
بیونس آئرس (جیوڈیسک) سیزن 2015 میں شروع ہونیوالی ڈاکار ریلی کی تیاریاں مکمل ہو گئیں۔ ڈرائیورز اور رائیڈرز بیونس آئرس میں افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے۔
ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس شروع ہونیوالی ڈاکار کار اور موٹر بائیک ریلی میں دنیا بھر کے 403 شرکاء اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔
ڈرائیورز کو کار ریس میں ارجنٹائن، چلی اور بولیویا سمیت 9 ہزار سے زائد کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہو گا۔ تیرہ مراحل پر مشتمل ریلی چار سے سترہ جنوری تک شیڈول کی گئی ہے۔
ادھر سپینش رائیڈر مارک کوما موٹر بائیک ریلی میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
