
ریاض (جیوڈیسک) عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ امدادی پیکیج میں سے مصر کو دو ارب ڈالر مالیت کی پٹرولیم اور گیس مصنوعات مہیا کی جائیں گی۔
دو ارب ڈالر نقد رقم کی شکل میں دئیے جائیں گے اور یہ رقم براہ راست مصر کے مرکزی بینک میں منتقل کی جائے گی جبکہ ایک ارب ڈالر گرانٹ کی شکل میں دئیے جائیں گے۔
قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے مصر کو ایک ارب ڈالر کی امدادی رقم اور دو ارب ڈالر قرضے کی شکل میں دینے پر اتفاق کیا تھا۔ واضح رہے کہ یو اے ای نے مصر میں اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے سابق صدر محمد مرسی کی مسلح افواج کے ہاتھوں برطرفی پر سب سے پہلے مبارک باد دی تھی۔
