فیصل آباد: سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف فیصل آباد (سجاف ) کے زیر اہتمام ہو نے والا دوسرا انٹر میڈیا دوستی کر کٹ کپ 2014ء روز نامہ کنفرم نیوز کی ٹیم نے جیت لیا اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تین روزہ ایونٹ میں مقامی و قومی اخبارات کے علاوہ نیو ز چینلز کی ٹیموں نے شرکت کی فائنل میں روزنامہ کنفرم نیوز کا مقابلہ روزنامہ دنیا سے تھا سپر اوور کی آخری گیند پر روزنامہ کنفرم نیوز کے وکٹ کیپر وحید حسین نے کیچ تھام کر ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔
تقسیم انعامات کے مہمانان خصوصی فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ریاض الحق ‘کین لیف کے چیف ایگزیکٹو حاجی احسان الہی ‘شیخ سلیم پاشااور ارشد صدیقی تھے موو آن پاکستان کے چیئر مین میاں کامران نے اپنے نمائندے آصف کو خصوصی طور پر بھیجا جیتنے والی ٹیم کے کپتان عامر فضل اور رنر اپ ٹیم کے کپتان نے دوسرے انٹر میڈیا دوستی کر کٹ کے انعقاد پر سجاف کے صدر جمیل سراج اور ان کی ٹیم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
