
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب نے 60 ملین ڈالر فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خزانہ کے اکاونٹ میں منتقل کر دیئے۔ یہ رقم سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ سے جاری کی گئی ہے۔
عرب لیگ سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق یہ رقم سعودی عرب کی جانب سے ہر سہ ماہی میں فلسطینی اتھارٹی کے اکاونٹ میں جمع کرا ئی جاتی ہے جس کا مقصد فلسطینی حکومت کی معاونت کرنا ہے۔
