
ریاض (جیوڈیسک) سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم کے خلاف درج ایف آئی آر میں کئی دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
جن میں شدت پسندانہ نظریات اپنانے، ان کی ترویج واشاعت ، القاعدہ سے وابستگی ، اُسامہ بن لادن کی غائبانہ بیعت ، یمن میں دہشت گردوں کی حمایت اور ان کی مدد کرنے کے الزامات بھی شامل ہیں۔
ان الزامات کے باعث شہری کو 27 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
