Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کتھےّ مہر علی کتھےّ تیری ثنا

December 20, 2014 0 1 min read
Shamsuddin Sialvi
Shamsuddin Sialvi

تحریر : محمد عبداللہ بھٹی
چشمِ فلک فلک حیرت سے یہ منظر پہلی اورآخری بار دیکھ رہی تھی کہ نوجوان شاگرد گھوڑے پر سوارہے اور اُس کا استاد اپنے شاگرد کے احترام اور محبت میں گھوڑے کے آگے آگے پیادہ پا دوڑ رہا ہے نوجوان شاگرد بار بار درخواست کر رہا تھا کہ اُستادِ محترم یہ سب بڑی گستاخی ہے خدارا مجھے گھوڑے سے اُترنے دیں لیکن یہ اُستاد محترم کا حکم تھا کہ تم گھوڑے پر ہی سوار رہو اگر تم گھوڑے سے نیچے اُترے تو میں تم کو شاگردی سے خارج کر دوں گا نوجوان درویش بعد میں جب بھی اِس واقعہ کا ذِکر کرتا تو کہتا کہ میں سخت شرمندہ تھا مگر قہرِ درویش بر جانِ درویش تعمیل حکم کی آخر اِسی طرح کچھ فاصلہ طے کرنے کے بعد اُستاد محترم بھی گھوڑے پر سوار ہو گئے اور فرمانے لگے ایک دفعہ اثنائے سفر سیال شریف اِسی مقام پر آپ میرے گھوڑے کے آگے دوڑے تھے ۔جس کا میرے دل پر سخت بوجھ تھا۔

جیسے میں بے ادبی محسوس کرتا رہا الحمدللہ کہ آج اِس کی تلافی ہو گئی۔ اِس واقعہ سے چند سال پہلے دوران تدریس نوجوان طالب علم نے ایک رات قوالی سنی تو اُس کی شکایت استاد ِ محترم کو کی گئی جب استاد محترم نے طالب علم سے پوچھا تو مسجد کے قریب ہی ایک عابدہ مائی رہتی تھی جو سلطان باہو کی حضوری سے مشرف تھیں انہوں نے استادِ محترم سے کہا آج جس سید زادے کو تم ٹوک رہے ہو ۔ کل جب اِ س کے مقام اور مرتبے سے تم واقف ہو گے تو اِس کے تم پائوں تک چومو گے ۔ یہ سید زادہ بہت کمال کا بچہ ہے اور اللہ کے نزدیک بلند مقام والا ہے۔ خدا کی شان اُس عابدہ مائی کی پشین گوئی کا ظہور اِس طرح ہوا کہ جب ہندوستان سے تعلیم مکمل ہو نے کے بعد خواجہ شمس الدین سیالوی سے مجاز ہوئے تو ایک مرتبہ عرس سیال شریف کے موقع پر یہ واقعہ پیش آیا۔اِس نوجوان سید زادے کی ولادت با سعادت کے متعلق آپ کے خاندان میں پہلے سے ہی بشارتیں چلی آرہی تھیںآپ کے خاندان کے بڑے بزرگ سید فضل دین صاحب جو آپ کے والد ماجد کے ماموں اور شیخ ِ طریقت بھی تھے اور اس وقت خاندان شریف قادریہ کی سند ِ ارشاد پر بھی جلوہ فِگن تھے وہ اِس بات سے آگاہ تھے کہ اِس گھر میں چشمہ معرفت جلوہ اَفروز ہونے والا ہے نیز اِس پیدائشی ولی کی پیدائش سے چند روز پیشتر ایک اہل حق مجذوب آپ کی خاندانی خانقاہ میں آکر ٹہر گیا وہ روزانہ عنقریب پیدا ہونے والے مقبول خدا کی زیارت کا ذکر کرتا وہ شدید انتظار میں تھا ۔جیسے ہی یہ اللہ کا ولی دنیا میں ظاہر ہو ا تو مجذوب حرم سرائے کی ڈیوڈھی میں پہنچا اور آپ کو منگوا کر زیارت کی ہا تھ پائوں چومے اور رخصت ہو گیا۔

Mehr Ali Shah
Mehr Ali Shah

یہی بچہ جوان ہو کر پیر مہر علی شاہ آف گولڑہ شریف کے نام سے پوری دنیا میں مشہور ہوا ۔آپ یکم رمضان المبارک ١٢٧٥ھ مطابق 14اپریل 1859ء میں راولپنڈی سے گیارہ میل کے فاصلہ پر قلعہ گولڑہ میں پیدا ہوئے ۔ آپ کے والد سید نذر دین شاہ ایک صاحب کمال مجذوب بزرگ تھے آپ کا پیدائشی نام مہر منیر تھا مگر آپ نے مہر علی کے نام سے پوری دنیا میں شہرت پائی ۔سید مہر علی شاہ صاحب چار سال کی عمر میں ابتدائی تعلیم شروع کی ۔ آپ نے عربی فارسی اور صرف و نحو کی تعلیم حاصل کی بچپن سے ہی ذہانت آپ میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی جو پارہ ایک روز پڑھتے وہ اگلے روز ازبر ہوتا اِس طرح آپ نے قرآن حکیم بہت جلد حفظ کر لیا ۔ دوران تدریس ایک بار قصیدہ غوثیہ کا عامل آپ کے مدرسے میں آیا تو تمام طلبا اُس کی تعظیم کے لیے کھڑے ہو گئے مگر آپ ہنوز بیٹھے رہے یہ دیکھ کر عامل قصیدہ غوثیہ کو بہت غصہ آیا اور وہ مہر علی شاہ صاحب سے مخاطب ہو کر بولا پڑھوں قصیدہ غوثیہ کہ تم تعظیم کے لیے کھڑے ہوتے ہو۔

تو جواباً مہر علی شاہ صاحب بولے تم قصیدہ پڑھو اور میں قصیدے والے کو بلاتا ہوں۔یہ سن کر عامل آپ کے جلال معرفت کی تاب نہ لا تے ہوئے بے ہوش ہو گیا ۔بچپن سے ہی آپ کی پیشانی سے سعادت و انوار کے آثار نظر آتے تھے۔ یہ آپ کی ذھانت اور درویشی کا روشن ثبوت تھا کہ اِس قدر نو عمری میں ہی وہ مشکل مراحل طے کر لیے جن سے اکثر انسان جوانی میں بھی نہیں گزر پاتے زمانہ طالب علمی میں ہی آپ معرفت کے اُس مقام پر تھے جہاں پہنچ کر نظر کے سامنے بہت سارے حجاب اٹھ جاتے ہیں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آپ جگہ جگہ گئے اکثر مالی مسائل بھی تنگ کرتے ۔لیکن آپ اِس قدر غیرت مند تھے کہ کسی آنکھ نے آپ کے دستِ طلب کو دراز ہوتے نہیں دیکھا آپ کسی دولت مند کے در پر آواز دینے سے بہتر یہ سمجھتے تھے کہ اتنی دیر اپنے خدا کو پکار وں اس سے مزید صبر و استقامت طلب کروں کیونکہ وہ یقینا بے نیا ز ہے اور اپنی اِس صفت عالیہ کے صدقے عنقریب وہ مجھے امیروں کے کرم سے بے نیاز کر دیگا دنیا سے بے نیازی کی یہ روش ساری عمر آپ کا خاصہ رہی۔ مسجد میں لوگوں سے ملاقاتیں ہوتیں تو زائرین کی طرف سے نذرانہ اور ہدایا کا سلسلہ بارش کی طرح جاری رہتا لیکن آپ گھر جانے سے پہلے سارے کا سارا غریبوں میں بانٹ دیتے ۔

1911ء میں دہلی میں منعقد ہونے والے بر طانوی شاہی دربار میں شمولیت کی جب آپ کو دعوت دی گئی تو آپ نے صاف انکار کر دیا ۔ حکومت نے بے ادبی سمجھتے ہوئے شروع میں آپ کو تنگ کرنا شروع کر دیا ۔لیکن جب انگریز سرکار کی ایذا رسانی آپ کا کچھ نہ بگاڑ سکی تو بعد ازاں حکومت نے آپ کو سینکڑوں مربع اراضی بطور جاگیر دینا چاہی تو قلندرِ وقت نے انکار کر دیا۔
پیر مہر علی شاہ صاحب کی زندگی کرامات سے بھری پڑی ہے لیکن کالم کی تنگ دامنی اِ سکی اجازت نہیں دیتی ۔مرزا غلام احمد قادیانی کذاب و دجال فتنہ جب پورے عروج پر تھا جس نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کر رکھا تھا ۔ وہ اپنی زھانت چرب زبانی اور دلائل بازی سے بے شمار لوگوں کو زچ کر چکا تھا ہندوستان کے مسلما ن بے بسی کی تصویر بنے ہوئے تھے کہ اشارہ غیبی کے تحت شاہ گولڑہ میدان میں آئے اور غلام احمدقادیانی کو مناظرے کو چیلنج کیا 25١ور 26 اگست 1900کو لاہور شاہی مسجد میں مناظرہ طے پایا پیر مہر علی شاہ صاحب لاہور آگئے لیکن مرزا غلام احمد قادیانی آپ کے جلال معرفت سے ڈر گیا مختلف بہانے بناتا رہا وہ نہ آیا ۔ قادیانی با ربار مرزا غلام قادیانی کو بلاتے رہے لیکن وہ نہ آیا ۔شاہ گولڑہ نے کہا اگر تم سچے ہو تو ہم دونوں جلتے ہوئے تندور میں چھلانگ لگاتے ہیں جو سچا ہوگا وہ بچ جائے گا اور جو جھوٹا ہو گا وہ جل جائے گا ۔ لیکن مرزا غلام احمد فرار ہو گیا اور کبھی آپ کے سامنے مناظرے کے لیے نہیں آیا اِسی لیے آپ کو فاتح مرزایت بھی کہا جاتا ہے۔

روحانیت شناس ابنِ عربی کی فتوحات ِ مکیہ اور فصوص الحکیم سے بخوبی واقف ہیں ہر دور میں لاکھوں میں کوئی ایک ایسا صاحب علم ہوتا ہے جو مندرجہ بالا کُتب کو سمجھ سکے پیر مہر علی شاہ صاحب مذکورہ دونوں کتب کو اپنے دور میں سب سے زیادہ جانتے اور سمجھتے تھے۔آپ اپنے حج کے احوال میں بیان فرماتے ہیں کہ وادی حمرا میں ڈاکووں کے خوف سے میں نے عشاء کی سنتیں وجہ مجبوری موقوف کر دیں تو رات کو مسجد نبوی میں خود کو پایا اور دیکھا کہ نبی کریم ۖ تشریف لاتے ہیں اور مجھ کو نہیں بلاتے تو میں درخواست کرتا ہوں کہ حضور ۖ میں تو آپ کے دیدار کے لیے اتنی دور سے آیا ہوں لیکن آپ مجھے اپنے لطف و کرم سے محروم رکھ رہے ہیں تو آپ ۖ نے فرمایا تم نے میری سنتیں ترک کر دیں تو پھر لطف کا مطالبہ کیسا ۔اُسی وقت آنکھ کھل گئی فوراً دوبارہ نماز ادا کی اور حضور پاک ۖ سے عشق و محبت کی والہانہ لہر اور جذبات پیدا ہو گئے کامل استغراق طاری ہو گیا جذب اور مستی جب حد سے بڑھ گئی تو اپنی مشہور نعت اُسی شکر و جذب کی خاص حالت میں کہی کہ قیامت تک آپ امر ہو گئے ۔محترم قارئین جب بھی کوئی تلاش حق کا مسافر اللہ کی توفیق سے عبادت و ریاضت ،ذکر اذکار مجاہدے اور روحانی اشتعال کے بعد بہت ساری منزلیں طے کر لیتا ہے تو خالقِ کائنات اپنے اِس بندے کو قیامت تک کے لیے امر کر دیتا ہے دیدار ِ مصطفی ۖ کے بعد حالت ِ جذب جو نعت آپ نے کہی اُ سکے چند اشعار :
اَج سک مِتراں دی ودھیری اے کیوں دِلڑی اُداس گھنیری اے
لوں لوں وچ شوق چنگیری اے اَج نیناں لائیاں کیوں جھڑیاں
کِتھے مہر علی کتھے ّ تیری ثنا گستاخ اکھیاں کِتھے ّ جا اڑیاں

Mohammad Abdullah Bhatti
Mohammad Abdullah Bhatti

تحریر : محمد عبداللہ بھٹی

Share this:
Tags:
horse Perky sana young ثنا شاگرد گستاخی گھوڑے نوجوان
Previous Post کراچی سٹاک مارکیٹ میں مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں پانچ سو اناسی پوائنٹس کی کمی
Next Post وکی لیکس کی سی آئی اے کی جانب سے عسکریت پسندوں کو ہدف بنانے کے حوالے سے ایک خفیہ دستاویز جاری

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close