
بھارت (جیوڈیسک) نے زمبابوے کو سیریز کے دوسرے میچ میں اٹھاون رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفرکی برتری حاصل لی ہے۔ ہرارے میں دوسرے میچ کا ٹاس میزبان زمبابوے نے جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم نے شیکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت دو سو چورانوے رنز بنائے۔ دھون نے کیرئیر کی تیسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ایک سو سولہ رنز کی اننگز کھیلی۔
ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کو اچھا آغاز توملا لیکن میزبان ٹیم اس سے فائدہ نہ اٹھا سکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں دوسو چھتیس رنز ہی بنا سکی۔ ویسو سیبانڈا پچپن اور پراسپرا تسیا باون رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ سیریز کا تیسرا میچ اٹھائیس جولائی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔
