Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سردار عبد القیوم خان، تحریک آزادی کشمیر کا مضبوط پشت بان

July 13, 2015 0 1 min read
Sardar Abdul Qayyum Khan
Sardar Abdul Qayyum Khan
Sardar Abdul Qayyum Khan

تحریر : سردار محمد طاہر تبسم
سردار عبد القیوم خان کی وفات سے تحریک آزادی کشمیر کا ایک طویل جاندار اور روشن باب ختم ہوگیا وہ ایک فرد نہیں بلکہ ھمہ جہت شخصیت ایک مکمل ادارہ ایک جاندار تحریک اور چلتی پھرتی تاریخ تھے ۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان اور کے ایچ خورشید کے بعد سردار عبد القیوم خان کا سانحہ ارتحال بیحد نقصان کا حامل ہے ،انکا عزم حوصلہ و لولہ اور جہدمسلسل تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہمیشہ مہمیز کاکام کرتی رہی ،وہ ایسا جو ہر تابناک تھے کہ جن کی وجہ سے کشمیر کے دونوں اطراف میں پاکستان کے ساتھ غیر مشروط پختہ وابستگی تھی اور پاکستان کو اپنا محدود مرکز سمجھا جاتا تھا انکی رحلت سے نظریاتی وفکری جدوجہد اور عزم کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے ۔جس کی کمی شائد پوری ہونی محال ہے ۔ریاست جموں و کشمیر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس تحریک آزادی کشمیر کے منطقی انجام کو الحاق پاکستان سمجھتی رہی ہے ۔جن کیلئے رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس،غازی ملت سردار ابراہیم خان اور میرواعظ مولانا یوسف شاہ اور انکے ساتھیوں نے ہمیشہ بہادری اور جرات مندی کے ساتھ اپنا کردار ادا کیا ہے۔

جن کے بعد سردار عبد القیوم خان نے اس مقدس مشن کو پوری آب و تاب کے ساتھ جاری رکھا بلکہ ” کشمیر بنے گا پاکستان” کا الحامی نصب العین دیکر اسے کشمیریوں کی تین نسلوں میں زندہ و جاوید رکھا۔اس جدوجہد میں بڑے طوفان آئے آندھیاں آئیں اور پہاڑ الٹے لیکن انہوں نے اس سبق سے کشمیریوں کو ھٹنے نہیں دیا بلکہ اس کو مزید مضبوط و منظم اور فعال کرنے کیلئے نت نئے اقدامات اٹھائے اور اسکی اہمیت و افادیت اور ھمہ گیر یت میں ذرا بھر کمی نہیں آنے دی بلکہ نظریاتی و فکری لام بندی کا عمل ہمیشہ جاری رکھا ۔سردار عبد القیوم خان نے1947میں خطے کی آزادی میں عملی کردار ادا کیا ۔18ماہ کے جہاد میں باغ کے سیکٹر کمانڈر رہے اور عفودورگزر اور اسلامی روایات اور ملی تشخص کی کئی مثالیں قائم کیںپاکستان کے ہر مشکل مرحلے میں وہ خود کو متحرک کرتے اور قومی مسائل کے حل کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے رہے ۔ذوالفقار علی بھٹو نے انہیں اقتدار سے الگ کر کے جیل میں ڈالا اور جب بھٹو پر مشکل وقت آیا تو قومی اتحاد کے قائدین کو ایک میزپر بٹھانے کی ذمہ داری سردار عبد القیوم خان کو دی جو انہوں نے کمال صلاحیت اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ پوری کی ۔اتنی مخالفت کے باوجود سردار صاحب واحد قومی رہنما تھے جنہوں نے جنرل ضیاء الحق کو خط لکھ کر مشورہ دیا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کو پھانسی نہ دی جائے ،جنرل ضیاء الحق نے بھی انہیں قید و بند میں رکھا لیکن احساس ہونے پر نہ صرف رہا کیا بلکہ انہیں اپنا مرشد قرار دیا ۔میاں نواز شریف بھی انہیں اپنا مرشد کہتے رہے ہیں قومی تنازعات اور اہم ملکی فیصلوں میں ہمیشہ سردار عبد القیوم کی مشاورت بیحد اہمیت کی حامل رہی ہے۔

انہیں پاکستان میں اہم ترین منا صب اور مسلم لیگ کی سربراہی کی کئی بار پیش کشیں ہوتی رہیں لیکن سردار صاحب کا خیال تھا کہ کشمیر کا محاذ سب سے اہم ہے اگر یہ کمزور ہو گیا تو پھر سب معاملات خراب ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے بڑے عہدوں کی بجائے آزاد کشمیر میں رہ کر نظریاتی تشخص کو ہر دور میں سنبھالا دیا اور اس میں رخنہ ڈالنے والوں کا سیاسی میدان میں علم و حکمت سے مقابلہ جاری رکھا ۔سعودی عرب کے فرما ںروا شاہ فیصل شہید نے انہیں60کی دہائی میں رابطتہ العالم الاسلامی کا تاسیسی رکن نامزد کیا ۔جس کے ذریعے سردار صاحب نے امت مسلمہ کے اتحاد و اتفاق کو بڑھانے اور مخاصمت و مخالفت کے رحجانات کو بطریق احسن سلجھانے میں اہم کردار ادا کیا ۔وہ شائد واحد قومی سیاستدان تھے جنہیں دنیا بھر کے اہم پالیسی ساز اداروں ذرائع ابلاغ اور سول سوسائٹی کی عالمی تنظیموں کی انٹر نیشنل کانفرنسز میں شرکت کرنے اور اپنا نقطہ نظر بیان کرنے کے کئی مواقع ملے ۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سردار عبد القیوم خان نے تین دہائیوں میں کوئی لاپروائی اور کوتاہی نہیںبلکہ اس مسئلہ کے پرامن حل کے لئے انہوں نے کئی زبانوں میں لٹریچر تیار کیا ۔سینکڑوں تقاریر کیں ۔لیکچر دیئے اور قومی و عالمی اخبارات و جرائد میں مضامین لکھے ۔انکی چالیس سے زائد کتب اسکی گواہ ہیں جو اردو اور انگریزی زبانوں میں شائع ہوئیں ۔

Sardar Mohammad Abdul Qayum Khan
Sardar Mohammad Abdul Qayum Khan

ان کی آخری کتاب ”فتنہ انکار سنت” تین ضخیم جلدوں میں ہے جس کو انہوں نے تیس سال کی تحقیق و جستجو کے بعد مکمل کی ہے جو ایک قیمتی اثاثہ ہے ۔ راقم کو سردار عبدالقیوم خان کے ساتھ 1985-89میں بطور پبلک ریلیشنز آفیسر 1992-96بطور پریس سیکرٹری اور 18 سال انکی پارٹی مسلم کانفرنس کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین انسانی حقوق ونگ چیف کوآڈینٹر یورپ اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے عہدوں پر کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ چار سال مسلم کانفرنس نارتھ امریکہ کا جنرل سیکرٹری بھی رہا ۔ سردار عبدالقیوم اور انکے بیٹے سردار عتیق احمد خان کے ساتھ راقم کو تیس سال اہم عہدوں پر کام کرنے اور قابل اعتماد ساتھی ہونے کا موقع ملا ۔ میں نے سردار صاحب کی صحبت اور شخصیت سے بہت کچھ سیکھا ۔ تاأنکہ گذشتہ سال سردار عتیق سے اصولی اختلافات کی وجہ سے مسلم کانفرنس چھوڑ دی ۔ وہ ایک کہنہ مشق ، اتالیق ، مشفق محسن ، باکمال انسان اور انتہائی ہمدرد اور مونس سیاستدان تھے ۔ بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ سردار عبدالقیوم ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے ۔ انکے ساتھ کام کر کے ایمان کو تازگی ملتی تھی اور ذہن و دل کے کئی بند خلیے کھلتے تھے ۔ انکی غذا بے حد سادہ ، عادات بہت معتدل اور مزاج سخت لیکن اس میں سچائی کا پہلو نمایاں تھا ۔ وہ جب مشکل میں ہوتے تو چلہ کشی کر کے اللہ تعالی سے مدد طلب کرتے ۔ وہ ایک زیرک خداترس ، نرم دل ، گفتگو اور گرم دل جستجو کے دھنی تھے ۔ انتقام انکی سیاست میں قطعی نہیں تھا بلکہ معاف کرنے کا جذبہ ہمیشہ موجزن رہتا تھا ۔ مطالعہ کا بے پناہ ذوق اور اپنے مخالفین و موافقین کے مشکل کام کرنے پر خوش ہوتے تھے ۔ زیادہ کتب انہوں نے دوران سفر لکھی ہیں جن میں اشفاق ہاشمی اور راقم معاونت کرتے رہے ہیں۔

اسلام پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں کرتے ۔ روحانیت اور دینی سوچ انکی اہم پہچان تھی ۔ تخلیق ذہن کے حامل تھے ۔ نئی تاویلیں اور باوقار ، بیحد ذود اثر تقریر کرتے ۔ اردو ، انگریزی ، عربی ، فارسی اور کئی زبانوں پر عبور رکھتے تھے ۔ سردار عبدالقیوم خان بلاشبہ ایک لیجنڈ اورر صدیوں کے بیٹے تھے ۔ ان جیسی صلاحیت ، حکمت ، علمیت اور حسن سلو ک ، خلوص ، ایثار اور ہمدردی رکھنے والا شاید ہی کوئی سیاستدان پیدا ہو وہ بہت بڑی اور ہم جہت شخصیت تھے ۔ انکی وفات سے قومی سیاست علم ، عمل ، تقوی اور درگزر جیسی قیمتی اور اہم خوبیوں سے خالی ہو گئی ۔راقم نے 1995میں تھینک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈویلپمنٹ (انسپاڈ ) بنائی جس کے قیام میں سردار عبدالقیوم خان کے اہم مشوروں نے بیحد مدد اور ہمت دی ۔ وہ انسپاڈ کے تاحیات سرپرست اعلی تھے اور یہ راقم کیلئے بہت بڑا اعزاز تھا ۔ موصوف نے 2005میں انسپاڈ کی طرف سے انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس منعقدہ میر پور میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر میر پور ڈیکلریشن کے نام سے کشمیر پر اہم اعلامیہ جاری کیا۔

Leadership Conference
Leadership Conference

جس کی ساری راہنما سردار صاحب نے کی ۔ 2008میں انسپاڈ نے لیڈر شپ کانفرنس برائے مذہبی ہم آہنگی منعقد کی جس میں انسپاڈ کی طرف سے سردار صاحب کو امن ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ دیگر ایوارڈ یافتگان میں محترمہ بینظیر بھٹو ، عبدالستار ایدھی ، زاہد ملک ، پروفیسر ہوخ وان سکائی ہاک جرمنی ، ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور دیگر شامل تھے ۔ سردار صاحب نے ہر قدم پر قومی مفادات کو پیش نظر رکھا ۔وہ نہ بکنے والے ، نہ جھکنے والے لیڈر تھے ۔ سچی بات منہ پر کرتے اور جھوٹے کو برا کہنے کی بجائے اصلاح کی نصیحت کرتے ۔ سردار عبدالقیوم ساری زندگی زمین پر سوئے رہے انکا عزم تھا کہ کشمیر کی آزادی کے بعد وہ یہ ترک کرینگے ۔ آج وہ ہزاروں من مٹی تلے چلے گئے ہیں لیکن انکی زندگی ، انکی خدمات ، انکا کردار اور انکی تحریریں رہتی دنیا تک زندہ رہیں گی۔

انکے عقیدت مندانہیں مجاہد اول بھی کہتے تھے ۔ وہ ایسا شفاف ، جاندار اور درخشندہ کردار ہم میں چھوڑ کر گئے ہیں ۔ جس پر عمل پیرا ہو کر انکے جانشین فرزند سردار عبدالقیوم اور تمام طبقات اچھائی کو فروغ دے سکتے ہیں کیونکہ دوسرا سردار عبدالقیوم خان پیدا ہونا محال ہے ۔ سردار صاحب نے آزاد کشمیر میں قومی لباس شلوار قمیض اور قومی زبان اردو کو سرکاری حیثیت دی ۔ انہوں نے شرعی عدالتیں قائم کیں اور اسلامی نظام کے نفاذ کے عملی اقدامات کئے ۔ ترقیات کا محکمہ قائم کیا اور آزاد کشمیر میں تعلیمی انقلاب برپا کر دیا ۔ سردار عبدالقیوم خان کی اسلام آباد میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس قومی شخصیت کا متبادل کہاں سے آئے گا ۔ ؟ جو انکی جدوجہد اور ریافت کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا لیکن اس بات کا شاید کسی کے پاس کوئی قابل عمل جواب نہیں ہے ۔ وہ ایک شخص پورے ملک کو ویران گیا۔

Sardar Mohammad Tahir Tabassum
Sardar Mohammad Tahir Tabassum

تحریر : سردار محمد طاہر تبسم

Share this:
Tags:
Death Freedom Movement kashmir strong تحریک آزادی کشمیر مضبوط وفات
Gujranwala
Previous Post عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن نزول قرآن آج درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹاؤن منعقد ہوگا
Next Post بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے کوالیفائی کر لیا
Bangladesh

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close