوان اسرائیل کے مہلک ہتھیاروں کا نشانہ بن چکے ہیں عالمی برادری اسرائیل کے اس جابرانہ کردار کی صر ف اسی لیے پردہ پوشی کرتی ہے کیونکہ اسرائیل کو عالمی دہشت گرد امریکہ کا تحفظ حاصل ہے ۔ جو اسرائیل کا تحفظ کی خاطر دنیا بھر میں اپنے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات میں ڈال چکا ہے۔ اگر آج دنیا کے کسی بھی حصے میں کوئی بھی امریکی محفوظ نہیں ہے تو اس کی بڑی وجہ اسرائیل کے انسانیت سوز مظالم کی حمایت اور ان کا تحفظ ہے۔

کرہ ارض کی ناجائز ریاست اسرائیل کے قیام سے قبل بیت المقدس آزاد فلسطین کا مرکز تھا۔ جو تمام عالم کے مسلمانوں کے لیے یکساں متبرک و مقدس ہے مگر برطانیہ نے 1917میںفوج کشی کے ذریعے فلسطین پر قبضہ کیا اور اپنی نگرانی میں قوم یہود کو یہاں آباد کیا ۔ رفتہ رفتہ ان کو مضبوط کرکے 1947میں اسرائیل کا قیام عمل میں لایا ۔جس کے بعد بیت المقدس اسرائیلی قبضہ میں چلا گیا ۔ جو کہ تاحال اسرائیل کے ناجائز و غیر قانونی قبضہ میں ہے۔ آزادی فلسطین کی تحریک تو 1917میں ہی جنم لے چکی تھی مگر حضرت امام خمینی نے اس تحریک کی حمایت اور بیت المقدس کی آزادی کو امت مسلمہ کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیکر اس تحریک کو ایسی جلا بخشی جو کہ عصر حاضر میں ایک الائو کا روپ دھار چکی ہے۔

امام خمینی انبیاء و اولیاء کی تعلیمات کا ترجمان بن کر ابھرے انھوں نے ظلم و جبر کے خلاف بے دھڑک کلمہ حق ادا کیا اور ہر مظلوم کی حمایت میں لب کشائی کی۔ انھوں نے اتحاد بین المسلمین کو تمام مسائل کا حل اور فرقہ واریت کو ساری مصیبتوں کی جڑ قرار دیا۔ انھوں نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا کہ بیت المقدس کی صہیونی شکنجہ سے آزادی تک روئے زمین کا کوئی بھی مسلمان چین سے نہیں بیٹھے گا۔ انھوں نے اسرائیل کو سر زمین اسلام میں ناسور قرار دیا اور واضح کیا کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے اسرائیل کے وجود کا خاتمہ ضروری ہے۔ انھوں نے ہمیشہ اسرائیل کی ظلم و بربریت کی مذمت کی اور تمام تر اسرائیلی جرائم کا ذمہ دار امریکہ کو قرار دیا۔

انھوں نے بیت المقدس کی آزادی کے لیے تمام مسلمانوں کو متحد ہونے کی دعوت دی اور رمضان المبارک کے آخر ی جمعہ کو یوم القدس قرار دیا ۔ عالم اسلام میں جمعة الوداع کے تقد س اور احترام کی وجہ سے اسے بھرپور عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن سیاسی و دینی بصیرت کا آئینہ دار ہے ۔ موجودہ دور میں ہر درد دل رکھنے والے مسلمان کے لیے یہ انتہائی اذیتناک ہے کہ سامراجی قوتیں اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب ہورہی ہیں ۔ فرقہ واریت اور نظریاتی اختلافات کا ناسور اسلامی معاشرے کو اپنی لپیٹ میں لیے جا رہا ہے۔ جو کہ یقینا امام خمینی کی تعلیمات سے روگرانی اور امریکہ و مغربی ممالک سے وقتی مفادات کی خاطر ان کی پالیسیوں کی حمایت کی وجہ سے ہے۔

یوم القدس کے موقع پر جب تمام عالم کے مسلمان بلاامتیاز متحد ہوکر بیت المقدس کی آزادی کا مطالبہ اور اسرائیل کے ناجائز و غیر قانونی وجود کے خاتمہ کا مطالبہ کرتے ہیں اور عظیم الشان مظاہر ے برپا کرتے ہیں تو اس وقت عالمی سامراج کو اپنی اور اپنی پالیسیوں کی واضح شکست دکھائی دیتی ہے۔ یوم القدس آزادی فلسطین کے ساتھ تجدید عہد کا دن ہے۔

Ramadan
Ramadan

مظلوم کی حمایت کا عظیم درس جو اسلام نے دیا ہے جمعة الوداع (یوم القدس)اس درس کے حقیقی عمل کا دن ہے۔چنانچہ ہر مسلمان کا یہ شرعی فریضہ ہے کہ رمضان المبارک کے آخری نماز جمعہ کے بعد امریکہ و اسرائیل کے خلاف ہونیوالے اجتماعات، مظاہروں اور ریلیوں میں بھرپور شرکت کرے تاکہ وہ قوتیں جو مسلمانوں کو منتشر کرکے اسلام کو کمزور کرنے کی ناپاک سازشوں میں مصروف ہیں ان پر بھی واضح ہوجائے کہ مسلمان آج بھی القدس کی آزادی کے لیے یکجان ہیں فلسطین کی آزادی اور ناجائز و غیرقانونی ریاست اسرائیل کے خاتمہ تک ان کی یہ جدوجہد متفقہ طور پر جاری رہے گی۔ القدس کے پروگراموں میں شرکت سے ہی دنیا کو یہ پیغام دیا جاسکتا ہے کہ فلسطینی تنہا نہیں ہیں اوران کی جد و جہد کے ساتھ پورا عالم اسلام کھڑا ہے۔ مظلوم کی حمایت کا اور ظلم کی مذمت کا یوم القدس کا یہ عملی درس نہایت عظیم ہے۔ جس پر عملدرآمد سے ہی ملت اسلامیہ اپنے مسائل پر قابو پاسکتی ہے۔

تحریر:منیر چوہدری

E-mail:.ch.munieerahmad@gmail.com

Share this:
Tags:
calling Faith levels Muslim rulers safety ایمان تحفظ حکمرانوں درجات دعوت مسلم
Masood Khan
Previous Post اسرائیل غزہ میں خونریزی بند کرکے جنگ بندی پر عمل کرے، مسعود خان
Next Post روح کیا ہے ؟
Hazrat Khwaja Shamsuddin Azimi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close