
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں ہیروئن سمگل کرنے پر ایک اور پاکستانی کا سر قلم کر دیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد غفور ہاشم کو بھاری مقدار میں ہیروئن سمگل کرنے کے جرم میں مشرقی صوبہ میں سزائے موت دی گئی۔
سعودی حکام کی جانب سے رواں سال میں اب تک 83 جبکہ اکتوبر کے وسط سے اب تک 11 پاکستانیوں کے سر قلم کئے جا چکے ہیں۔
