
اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی سلامتی اور خارجہ امور سے متعلق وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔
جس میں شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اجلاس میں تعمیر نو کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
