Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سعودی عرب کی جانب سے ترکی کے معاشی بائیکاٹ کے اثرات کیا ہو سکتے ہیں

October 6, 2020 0 1 min read
Saudi Arabia and Turkey
Saudi Arabia and Turkey
Saudi Arabia and Turkey

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم دنیا کی دو بڑی طاقتوں سعودی عرب اور ترکی کے درمیان تلخیاں جاری ہیں اور ایسے میں بعض ماہرین ان قیاس آرائیاں کو صحیح سمجھتے ہیں کہ دونوں ممالک مشرقی وسطیٰ پر اپنا غلبہ چاہتے ہیں۔

لیکن اب دونوں ممالک کی جانب سے جس طرح کے بیانات سامنے آرہے ہیں ان سے ان کے سٹریٹیجک تعلقات نئی سمت میں جاسکتے ہیں۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ایک بیان کے بعد سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ نے ہر سطح پر ترکی کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چند روز قبل سعودی چیمبر آف کامرس کے چیئرمین عجلان العجلان نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہر سعودی شہری چاہے وہ تاجر ہو یا سرمایہ کار، اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ترکی کا ہر طرح سے بائیکاٹ کرے۔

’چاہے وہ درآمدات کی سطح پر ہو، سرمایہ کاری یا پھر سیاحت کی سطح پر۔ یہ قدم ہمارے رہنماؤں، ہمارے ملک، ہمارے شہریوں کے خلاف ترکی کی حکومت کی مسلسل مخالفت کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔‘

حال ہی میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے ترکی کی جنرل اسمبلی میں کہا تھا کہ خلیج کے بعض ممالک ترکی کو نشانہ بنا رہے ہیں اور ایسی پالیسیوں پر عمل کر رہے ہیں جس سے خطے میں عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔

اس کے بعد انھوں نے طنزیہ انداز میں کہا تھا کہ ’یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ جو ممالک آج سوالوں کے گھیرے میں ہیں وہ کل تک وجود میں بھی نہیں تھے اور شاید آنے والے کل ميں وہ موجود بھی نہ ہوں۔ جبکہ اللہ کی مرضی سے ہم اس خطے میں اپنا پرچم لہراتے رہیں گے۔‘

صدر اردوغان کے اس بیان کا مطلب یہ نکالا گیا کہ انھوں نے براہِ راست سعودی عرب کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ سعودی عرب 1932 میں وجود میں آیا تھا۔

سعودی عرب کے چیمبر آف کامرس کے سربراہ کی جانب سے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ اپیل کتنی مؤثر ثابت ہوگی ابھی اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

لیکن اگر سعودی شہری اور تاجر اس اپیل پر عمل کرتے ہیں تو ترکی اس سے متاثر ہوسکتا ہے۔ اس کی اہم وجہ ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں مسلسل گراوٹ ہے۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ترکی کی کرنسی لگاتار آٹھویں برس گراوٹ کا شکار ہے اور گذشتہ ایک دہائی میں اس کی قیمت میں 80 فیصد گراوٹ درج کی گئی ہے۔

سعودی عرب کے کئی اہم فیصلوں کے پیچھے ولی عہد محمد بن سلمان کے قردار کے ذکر کیا جاتا ہے

مشرق وسطیٰ کے امور کے ماہر قمر آغا کہتے ہیں کہ اگر اس اپیل پر عمل ہوا تو ترکی پر اثر پڑسکتا ہے کیونکہ ترکی میں سعودی عرب کی تقریباً ایک ہزار نجی کمپنیاں ہیں۔ اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سعودی سیاح ترکی جاتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے ’ترکی اور سعودی عرب کے درمیان سیاسی اختلافات دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں۔ اس میں علاقائی سطح پر یمن، لیبیا، عراق اور سوڈان سے متعلق سیاسی اختلافات تو ہیں لیکن ساتھ ساتھ اسلامی دنیا کی نمائندگی سے متعلق بھی رسہ کشی جاری ہے۔‘

قمر آغا مزید کہتے ہیں کہ سعودی حکومت نے ابھی تک ترکی کا بائیکاٹ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ لیکن اگر سعودی حکومت اس طرح کا کوئی فیصلہ کرے گی تو بحرین اور متحدہ عرب امارات بھی اسی نویت کا فیصلہ کر سکتے ہیں جس کے بعد ترکی کی مشکلات بڑھ جائیں گی۔

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان کتنی تجارت ہوتی ہے؟

روئٹرز کے مطابق سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران کُل درآمدات کے معاملے میں ترکی سعودی عرب کا بارہواں سب سے بڑا تجارتی ساتھی تھا۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق ترکی سے سعودی عرب ہونے والی درآمدات کی کُل مالیت 18 کروڑ ڈالر تھی جو بڑھ کر جولائی میں 18 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔

انقرا کی یلدرم یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر عمیر انس کہتے ہیں کہ یہ اپیل سعودی عرب کی مایوسی کی عکاسی کرتی ہے۔

وہ کہتے ہیں ’میں اس لیے اس کو ایک مایوسی بھرا قدم کہوں گا کیونکہ اس اقتصادی بائیکاٹ کو قانونی طور پر عمل میں لانے کے لیے تجارت کے عالمی ادارے ورلڈ ٹریڈ آگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے متعدد قوانین کی خلاف ورزی کرنی ہوگی۔

’اگر قطر کی طرح سعودی حکومت ترکی کا اقتصادی بائیکاٹ کرتی ہے تو ترکی اسے ڈبلیو ٹی او میں چیلنج کرے گا۔ جس طرح سے قطر کے معاملے میں ڈبلیو ٹی او نے اس کے حق میں فیصلہ سنایا تھا ویسا ہی فیصلہ ترکی کے حق میں سنایا جاسکتا ہے۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’ڈبلیو ٹی او کے قانون کے مطابق آپ کسی ملک کا افتصادی بائیکاٹ تب تک نہیں کرسکتے ہیں جب تک قومی سلامتی کا کوئی بڑا مسئلہ در پیش نہ ہو۔ میرے خیال سے اقتصادی بائیکاٹ کی یہ اپیل سیاسی داؤ ہے۔ ایسا ترکی پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ سعودی عوام اس پر کتنا عمل کرتے ہیں۔‘

عمیر انس مزید کہتے ہیں کہ سعودی عرب اور ترکی کے درمیان سالانہ پانچ ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جس میں ڈھائی ارب ڈالر ترکی کی جانب سے اور ڈھائی ارب ڈالر سعودی عرب کی جانب سے ادا ہوتے ہیں۔

وہ مزید کہتے ہیں ’ترکی سعودی عرب سے زیادہ تر تیل خریدتا ہے جبکہ بہت سے چيزیں وہ سعودی عرب کو برآمد کرتا ہے۔ سعودی عرب کے لوگوں کی ترکی میں بہت سرمایہ کاری ہے۔ ان کے گھر اور کمپنیاں یہاں پر ہیں اور گذشتہ برسوں میں سعودی افراد نے تقریباً پانچ سے چھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔‘

وہ کہتے ہیں ‘سیاحت کی غرض سے ترکی آنے والوں میں سعودی شہریوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ ہر سال تقریباً آٹھ لاکھ سعودی سیاح ترکی آتے ہیں۔

’سعودی عوام اس صورت میں ترکی کا بائیکاٹ کرسکتے ہیں اگر اس سے متعلق کوئی قانون بنتا ہے۔ مجھے لگتا ہے اس اپیل کا کوئی خاص اثر نہیں ہوگا۔‘

ترکی اور سعودی عرب کے تعلقات خراب کب ہوئے؟

ترکی اور سعودی عرب کے درمیان رشتے خوشگوار نہیں ہیں اور اس تلخی کی حالیہ شروعات 2018 میں صحافی جمال خاشقجی کی ہلاکت سے ہوئی تھی۔

خاشقجی کی ہلاکت کے لیے اردوغان سعودی عرب کی ‘اعلیٰ قیادت’ کو ذمہ دار ٹھہراتے رہے ہیں۔ حال ہی میں خاشقجی کے قتل کے معاملے کے پانچ مجرموں کی سزا میں تبدیلی سے بھی ترکی ناراض ہے۔

سعودی صحافی خاشقجی کی ہلاکت کے لیے اردوغان سعودی عرب کی ‘اعلی قیادت’ کو ذمہ دا ٹھہراتے رہے ہیں۔

ستمبر میں سعودی عرب کی ایک عدالت نے خاشقجی کے قتل میں ملوث پائے گئے پانچ افراد کی سزائے موت پر عملدرآمد کو روک دیا تھا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ صحافی کے خاندان کی جانب سے انھیں معاف کیے جانے کے بعد انھیں 20 سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔

ترکی نے گذشتہ ہفتے اس معاملے میں چھ سعودی ملزمان کے خلاف مقدمہ شروع کیا ہے۔ ان میں کوئی بھی ملزم ترکی میں نہیں ہے اور ان کی غیر موجودگی میں یہ کیس شروع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خاشقجی کی ہلاکت کے معاملے میں 20 سعودی شہریوں کے خلاف استنبول کی عدالت میں بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

ترکی کے صدر عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ سیاسی اور سفارتی رشتے بحال ہونے پر بھی ناخوش ہیں۔

حال میں امریکہ کی ثالثی سے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور باہمی سفارتی رشتوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب کی رضا مندی کے بغیر ان ممالک کا یہ اقدام ممکن نہیں۔

لیکن ستمبر کے شروع میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے صدر ٹرمپ پر واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل سے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آئیں گے جب تک ایک آزاد فلسطینی ریاست قائم نہ ہو جائے۔

عمیر انس کہتے ہیں کہ سعودی عرب کے لیے یہ بہت مشکل ہے کہ وہ ترکی جیسے ملک کے ساتھ طویل وقت تک اپنی تلخی برقرار رکھے۔ اس کی وجہ ترکی کی نیٹو میں شمولیت اور اس کی بڑھتی ہوئی طاقت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’خاشقجی کے معاملے کو بھول جائیں تو ترکی اور سعودی عرب کے درمیان ایسا کچھ نہیں ہوا ہے جس سے دونوں کے درمیان رشتے خراب ہوں۔ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا تھا کا جب تک سعودی عرب میں شاہ سلمان ہیں اور ترکی میں اردوغان ہیں تب تک دونوں کے درمیان رشتے خراب نہیں ہوسکتے ہیں۔

’مجھے لگتا ہے کہ ایک پہل کی جانی باقی ہے۔ کیونکہ فی الوقت رشتے خراب ہیں لیکن ابھی ان کے ٹوٹنے یا ختم ہونے کا وقت نہیں آیا۔‘

اس کے علاوہ عمیر انس اس بات سے بھی متفق نہیں کہ ترکی خود کو مسلمان ممالک کا سربراہ ثابت کرنا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا ہے ’ترکی کی خارجہ پالیسی اور اس کی تاریخ پر اگر نظر ڈالیں تو یہ کہنا زیادہ درست نہیں ہوگا کو وہ مسلمان ممالک کا رہنما بننا چاہتا ہے۔ ترکی کی جانب سے ہمیشہ خود کو ایک یورپی ملک کے طور پر قبول کرانے کی خواہش رہی ہے اور اس کا مقابلہ مصر اور ایشیا سے نہیں بلکہ جرمنی، فرانس اور باقی یورپی ممالک سے رہا ہے۔ ترقی یورپی یونین کا رکن بننا چاہتا ہے اور نیٹو کا ممبر ہے۔‘

وہ کہتے ہیں کہ فی الحال ترکی کو عالم اسلام کا نیا کھلاڑی نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ سعودی عرب، ایران اور مصر مسلم دنیا کی سربراہی کے روایتی دعویدار ہیں۔

Share this:
Tags:
boycott Economic effects saudi arabia Turkey اثرات بائیکاٹ ترکی سعودی عرب معاشی
Donald Trump
Previous Post ڈونلڈ ٹرمپ اور کورونا وائرس: کورونا سے متاثرہ امریکی صدر والٹر ریڈ ہسپتال سے وائٹ ہاؤس منتقل، انتخابی مہم میں جلد واپسی کا اعیادہ
Next Post نواز شریف کیخلاف مقدمہ ریاست یا کسی ریاستی ادارے نے درج نہیں کرایا: لاہور پولیس
Nawaz Sharif

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close