Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

علمی و ادبی تنظیم قلم دوست کے زیر اہتمام دوسرا عالمی مشاعرہ

July 19, 2016 0 1 min read
Kalam Dosat International Mushaira
Kalam Dosat International Mushaira
Kalam Dosat International Mushaira

تحریر: اصغر حیات
فیصل آباد کا نواحی علاقہ کھرڑیانوالہ کبھی گولیوں کی گھن گرج اور گالی گلوچ کے لیے بدنام تھا لیکن معروف شاعر ، نثر نگار ، ڈرامہ نگار محمد فیضی اس علاقے کے لیے روشنی کی کرن ثابت ہوئے ، انہوں نے کچھ دوستوں کیساتھ مل کرادبی تنظیم ”قلم دوست ” کی بنیاد رکھی ، محمد فیضی کی قیادت میں قلم دوست نے چندے ، فنڈزاور حکومتی امداد کے بجائے اپنی مدد آپ کے تحت علم و ادب کے چراغ جلانے شروع کیے ، اس کے قیام کو صرف دوسال کا عرصہ ہوا ہے لیکن یہ تنظیم نہ صرف کھرڑیانوالہ کی نو جوان نسل میں علم واد ب کی آبیاری کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے بلکہ حالات کی چکی میں پسے ہوئے شعراء اور ادیبوں کی تخلیقات کو سامنے لانے کے لئے بھی سرگرم دیکھائی دیتی ہے ، اس تنظیم نے مستحق تخلیق کاروں کی تخلیقات کو کتب کی شکل میں شائع کروانے کے لئے خصوصی فنڈ بھی قائم کررکھا ہے ،قلم دوست نہ صرف مقامی سطح پر علم وادب اور شعری نشستوں کا انعقاد کررہی ہے بلکہ وقتاََ فوقتاََ ملک بھر سے دعوت دے کر شعراء اور ادیبوں کو کھرڑیانوالہ بلا تی ہے اور مقامی لوگوں کا فن ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ، کچھ عرصہ قبل قلم دوست نے یہاں عالمی مشاعرے کا انعقاد کیا ، جس میں ملکی و غیر ملکی شعراء کرام نے بھرپور شرکت کی ،یہ مشاعرہ ایک یادگار ثابت ہوا، اس کی حلاوت کو محسوس کرتے ہوئے اور مقامی لوگوں کے مطالبے پر قلم دوست نے گزشتہ دنوں دوسرے بین الاقوامی مشاعرے کا انعقاد کیا ، مشاعرے میں ملک کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے نامور شعرا کے علاوہ دنیا کے کئی ممالک کے شعرا نے بھی شرکت کی جن میں آسٹریلیا، بحرین ، اٹلی ،سعودی عرب ،کویت شامل ہیں۔

شاندار عالمی مشاعرہ بحرین میں مقیم اردو ادب کے نامور شاعر اقبال طارق کے اعزاز میں منعقد کیا گیا۔ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر نصرت صدیقی نے کی ، مہمان خصوصی خوبصورت لب و لہجے کے معروف شاعر مقصود وفا تھے جبکہ مہمانان تفاخر میں D.C.O فیصل آباد، ڈی او ایچ فیصل آباد ڈاکٹر رانا عمران خان شامل تھے۔ مشاعرے میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی ) کے وفد نے معروف نوجوان شاعر و جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی کی قیادت میںشرکت کی جن میں سیکرٹری اطلاعات (راقم الحروف) لیگل ایڈوائزر سی سی پی فیصل چوہدری ایڈووکیٹ، ممبر سی سی پی کالم نویس و نوجوان شاعر شیر محمد اعوان شامل تھے۔مشاعرے کے میزبان عطاالحسن نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدر مشاعرہ ،مہمان شعرا کرام اور تمام باذوق سامعین کا مشاعرہ میں استقبال کیا،انہوں قلم دوست کے قیام اور ادبی سرگرمیوںکے حوالے سے روشنی ڈالی اور کہاکہ قلیل عرصہ میں قلم دوست صرف فیصل آباد ہی میں نہیں بلکہ پوری اردو دنیا میں ایک سنجیدہ پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔گزشتہ دو سال سے اردو کے شیدائیوں کے لئے یہ شام سجاتے ہیں اور نئے چہروں کو متعارف کراتے ہیں اس بار بھی کئی چہرے اس مشاعرے میں شامل کئے گئے ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ پچھلے سال کی طرح یہ مشاعرہ بھی تاریخ ساز ہوگا۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے ان اشعار سے مشاعر ے کا آغاز کیا ۔۔
دم بدم ایک ساتھ بیٹھے ہیں
پھر بھی کم ایک ساتھ بیٹھے ہیں
صرف تصویر رہ گئی باقی
جس میں ہم ایک ساتھ بیٹھے ہیں
اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے اسلام آباد سے تشریف لائے ہوئے نوجوان شاعر شیر اعوان کو اسٹیج پر مدعو کیا، شیر ایون کی شاعری کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور ڈھیر ساری داد سے نوازا۔ ان کے دو منتخب اشعار یہ ہیں
الجھی ہے اسی واسطے رنگوں میں بصارت
ہر شاخ پہ ہے پھول کھلا اور طرح کا
ہر رات رہی درد کے نغموں کی توقع
اس دل میں مگر ساز بجا اور طرح کا
قلم دوست کے فنانس سیکرٹری نے پیٹ کی بھوک کا درد کچھ اور انداز میں پیش کرکے حاضرین کو داد دینے پر مجبور کردیا
صاحب تم بیکا ر میں عشق کو روتے ہو
لیکن ہم کو پیٹ کی بھوک نے مارا ہے

Kalam Dosat International Mushaira
Kalam Dosat International Mushaira

اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے نوجوان شاعر ، صحافی و کالم نویس فیصل اظفر علوی کو دعوت سخن دی ، جنہوں نے بہت ساری تالیوں کی گونج اور داد کے دوش پرسوار ہوکر اپنا کلام سنایا، ان کے یہ اشعار حاضرین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے
کھنڈر وجود میں مرے اس کا قیام ہے
میں اس وجہ سے خود کی نو تعمیر سے لڑا
اظفر میں چاہتا تھا کہ وہ جنگ جیت لے
دانستہ اُس کے ساتھ میں تاخیر سے لڑا
۔۔۔۔
سادگی مجھ کو مار سکتی تھی
کیا ضرورت تھی پھر سنورنے کی
اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے مشاعرے کو سنجیدگی کے ماحول سے مزاح کی طرف لے جانے کے لئے اسلام آباد سے تشریف لائے مزاحیہ کلام کے مخصوص شاعر جناب شہباز چوہان کو دعوت سخن دی جنہوں نے طنز و مزاح کے تیر چلا کر محفل کو زعفران زار بنادیا
جے کوئی انہونی ہو جاوے
میری کا لو سونی ہو جاوے
میں لائیاں انت سکیماں نیں
کئی کتیاں مکس کریماں نیں
جو دیساں مینوں لوگاں نیں
میں لتیاں سن بلاکاں نیں
کِتے آدھی پونی ہوجائوے
میری کالو سونی ہوجاوے

اس کے بعد جناب عطاالحسن نے اپنے فن نظامت کا جوہر دیکھا تے ہوئے اٹلی سے تشریف لائے خوبصورت شاعر بہنام احمد کو دعوت کلا م دی ، جنہوں نے اپنے خوبصورت انداز میں خوب رنگ جمایا
مرحلہ وار اترتی ہے محبت ہم پر
ہم اسیران مصیبت ہیں دعا کی جائے
بہنام احمدکی شاعری کے بعد ناظم ِ مشاعرہ نے پنجابی شاعر مصطفی انور کابہت بہترین انداز میں تعارف کرایا اور کلام سنانے کی دعوت دی ۔پنجابی شاعر مصطفی انور صاحب کی شاعری کو بہت پسند کیا گیا ۔
میں جڑا وی ہنسدا مکھڑا ٹویا اے
اووہی میرے گل نال لگ کے رویا اے

”سب مجھے ایک ایک دھڑکن دیں ۔۔۔۔۔میں نے کاغذ پر دل بنایا ہے ”عطا الحسن نے کر اچی سے تشریف لائے راول حسین کا تعارف اس شعر سے کروایا، یوں توپوری غزل کمال تھی لیکن جس شعر کو زیا دہ پسند کیا گیا وہ قارئین کی نذر
رات ہم اشک پی کے سوئے تھے
اوراب دن کو رنج کھایا ہے
اس کے بعد میاں چنوں کے شاعر عدنان آصف بٹھا نے دل کی بیتابی کو الفاظ کی شکل میں ڈھالا
ہم کو مطلوب ہیں کچھ فیصلے جلدی جلدی
کرہ ِارض ذرا تیز گھمایا جائے ۔۔۔
ان کی ایک اور غزل نے حاضرین سے خوب داد پائی ، غزل کا ایک شعر قائرین کی نظر
وہی لباس کا ٹکرا ہے ننگ کا باعث
خرید کرتے ہوئے جس کا بر زیادہ تھا

Kalam Dosat International Mushaira
Kalam Dosat International Mushaira

اس کے بعد جدیدیت پر مبنی کلام کے حوالے سے از حد مقبولیت حاصل کرنیوالے شاعر شعیب الطاف ، جو کہ قلم دوست کے بانی بھی ہیں اپنا کلا م پیش کیا، حاضرین ان کے کلام کو انتہائی دلجمعی سے سنااور بے پناہ داد دی، اورسینئر شاعر انکی غزلوں میں پنہاں شاعرانہ باریکیوں سے لطف اٹھاتے نظر آئے۔ ان کی ایک غزل کے منتخب اشعار
منزلیں صرف اسی وقت قدم چومتی ہیں
پائوں جب وقت کی رفتا ر پہ رکھا جائے
سر بھی کٹ جائے تو تکلیف کہاں ہوتی ہے
دھیان اگر حرمت دستا ر پہ رکھا جائے
ٰیوں توناظم مشاعرہ نے پشاور سے تشریف لائے اسحاق وردگ کا تعارف اس شعر سے کروا دیا تھا ، لیکن حاضرین کو ان کی زبانی مخصوص اسٹائل میں یہ شعر اس قدر پسند آیا کہ ہر طرف سے مقرر مقرر کی صدائیں گونجتی رہیں ۔
میں نے بھی راہ محبت میںقدم رکھا ہے
قیس کو آخری معیار نہ سمجھا جائے

شیخوپورہ سے تشریف لائے دھیمے لہجے کے شاعر اظہر عباس کا ایک ایک شعر غور طلب تھا، جب انہیں دعوت سخن دیا گیا تو حاضرین کی تالیاں کم تھیں ، لیکن جب وہ شعر سنا کر واپس لوٹ رہے تھے تو ہر طرف تالیوں کی گونج تھی ،
دیکھ قندیل رُخ یار کی جانب مت دیکھ
تیز تلوار ہے تلوار کی جانب مت دیکھ
بول کتنی ہے تیرے سامنے قیمت میری
چھوڑ بازار کو بازار کی جانب مت دیکھ
لاہور سے تشریف لائے ندیم بھابھہ نے جیسے شاعر ی کی سلطنت ہی لوٹ لی ہو ، مخصوص لب ولہجہ اور کیفیت سے بھرپور انداز سخن نے انہیں دوسروں سے منفرد رکھا
میں کجھوروں بھر ے صحرائوں میں دیکھا گیا ہوں
تخت کے بعد تیرے پائوں میں دیکھا گیا ہوں ،
پھر مجھے خود بھی خبر ہو نہ سکی میں ہوں کہاں
آخری بار تیرے گائوں میں دیکھا گیا ہوں

اس کے بعد اسلام آباد سے تشریف لائے جنید آزرکو دعوت کلا م دی گئی ، جنید آزر پختہ لہجے کے شاعر ہیں اور اسلام آباد کے ادبی حلقوں میں اپنا مقام رکھتے ہیں، ان کے منتخب اشعار
کھلی آنکوں سے سونے کی اذیت مار دیتی ہے
ہمیں تو نیند کی بے معنویت مار دیتی ہے
کہیں ورثے میں آندھی خواہشیں پروان چڑھتی ہیں
کہیں زندوں کو مردوں کی وصیت مار دیتی ہے
میاں چنوں کی پہچان ظفر اقبال سجل نے پوری قوم کا دکھ اپنی نظم کے ذریعے بیان کردیا، نظم کا عنوان تھا ”ساڈے دیس وچ لیڈر کوئی نہیں ”
اس کے بعد عدنان آصف کو مدعو کیا گیا جن کے خوبصورت اشعارسن کر حاضرین بہت لطف و اندوز ہوئے اور انہوں نے ڈھیروں داد سمیٹی، ان کا منتخب شعر
ہم کو مطلوب ہیں کچھ فیصلے جلدی جلدی
کرة ارض ذرا تیز گمایا جائے
سرور خان سرور کی اس غزل نے مشاعرہ لوٹ لیا حاظرین محفل نے ڈھیروں ڈھیر داد سے نوازا بلا شبہ یہ غزل اتنی پزیرائی کا حق رکھتی تھی
جُھک کے ملنا مری عادت نہیں مجبوری ہے
میں نے احباب کے احسان اُٹھائے ہوئے ہیں
کتنے اچھے ہیں مرے گھر کے پُرانے برتن
چھت ٹپکتی ہے تو کیچڑ نہیں ہونے دیتے

Kalam Dosat International Mushaira
Kalam Dosat International Mushaira

علمی و ادبی تنظیم قلم دوست کے سرپرست اعلی محمد فیضی کے کلام نے مشاعرے کو بامِ عروج پر پہنچا دیا، کلام کے دوران بار بار محفل داد وتحسین اورتالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونجتی رہی
کیسے روشن کروں زمانے کو
سوچتا ہوں تو خون جلتا ہے
اس شعر کا پڑھنا تھا کہ ہال واہ۔۔واہ۔۔۔کی آوازوں سے گونج اٹھا ، ان کی ایک اور غزل کا منتخب شعر
میں جس کے ہاتھ لگا ہوں اُسے مبارک ہو
مگر جو میرا مقدر تھا کیا ہوا اُس کا

اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے عصرِ حاضر کے نامور شاعر جناب شاہد ذکی کو کلام سنانے کے لیے مدعو کیا۔شاہد ذکی کی بہترین شاعری کو سامعین نے بہت دلجمعی سے سنا اور ایک ایک شعر پر خوب داد دے کر یہ ثابت کیا کہ کھڑیاں نوالہ کے سامعین اچھی شاعری اور اچھے شعر کی بھرپور سمجھ رکھتے ہیں۔۔شاہد ذکی کے دو منتخب اشعار پیش خدمت ہیں
میں وہ دریا ہوں جو آہستہ روی میں سوکھا
میں اگر سُست نہ ہوتا تو سمندر ہوتا
یار بھی راہ کی دیوار سمجھتے ہیں مجھے
میں سمجھتا تھا مرے یار سمجھتے ہیں مجھے
اس کے بعد معروف شاعر مقصود وفا کو اپنا کلام پیش کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ، جن کا سامعین نے والہانہ خیرمقدم کیااور تاریخی داد سے نوازا۔ ان کے منتخب اشعار
ایک دیوار پہ لٹکی ہوئی تصویروں کو
ایسے تکتا ہوں کہ پھر سانس بھی کم لیتا ہوں
گھر میں ترتیب سے رکھی ہوئی چیزوں سے
اپنی برباد تمنا کا پتا چلتا ہے

بحرین سے تشریف لائے اقبال طارق کے کلام نے مشاعرہ گویا لوٹ لیا۔ انکا ایک ایک شعر سونے میں تولنے کے مترادف تھا۔ حاضرین انکے کلام سے خوب محظوظ ہوئے، خوبصورت تراکیب، استعارے، تشبہیہات اور علتوں کا استعمال اقبال طارق کا خاصہ ہے، ان کے منتخب اشعار
تمام رات ہی آنکھوں میں کٹ گئی طارق
میں اپنی ماں کی دعا کاغذوں پہ لکھتا رہا
ہم تو لاشیں ہیں سانس لیتی ہوئی
زندگی اور چیز ہوتی ہے
اس کے بعد ناظم مشاعرہ نے اسی مائک سے اس ممتاز شاعر کو دعوت دی جس کو سننے کے لئے ہزار وں کا مجمع بے تاب تھا ،منصرت صدیقی نے آدھ گھنٹہ مسلسل اپنا منتخب کلا م پیش کیا ،اور ہر شعر پر حاضرین سے خوب داد وصول کی ،
مجھے اب احتیاطاََ خط نہ لکھنا
مرے بیٹے کو پڑھنا آ گیا ہے
ایک ظلم کرتا ہے ایک ظلم سہتا ہے
آپ کا تعلق ہے کون سے گھرانے سے

صدر محفل معروف شاعر نصرت صدیقی کے کلام سے مشاعرے کا یاد گار اختتام ہوا،مقامی شاعروں کے کلام اور حاضرین کی دلچسپی نے یہ ثابت کیا کہ کھرڑیانوالہ میں صرف سخن ور ہی نہیں بلکہ سخن پرور بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں ۔مشاعرہ رات ساڑھے بارہ بجے اختتام کو پہنچا،اس موقع پر ضلع بھر سے سیاسی ، سماجی ، علمی و ادبی شخصیات موجود تھیں جنہوں نے قلم دوست کے سرپرست اعلی محمد فیضی سمیت قلم دوست کے تمام عہدیداران و ممبران کو کامیاب مشاعرے کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔مشاعرے کی انتظامیہ اور اہلیان فیصل آباد نے خصوصی وقت نکال کر بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے معروف شاعر اقبال طارق و دیگر شعراء کاشکریہ ادا کیا اور مشاعرے میں پیش کیے گئے کلام کی خوب تعریف کی ۔مشاعرے کے بعد سامعین کی ایک بڑی تعداد شعراء کرام سے ملنے اور منتظمین کو مبارکباد دینے اسٹیج کے پاس پہنچ گئی۔مشاعرے کے اختتام پر علمی و ادبی تنظیم ”قلم دوست” کی کاوشوں کو سراہنے اور فیصل آباد میں ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں کردار ادا کرنے پر کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی ) کی جانب سے قلم دوست کے عہدیداران کو یادگاری اسناد اعزاز دی گئیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل سی سی پی فیصل علوی و سیکرٹری اطلاعات سی سی پی(راقم الحروف) کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مستقبل قریب میں کالمسٹ کونسل آف پاکستان (سی سی پی) ملک بھر میں علمی و ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں معروف علمی و ادبی تنظیم قلم دوست کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

Asghar Hayat
Asghar Hayat

تحریر: اصغر حیات

Share this:
Tags:
literary organization organized scientific ادبی تنظیم زیر اہتمام علمی
Previous Post بھمبر کی خبریں چوہدری خالد حسین سے 19/7/2016
Next Post گیپکو کے زرعی صارفین کیلئے خوشخبری، بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان
Wazirabad

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close