
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے الزام میں پاکستانی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ سزائے موت پانے والے شخص کا نام محمد گل رحمان تھا۔
، سعودی وزارت داخلہ کے مطابق گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران منشیات سمگلنگ کے جرم میں 4 پاکستانیوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
ادھر ایک اور کیس میں ایک سعودی باشندے کا بھی سر قلم کر دیا گیا ، وزارت داخلہ کا کہنا ہے رواں سال اب تک 61 سعودی شہریوں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
