
اسکاٹ لینڈ (جیوڈیسک) ریسٹورنٹ کی چھت سے ہیلی کاپٹر ٹکرا کر تباہ ہو گیا، حادثے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
ہیلی کاپٹر سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع ریسٹورنٹ کی چھت پر گرا اور دھماکہ سے تباہ ہو گیا۔ حادثے کے فورا بعد ریسٹورنٹ میں موجود افراد باہر نکلے جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ ہیلی کاپٹر پولیس کا تھا۔
حادثے میں ریسٹورنٹ کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر ایلکس سیلمنڈ نے تصدیق کی ہے کہ پولیس ہیلی کاپٹر ریسٹورنٹ پر گرا ہے جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق کئی لوگ عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور امدادی ٹیمیوں کو ساری رات ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کی تاکید کی۔
