
تحریر : شاہ بانو میر
ہم سے عبدان نے بیان کیا
کہ
ہمیں یزید بن زریع نے خبر دی
ان سے ہشام نے بیان کیا
ان سے ابن سیرین نے بیان کیا
کہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا
کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کوئی بھول گیا اور کچھ کھا پی لیا
تو اسے چاہئے کہ اپنا روزہ پورا کرے
کیونکہ اس کو اللہ نے کھلایا اور پلایا
تحریر : شاہ بانو میر
