
پورٹ الزبتھ (جیوڈیسک) پاکستان اور جنوبی افریقہ دوسرے ایک روزہ میچ میں کل پورٹ الزبتھ میں مد مقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیمیں کل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے مد مقابل ہوں گی۔ پہلے ون ڈے میں فتح کے بعد قومی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ وہ دوسرے ایک روزہ میچ میں فتح حاصل کر کے سیریز اپنے نام کریں گے۔
پروٹیز کپتان بھی سیریز برابر کرنے کے لیے بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ پورٹ ایلزبتھ، سینٹ جارج پارک میں کھیلا جائے گا۔
ریکارڈ کے لحاظ سے 27 ایک روزہ میچز میں سے جنوبی افریقہ نے یہاں 18 میچز جیتے ہیں جبکہ پاکستان 3 میچز کھیل کر دو میں فاتح رہا جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ ختم ہوا۔
موسم کی پیش گوئی کے مطابق کل پورٹ ایلزبتھ میں بارش کا امکان ہے جس سے میچ متاثر ہو سکتا ہے۔ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے۔
