
برسلز (جیوڈیسک) میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بحیرہ بالٹک کے ساحل پر قائم جزیرہ نما ویسٹر پلاٹے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹسک نے کہا کہ آج یوکرائن کا بحران دوسری عالمی جنگ کی یاد تازہ کرا رہا ہے۔
اور وہ چاہتے ہیں کہ یکم ستمبر 1939ء کا واقعہ کسی صورت نہیں دہرایا جانا چاہیے۔ پولش وزیر اعظم نے کہا کہ پورپ کو اپنے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔
براعظم یورپ کی سلامتی کا دارومدار ہمت، تخیل اور یقینی کارروائیوں پر ہے۔ یاد رہے کہ جزیرہ نما ویسٹر پلاٹے وہی مقام ہے جہاں دوسری عالمی جنگ کے آغاز پر سب سے پہلے گولیوں کی آواز گونجی تھی۔
