
سمندری (جیوڈیسک) تھانہ مرید والہ کے علاقہ چک نمبر 196 گ ب میں پسند کی شادی نہ ہونے پر پچیس سالہ باسط علی نے 22 سالہ عائشہ کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
مقتولہ کی آج بارات آنے والی تھی۔ نوجوان باسط کے عائشہ کے ساتھ مراسم تھے ، یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے مگر لڑکی کے گھر والے شادی پر راضی نہ تھے۔
آج صبح باسط نے عائشہ کو زبردستی گھر سے نکال کر فائرنگ کر کے گولی مار دی اور اس نے خود کو بھی گولی مار لی بعد ازاں وہ بھی دم توڑ گیا۔
