
ریاض (جیوڈیسک) سعودی وزارت حج کے ترجمان حاتم متعدی کا کہنا ہے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے پر سعودی عرب میں قیام کرنے والے عازمین حج کو نہ صرف بھاری جرمانوں، ایک سال تک قید اور ان کے اپنے اخراجات پر ملک بدری کی سزائیں دی جائیں گی۔
ایسے افراد کو رہائش فراہم کرنے والوں کو بھی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے 13 لاکھ حاجی واپس روانہ ہو چکے ہیں تاہم ان ممالک کے 40 ہزار افراد ابھی تک مکہ اور مدینہ میں موجود ہیں۔
