
کراچی (جیوڈیسک) سانحہ صفورا چورنگی کے بعد اسماعلی کمیونٹی کی بسوں کو پولیس کی سیکورٹی فراہم کر دی گئی ہے۔ بسوں کی نقل و حرکت پر پولیس موبائلز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس واپس لینے کے لئے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں۔ بس واپس ملنے کے بعد اسے کیس پراپرٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔
