Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شان صدیق اکبر بزبانِ مصطفے

April 5, 2016 0 1 min read
Shan-e-Siddiq-e Akbar
Shan-e-Siddiq-e Akbar
Shan-e-Siddiq-e Akbar

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا
میں آپ لوگوں پر خلیفہ بنایا گیا ہوں حالانکہ میں نہیں سمجھتا کہ میں آپ سب سے بہتر ہوں۔ اس ذات پاک کی قسم! جس کے قبضے میں میری جان ہے، میں نے یہ منصب و امارت اپنی رغبت اور خواہش سے نہیں لیا، نہ میں یہ چاہتا تھا کہ کسی دوسرے کے بجائے یہ منصب مجھے ملے، نہ کبھی میں نے اللہ رب العزت سے اس کے لئے دعا کی اور نہ ہی میرے دل میں کبھی اس (منصب) کے لئے حرص پیدا ہوئی۔ میں نے تو اس کو بادل نخواستہ اس لئے قبول کیا ہے کہ مجھے مسلمانوں میں اختلاف اور عرب میں فتنہ ارتدار برپا ہوجانے کا اندیشہ تھا۔ میرے لئے اس منصب میں کوئی راحت نہیں بلکہ یہ ایک بارعظیم ہے جو مجھ پر ڈال دیا گیا ہے۔ جس کے اٹھانے کی مجھ میں طاقت نہیں سوائے اس کے اللہ میری مدد فرمائے۔ اب اگر میں صحیح راہ پر چلوں تو آپ سب میری مدد کیجئے اور اگر میں غلطی پر ہوں تو میری اصلاح کیجئے۔

سچائی امانت ہے اور جھوٹ خیانت، تمہارے درمیان جو کمزور ہے وہ میرے نزدیک قوی ہے یہاں تک کہ میں اس کا حق اس کو دلواؤں۔ اور جو تم میں قوی ہے وہ میرے نزدیک کمزور ہے یہاں تک کہ میں اس سے حق وصول کروں۔ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی قوم نے فی سبیل اللہ جہاد کو فراموش کردیا ہو اور پھر اللہ نے اس پر ذلت مسلط نہ کی ہو،اور نہ ہی کبھی ایسا ہوا کہ کسی قوم میں فحاشی کا غلبہ ہوا ہو اور اللہ اس کو مصیبت میں مبتلا نہ کرے۔ میری اس وقت تک اطاعت کرنا جب تک میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی راہ پر چلوں اور ا گر میں اس سے روگردانی کروں تو تم پر میری اطاعت واجب نہیں۔ (طبری۔ ابن ہشام) خلافت سنبھالنے کے بعد آپ نے مسلمانوں کے سامنے پہلا خطبہ دیا۔۔حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کی و لادت واقعہ فیل کے تین برس بعد مکہ میں ولادت ہوئی۔آپ کا سلسلہ نسب ساتویں پشت پر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مل جاتا ہے۔

آپ کا نام پہلے عبدالکعبہ تھا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بدل کر عبداللہ رکھا، آپ کی کنیت ابوبکر۔ آپ قبیلہ قریش کی ایک شاخ بنو تمیم سے تعلق رکھتے ہیں۔ آپ کے والد کا نام عثمان بن ابی قحافہ اور والدہ کا نام ام الخیر سلمٰی ہے۔ آپ کا خاندانی پیشہ تجارت اور کاروبار تھا۔ مکہ میں آپ کے خاندان کو نہایت معزز مانا جاتا تھا۔ کتب سیرت اور اسلامی تاریخ کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعثت سے قبل ہی آپ کے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم تھے۔ ایک دوسرے کے پاس آمد و رفت، نشست و برخاست، ہر اہم معاملات پر صلاح و مشورہ روز کا معمول تھا۔ مزاج میں یکسانیت کے باعث باہمی انس ومحبت کمال کو پہنچا ہوا تھا۔ بعثت کے اعلان کے بعد آپ نے بالغ مردوں میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا۔

Freeing Saves
Freeing Saves

ایمان لانے کے بعد آپ نے اپنے مال و دولت کو خرچ کرکے مؤذن رسول حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ سمیت بے شمار ایسے غلاموں کو آزاد کیا جن کو ان کے ظالم آقاؤں کی جانب سے اسلام قبول کرنے کی پاداش میں سخت ظلم وستم کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی دعوت پر ہی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ .، حضرت زبیر بن العوام رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت طلحہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، حضرت عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسے اکابر صحابہ ایمان لائے جن کو بعد میں دربار رسالت سے عشرہ مبشرہ کی نوید عطا ہوئی۔آپ کی شان و عظمت کو مسلمانوں کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ حضرت ابو بکر صدیق انبیاء علیھم السلام کے بعد مخلوق میں سب سے افضل، خلیفہ اول، خلیفة الرسول، رسول اللہ ۖ کے سسر، ہجرت کے ساتھی، غار ثور کے رفیق، مردوں میں سب سے پہلے ایمان لانے والے، غزوات میں شرکت کرنے والے، راہ خدا میں مال خرچ کرنے والے اور گنبد خضراء میں رسول اللہ ۖ کے ساتھ آرام کرنے والے ہیں۔ آپ کا لقب صدیق و عتیق اور کنیت ابو بکر ہے۔

اس میں کسی قسم کا شک و شبہ نہیں کہ دنیا جہاں میں اللہ پاک کی ذات کو سب سے محبوب چیز ہمارے اور آپ کے پیارے نبی کریم غفور و رحیم جناب ِ رسالت ِ مآب ۖ ہیں ۔ جیسا کہ تاریخ اسلام بتلاتی ہیں کہ صحابہ کرام رضوان کی تعداد بھی لاکھ سے اُوپر تھی ایک لاکھ چودہ ہزار اور بعض جگہوں پر ایک لاکھ چوبیس ہزار کم و بیش کے قریب بیان ہوئیں ہیں، تمام صحابہ کرام کی فضیلت اپنی اپنی جگہ مسلمہ ہیں مگر حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی عظمت کا اعلان اللہ پاک نے اپنی الہامی و لا ریب کتاب مقدس قرآن مجید میں کیا ہے ۔ اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے سورہ توبہ کی آیات میں اس طرح شان بیان کی گئی (التوب، 9: 40)ترجمہ۔

”اگر تم ان کی (یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلبہ اسلام کی جدوجہد میں) مدد نہ کرو گے (تو کیا ہوا) سو بے شک اللہ نے ان کو (اس وقت بھی) مدد سے نوازا تھا جب کافروں نے انہیں (وطنِ مکہ سے) نکال دیا تھا درآنحالیکہ وہ دو (ہجرت کرنے والوں) میں سے دوسرے تھے جب کہ دونوں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) غارِ (ثور) میں تھے جب وہ اپنے ساتھی (ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ) سے فرما رہے تھے غمزدہ نہ ہو بے شک اللہ ہمارے ساتھ ہے پس اللہ نے ان پر اپنی تسکین نازل فرما دی اور انہیں (فرشتوں کے) ایسے لشکروں کے ذریعہ قوت بخشی جنہیں تم نہ دیکھ سکے اور اس نے کافروں کی بات کو پست و فروتر کر دیا، اور اللہ کا فرمان تو (ہمیشہ) بلند و بالا ہی ہے، اور اللہ غالب، حکمت والا ہےo”۔

Hazrat Abu Bakar Sadique
Hazrat Abu Bakar Sadique

تاریخ اسلام و حدیث مبارکہ کی روشنی میں روشن باب عظمت ِ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ سارے انسانوں میں رفاقت اور اپنے مال میں مجھ پر زیادہ احسان کرنے والے ابوبکر ہیں۔ (بخاری و مسلم) اس حدیث پاک کے مطابق حضرت ابو بکر صدیق غزوات، ہجرت، غار ثور میں ساتھ دینے اور مسجد نبوی کی تعمیر، غزوہ تبوک میں حضرت بلال کو آزاد کرنے وغیرہ میں مال اللہ کی راہ میں خرچ میں آپ کے احسان سب سے بڑھ کر ہیں۔

حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ ہم پر کسی کا احسان نہیں ہے مگر ہم نے اس کا بدلہ اداکر دیا سوائے ابو بکر کے کہ ہم پر ان کا احسان ہے۔ اللہ قیامت کے دن ان کو اس کا بدلہ دے گا۔ مجھے کسی کے مال نے اتنا نفع نہ دیا جتنا ابو بکر کے مال نے دیا۔ (جامع ترمذی)اس حدیث پاک میں رسول اللہ ۖ کی ذات گرامی نے واضح اعلان فرما دیا کہ حضرت ابو بکر کے احسان کا بدلہ قیامت والے دن اللہ تعالیٰ دے گا۔ نیز یہ اعلان کہ سب سے زیادہ نفع حضرت ابو بکر صدیق کے مال نے دیا۔

حضرت عمر سے روایت ہے کہ ہم کو رسول اللہ ۖ نے صدقہ کا حکم دیا اتفاقاً اس وقت میرے پاس مال بہت تھا تو میں نے سوچا کہ اگر میں کسی دن ابو بکر سے بڑھ سکا تو آج بڑھ جاؤں گا۔فرماتے ہیں کہ میں اپنا آدھا مال لایا تو رسول اللہ ۖ نے فرمایا کہ تم نے اپنے بال بچوں کے لیے کیا چھوڑا میں نے عرض کیا اتنا ہی۔ اور ابو بکر سارا مال لے آئے جو اُن کے پاس تھا۔ فرمایا اے ابو بکر تم نے اپنے گھر والوں کے لیے کیا باقی رکھا۔ عرض کیا میں نے اس کے لیے اللہ اور اس کا رسول رکھا ہے حضرت عمر نے کہا کہ میں کسی چیز میں ان سے آگے نہ بڑھ سکوں گا۔ (جامع ترمذی؛ سنن ابو داؤد) 4 حضرت عمر سے روایت ہے کہ ان کے پاس حضرت ابو بکر کا ذکر کیا گیا تو آپ روئے اور بولے کہ میری آرزو یہ ہے کہ میر ے سارے عمل حضرت ابو بکر کے ایک دن اور ایک رات کے عمل کی طرح ہوتے۔ آپ کی ر ات وہ رات ہے جب رسول اللہ ۖ کے ساتھ غارِ ثور کی طرف پہنچے تو عرض کیا اللہ کی قسم اُس وقت تک آپ ۖ اس میں داخل نہ ہوں یہاں تک کہ میں اس میں پہلے داخل نہ ہو جاؤں۔ اگر اس میں کوئی نقصان دینے ولی چیز ہو تو مجھے نقصان پہنچے نہ کہ آپ ۖکو۔ آپ اس میں داخل ہوئے اسے صاف کیا اور اس کے کنارے میں سوراخ پائے۔ آپ نے کپڑے کو پھاڑ کران سوراخوں کو بند کیا۔ ان میں سے دو سوراخ رہ گئے ان میں اپنے پاؤں دے دیے۔

Muhammad PBUH
Muhammad PBUH

پھر رسول اللہ ۖ سے عرض کیا کہ تشریف لائیے تو رسول اللہ ۖ تشریف لائے اور اپنا سر آپ کی گود میں رکھا اور سو گئے۔ ابو بکر کے پاؤں میں سوراخ سے ڈس لیا گیا۔ آپ نے بالکل حرکت نہ کی اس ڈر سے کہ رسول اللہ ۖ جاگ نہ جائیں۔ پھر آپ کے آنسو رسول اللہ ۖ کے چہرہ انور پر پڑے تو فرمایا اے ابو بکر کیا ہوا؟ عرض کیا میرے ماں باپ آپ پر قربان۔ میں ڈس لیا گیا۔تب رسول اللہ ۖ نے اپنا لعاب مبارک لگا یا اور وہ تکلیف جاتی رہی۔ پھر وہ زہر پلٹ آیا اور آپ کی وفات کا سبب بنا اور آپ کا دن وہ ہے کہ جب رسو ل اللہ ۖ نے وفات پائی۔ اہل عرب مرتد ہو گئے اور بولے کہ ہم زکوٰة ادا نہیں کریں گے۔ فرمایا اگر مجھے ایک رسی کا انکار کریں گے تو میں ان کے خلاف جہاد کرونگا۔ میں نے عرض کیا اے خلیفةالرسول لوگوں کی تالیف قلب کریں اور ان پر نرمی کیجیئے تو مجھ سے فرمایا تم جاہلیت میں سخت تھے اور اسلام میں نرم۔ حقیقی وحی بند ہو چکی اور دین مکمل ہو چکا۔ کیا دین میں کمی کی جائے گی حالانکہ میں زندہ ہوں۔ (مشکوٰةالمصابیح)اس حدیث پاک میں بیان کردہ امور یہ ہیں۔

حضرت ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ منبر پر تشریف لائے تو فرمایا کہ ایک بندے کو اللہ تعالیٰ نے اس کا اختیار دیا کہ اسے دنیا کی تروتازگی اتنی عطا کرے جتنی وہ چاہے اور وہ نعمتیں جو اس کے پاس ہیں تو اس بندے نے اللہ کے پاس نعمتوں کو اختیار کر لیا۔ یہ بات سن کر حضرت ابو بکر صدیق رونے لگ گئے۔ عرض کیا آپ پر ہمارے ماں باپ قربان۔ ہم صحابہ نے ان پر تعجب کیا۔ لوگوں نے کہا اس بزرگ کی طرف دیکھوکہ رسول اللہ ۖ نے ایک بندے کے بارے خبر دی اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے ماں باپ فدا ہوں۔ پھر معلوم ہوا کہ اختیار دے ہوئے بندے رسول اللہ ۖ تھے۔ اور حضرت ابو بکر صدیق ہم سب سے زیادہ علم والے تھے۔

(بخاری و مسلم)اس حدیث میں درج ذیل امور ہوئے: (i) رسول اللہ ۖ کو زندگی اور وصال کے مابین اختیار دیا گیا۔
(ii) حضرت ابو بکر صدیق بہت فہم و فراست والے تھے۔ اس بیان سے فوراًجان لیا کہ آپ ۖکے وصال کی طرف اشارہ ہے۔ اس لیے رونا شروع کر دیا۔
(iii) جب اس واقعہ کے پانچ روز بعد آپ ۖ کا وصال ہوا تو صحابہ کرام کو پتہ چلا کہ حضرت صدیق اکبر کیوں روئے تھے؟ صحابہ کرام نے آپ کے سب
سے بڑا عالم ہونے کا اعتراف کیا۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا مقام سمجھنے کیلئے ایک اور حدیث
نبی اکرم ۖ کے پاس ایک عورت آئی اس نے کسی چیز کے متعلق آپ ۖ سے بات کی تو اسے رسول اللہ ۖ نے دوبارہ حاضر ہونے کا حکم دیا۔ عرض کیا اگر میں آؤں
او ر آپ کو نہ پاؤں شاید اس کی مرادآپ ۖ کا وصال تھا۔ فرمایا اگر مجھے نہ پاؤ تو ابو بکر کے پاس آجانا۔ (بخاری و مسلم)اس حدیث پاک میں حضرت ابو بکر صدیق کے بلند مقام کا اظہار ہوتا ہے اور اس کے ساتھ آپ کی خلافت کی طرف اشارہ بھی ہے۔

حضرت اسد بن زرارہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ”میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے توجہ فرمائی تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو نہ دیکھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پکارا: ابوبکر! ابوبکر! روح القدس جبرائیل علیہ السلام نے مجھے خبر دی ہے کہ میری اُمت میں سے میرے بعد سب سے بہتر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں۔” (طبرانی، معجم الأوسط، 6/292، رقم: 6448)۔

Dr Tasawar Hussain Mirza
Dr Tasawar Hussain Mirza

تحریر: ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Share this:
Tags:
muslims Mustafa people right اللہ حق لوگوں مسلمانوں
Police
Previous Post عوامی تعاون کے بغیر پولیس جرائم پر قابو نہیں پا سکتی۔ سید علی ناصر رضوی
Next Post زمین کے تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کر کے چچا زاد بھائیوں کو زخمی کر دیا
Kasur

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close