
سینٹ جارج (جیوڈیسک) ویسٹ انڈیز نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بنگلہ دیش نے مقررہ اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے، جس میں انعام الحق نے 109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔
ویسٹ انڈیز نے مطلوبہ ہدف 40 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کیرون پولارڈ نے 89 جبکہ دنیش رام دین نے 74 رنز بنائے۔
