Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 3, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

فرقہ وارانہ ماحول اور حل کی ممکنہ تدابیر!

August 31, 2013August 31, 2013 0 1 min read
Quran Hakeem
Tarun Gogoi
Tarun Gogoi

آسام کے وزیر اعلیٰ ترون گگوئی نے کہا ہے کہ جنوبی آسام کے سلچر کے ایک ہندو مندر کو کل ناپاک کرنے کے پس پشت وشو ہندو پریشد کا ہاتھ ہے۔ اس نے لوگوں کو تشدد کے لیے اکسایا۔ مسٹر گگوئی نے ایک پریس کانفرس میں بتایا کہ سلچر میں واردات کے پیچھے وی ایچ پی ہے۔ رونگپور علاقے میں تین مندروں میں جانوروں کا گوشت پائے جانے کے بعد سلچر میں کشیدگی ہے۔ پولیس نے مندر کو ناپاک کرنے کی اطلاع کے بعد جمع ہوئے لوگوں کو ہٹانے کے لیے ہوائی فائرنگ کی۔ دفعہ 144 کے تحت سلچر میں حکم امتناعی نافذ کرنے کی ہدایت دی اور کسی بھی طرح کے حالات سے نمٹنے کے لیے بھاری سیکورٹی فورس کو تعینات کردیا۔

مسٹر گگوئی نے کہا کہ ریاستی حکومت کو اطلاع ملی ہے کہ وی ایچ پی ریاست میں سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے اور سلچر کی واردات کے لیے بھی وہی ذمہ دار ہے۔ ریاست میں الیکشن میں ٹکٹ کے بعد مبینہ طور پر بی جے پی ،وی ایچ پی کے ساتھ سازش کرکے سماجی تنائو پیدا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایودھیا پریکرما بھی سیاسی فائدہ لینے کی ہی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو سبھی تخریب کار اور فرقہ پرست طاقتوں سے مضبوطی سے نمٹنے کی ہدایت دے دی گئی ہے خواہ وہ کسی بھی تنظیم یا گروپ کے ہوں۔ وہیں این ڈی ٹی وی ویب سائٹ کے مطابق علاقہ میں تشدد کے دوران پچاس افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بیس پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واقعہ کے پس منظر میں گزشتہ سال آسام کے کو کراجھر کے فسادات کو بھی یاد کر لینا چاہیے جہاں کثیر تعداد میں انسانی جانیں لاحق ہوئیں ،بڑے پیمانہ پر لوگوں کے گھر اجاڑے گئے، عبادت گاہوں کو مسمار کیا گیا اور یہ سلسلہ ایک طویل مدت چلتا رہا یہاں تک کہ اہل ملک اور دیگر ممالک نے اس جانی و مالی نقصان کا نوٹس لیا۔صوبہ کا مزید مطالعہ جس کو اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے کیا، کی روشنی میںہندوستانی ریاستیں گجرات، یوپی، مغربی بنگال اور آسام کے دیہی علاقوں میں بسنے والے مسلمانوں میں غربت کی شرح سب سے زیادہ ہے۔

سروے میں مذہب کی بنیاد پر بھی معلومات یکجا کی گئیں جہاں یہ بات کھل کر سامنے آئی کہ آسام کے شہری علاقوں میں آبادی کے تناسب کے لحاظ سے مسلمانوں میں سب سے زیادہ غربت ہے جبکہ سب سے کم غربت عیسائیوں میں ہے۔ اب جبکہ حالیہ واقعہ پر فوری گرفت حاصل کر لی نیز شر پسندوں کی نشاندہی بھی کردی گئی تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ فوری گرفت اُس وقت کیوں نہیں کی گئی جبکہ کو کراجھار فسادات کے نتیجہ میں ایک مخصوص فرقہ کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا تھے اور انسانی جانیں لگاتار ہلاک ہو رہی تھیں؟

Uttar Pradesh
Uttar Pradesh

دوسرا واقعہ اترپردیش سے ہے۔ واقعہ چوراسی کوسی پریکرما پر روک کا ہے جہاں ریاستی حکومت نے نظم و نسق برقرار رکھنے اور کسی بھی طرح کے تشدد پھیلنے جیسے واقعات سے بچنے کے لیے مکمل مستعدی کا اظہار کرتے ہوئے اجودھیا کی جانب جانے والے تمام 42 راستوں کو سیل کر دیا، گاڑیوں کی چیکنگ کی، سنتوں کو گرفتار کر لیا، ملحق ریاستوں کی سرحدوں پر چوکسی بڑھا دی، پریکرما کے مد نظر اجودھیا کو پوری طرح چھائونی میں تبدیل کر دیا، چپے چپے پر خفیہ میکنزم اور پولس اہلکاروں کی تعیناتی کی گئی۔ ضلع انتظامیہ نے اشوک سنگھل، پروین توگڑیا، چمپت رائے، ڈاکٹر ولاس داس ویدانتی اور سوامی چنمیا نند سمیت 300 لوگوں کا گرفتاری وارنٹ تیار کیا۔

عارضی جیلیں بنائی گئیں نیز کئی اضلاع میں سنتوں کو ان کے آشرم میں ہی نظر بند کر دیا ۔بعد میں سرگرم لیڈران کو گرفتار کیا گیا اور ان تمام امور پر عمل درآمد ہوا جو طے کیے گئے تھے۔ اس موقع پر بھی یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ یہ وہی ریاست اور وہی حکومت ہے جس کے دور اقتدار میں اب تک چھوٹے بڑے تقریباً چالیس فسادات ہو چکے ہیں جن میں نو بڑے فسادات: کوسی کلاں، بریلی، کانپور، الہ آباد، پرتاپ گڑھ اور دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کی روشنی میں ان سارے فسادات کو منصوبہ بند کہا جانا چاہیے جسے حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے لیے تحفہ کہا جائے تو بھی بجا نہ ہوگا۔

اس کے برخلاف مسلمانوں نے مارچ 2012 میں اختتام پذیر اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بڑھ چڑھ کر سماج وادی پارٹی کو ان کے کیے گئے وعدوں کے پیش نظر ووٹ دیا اور توقع کی کہ یہ حکومت مسلمانوں کے لیے کسی حد تک بہتر ثابت ہوگی۔ باربار کبھی پارٹی نمائندگان کے ذریعہ تو کبھی دیگر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی کہ مسلم مخالف فسادات کا نہ رکنا اورافسران کا بے لگام ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ سماج وادی پارٹی کا افسران پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ اُس میں کتنی سچائی تھی ہم نہیں جانتے لیکن سوال یہاں کھڑا ہوتا ہے جبکہ ایک منظم کوشش”چوراسی کوسی پریکرما”کو ناکام بنانے کے لیے ریاستی حکومت نے لائحہ عمل تیار کیا اور وہ کامیاب ہو گئی۔

پولیس وہی، افسران وہی اور انتظامیہ بھی وہی۔ پھر یہ سب کیسے کنٹرول ہو ا جو پہلے متعدد مقامات نہ ہو سکا تھا؟یہ کوشش تو بڑی منظم تھی جسے پورا ملک دیکھ رہا تھا لیکن سابقہ کوششیں تو اتنی منظم بھی نہیں تھیں!مسائل میں کسی حد تک ہمارا رویہ بھی شامل ہے:معاملہ یہ ہے کہ یورپ کے انڈسٹریل ائیزیشن سے لے کر آج تک معاش کی تلاش میں انسان کی حیثیت مشینوں کے ایک پارٹ سے زیادہ کچھ نہیں رہی۔ جب تک وہ پارٹ اپنے کام کو بہتر انداز میں ادا کرتا ہے تب تک وہ قابل ستائش، نہیں تو ٹھیک اسی طرح ان کارخانوں اور انڈسٹریز میں لگی مشینوں کے بے کار پارٹ سے تبدیل کر دیا جاتا ہے جیسے کہ ایک ناکارہ اور بے جان شےء۔

Pakistan
Pakistan

حقیقت یہ ہے کہ ہمارے ملک میں ایک طویل عرصہ سے تعلیم کا مقصد بچوں کو صرف انجینئر بنانا رہا ہے۔ وجہ یہ کہ تلاش معاش میں آسانی ہوتی ہے نیز معاشرے میں “رائج عزت”میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ آج کے انجینئرس اُس نظام کا حصہ ہیں جہاں ان کی شناخت بحیثیت انسان نہ ہو کر ایک مشینی روبوٹ سے زیادہ کچھ نہیں۔ پھر جس تیزی سے ہمارے ملک میں ملٹی نیشنل کمپنیاں آئیں اور آرہی ہیں نیز دیگر ممالک کی کمپنیوں کی ضرورتیں پوری کرنے جیسی خدمات انجام دی جا رہی ہیں، ان کی ضرورتیں اور ٹائمنگ کے نتیجہ میں معاشرہ سے ہمارا تعلق کم سے کمتر ہوتا جا رہا ہے۔

وہیں دوسری جانب انٹرنیٹ کی آمد اور اس کے پھیلائو نے ایک ورچول ورلڈ( غیر حقیقی دنیا) قائم کی، جس میں آج ہر شخص منہمک اور سرگرداں ہے۔ معلوم نہیں یہ وقت اور صلاحیتوں کا زیاں ہے یا دور جدید کے ترقی یافتہ انسان کی شناخت، یہ کچھ بھی ہو، لیکن یہ حقیقت ہے کہ ِاسی انٹر نیٹ اورسوشل نیٹ ورکنگ نے حالیہ دنوں میں بڑی کرامت خیزیاں برپا کی ہیں۔ایک جانب سوشل نیٹ ورکنگ نے چھوٹے بڑے انقلابات ” عرب بہار”میں نمایاں کردار ادا کیا ہے تو وہیں دوسری جانب بہت ہی طاقتور اور ذاتی مفاد میں مبتلا میڈیا پر بھی شکنجہ کسنے میں کسی حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔

نتیجتاً ہر سطح کے افراد آج انٹرنیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ کی گرفت میں ہیں۔ فوائد کے باوجود یہی انٹر نیٹ اور سوشل نیٹ ورکنگ ہے جس نے معاشرے سے انسان کے تعلق کو بہت محدود کردیا ہے۔ پھر آرام و آسائش میں اضافہ، محدود تعلقات اور معاشرتی مسائل سے کنارہ کشی، ہی وہ اسباب بنے جنھوں نے بے شمار نئے مسائل کو جنم دیا۔متذکرہ دو واقعات نے ہمارے وقت کو اس طرح ترتیب دیا ہے کہ آج ہمارے پاس جدید مسائل کے حل کے لیے نہ غور و فکر کا وقت ہے اور نہ ہی اس کے خاتمہ کا عزم۔ظاہر ہے کہ معاشرہ اور معاشرہ میں پائے جانے والے رویوں سے حکومتیں بھی واقف ہیں۔ اس ہی لیے وہ جب چاہتی ہیں مسائل پر جلد قابو پالیتی ہیں اور جب چاہتی ہیں نظر انداز کرتی ہیں۔ کیونکہ وہ اچھی طرح واقف ہیں کہ معاشرہ کن لغویات میں مبتلا ہے۔ انھیں یہ بھی معلوم ہے یہ معاشرہ آج ان افراد پر مشتمل ہے جو کسی بھی بڑے سے بڑے مسلۂ کا حل صرف ایک یا چند دنوں پر مشتمل مظاہرہ سمجھتا ہے۔

انھیں اس سے کوئی سروکار نہیں کہ مسلۂ حل ہوتا ہے یا نہیں بلکہ بعض اوقات یہی مظاہرے ان کی تشہیرو ترقی کا ذریعہ بنتے ہیں اور مظاہرین بس اسی کامیابی پر مطمئن ہو جاتے ہیں۔ تو پھر کیا غرض ہے کہ حکومت یا حکومت کے کارندے کسی بھی مسلۂ پر سنجیدگی اختیار کریں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ وقت، حالات اور نفع و نقصان کے پیش نظر جمع گھٹا کی جاتی ہے۔ ٹھیک یہی معاملہ آسام اور اترپردیش کے حالیہ واقعات اور اس کے کنٹرول کرنے کا رہا ہے۔ ضرورت ہے کہ ہم اپنے رویوں میں تبدیلی لائیں۔ جزوقتی مسائل اور جز وقتی حل پر مطمئن نہ ہوں۔بلکہ جس مسلۂ سے بھی وابستہ ہوں اس کے اختتام تک سعی و جہد کرنے کا عزم لے کر اٹھیں۔ تب ہی ممکن ہے کہ ملک اور اہل ملک ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہو سکیں گے۔

Quran Hakeem
Quran Hakeem

کرنے کے کام:
جزوقتی مسائل اور ان کے حل کے لیے پہلی اور لازمی بات قرآن حکیم کا وہ اصول اور قاعدہ ہے جس میں فرمایا:”اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو”(الحجرات:٦)۔ دوسری بات اسلامی معاشرے میں عدل و انصاف اور مساوات کی ہے۔ معاشرے میں رہنے والے تمام انسانوں کی جان و مال قابل احترام ہے۔ قرآن اور احادیث کے مطابق رنگ، نسل، خاندان، مذہب کے لحاظ سے کوئی کسی سے کم تر نہیں۔ بحیثیت انسان سب کے حقوق برابر ہیں۔ آزاد، غلام، مرد وعورت، امیرو غریب، چھوٹا بڑا سب برابر ہیں۔ مجرم کتنا ہی طاقت ور کیوں نہ ہو اس کو سزا ملنی چاہئے، سوائے اس کے کہ مظلوم خود اپنی مرضی سے ظالم کو معاف کردے۔ موجودہ حالات اور آئندہ آنے والے دنوں میں محسوس ہوتا ہے کہ ملک عزیز میں شر پسند عناصر مزید کوشش کریں گے کہ ماحول خراب ہو، فرقہ وارانہ تصادم میں مزید اضافہ ہو، کمزوروں اور مظلوموں پراور ظلم ڈھایا جائے، امن و آشتی کے ماحول کو مکدر کیا جائے نیز ان جیسے دیگر مقاصد کے حصول کے لیے مزید کوششیں کی جائیں۔ان حالات میں قرآنی تعلیمات اور امن و امان کی خاطر مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ کہیں بھی اور کسی بھی معاملے میں جہاں ان کو بھڑکانے اور اکسانے کی کوششیں کی جا رہی ہوں۔

اپنے حواس اور جذبات کو کنٹرول میں رکھیں، معاملہ کی خوب اچھی طرح تحقیق کر لیں، حکومتی سطح پر جو ادارے مسائل کے حل کے لیے موجود ہیں ان کو استعمال کریں، ایک مخصوص منفی جذبہ سے سرشار گروہ سے نفرت کے نتیجہ میں دیگرامن پسند عوام سے دوری نہ اختیار کریں بلکہ ان سے قربت اختیار کریں، قربت کا لازمی تقاضہ ہے کہ دلوں میں کدورت نہ ہو، لوگوں کے کام آئیں، ان کے حق میں دعائے خیر کریں،ساتھ ہی مقامی و علاقائی سطح پر ایسے پلیٹ فارم تیار کریں جہاں لوگوں میں برائی اور شر انگیزی کے بالمقابل امن و امان قائم کرنے کا جذبہ پایا جاتا ہو۔

جزوقتی مسائل اور ان کے جز وقتی حل کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کو اس بات کا بھی لحاظ رکھنا چاہیے کہ وہ مسائل کے حتمی حل کے لیے کوشاں ہوں۔اس کے لیے لازم ہے کہ جن دو رویوں کا تذکرہ کیا گیا۔ یعنی تعلیم کا معاشی نظریہ اور وقت اور صلاحیتوں کا غیر مناسب استعمال جس میں معاشرہ سے لاتعلقی خود ایک بڑا مسلۂ بنتا جا رہا ہے اس پر قابو پایا جائے۔ تعلیم کے معاشی نظریہ سے ہماری مراد یہ ہے کہ تعلیم کا مقصد صرف اور صرف بہتر معاش کا حصول ہی نہ رہے بلکہ تعلیم سے انسان میں جو تبدیلیاں مقصود ہیں وہ بھی پیش نظر ہوں۔ ساتھ ہی اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے عصری تعلیم کے ان سبجیکٹس کو بھی اختیار کیا جائے جو انسان کو ایک مشین نما روبوٹ نہیں بلکہ معاشرہ سے راست تعلق قائم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

یہ وہ سبجیکٹس ہیں جو معاشرتی مسائل کو ایڈریس کرتے ہیں، معاشرہ میں اور حکومتی اداروں میں ان مقامات پر لے جانے کا ذریعہ بنتے ہیں جہاں عہدے مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔ مطلب صاف ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور پروفیشنل علوم کے علاوہ آرٹس، سوشل سائنس اور زبان و ادب پر بھی توجہ دی جائے تاکہ فرد معاشرتی مسائل سے آگاہی کے علاوہ راست تعلق بھی قائم کر سکے۔ پھر ان خدمات کی انجام دہی میں نہ صرف غور و فکر کرے بلکہ ذاتی کردار بھی ادا کرسکے۔

لازم ہے کہ سب سے پہلے ہماری فکر اور نظریہ تبدیل ہو۔ اور اس تبدیلی فکر سے ہماری مراد یہ نہیں ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی اور پروفیشنل علوم سے لا تعلق ہوا جائے بلکہ اگر ایک گھر میں دو بچے ہوں تو سائنس و ٹیکنالوجی اور آٹس اور سوشل سائنس کے نسبت کو برقرار رکھا جائے۔ ممکن ہے اس طرح مسائل پر قابو پایا جا سکے گا جبکہ ان علوم کے حصول، اس میں انفرادیت، مہارت اور بلندی کے ساتھ ساتھ اخلاق حسنہ سے بھی فرد اپنی ایک خاص پہچان بنا چکا ہوگا۔ کیونکہ اخلاق حسنہ سے مبرا کوئی علم کسی بھی زمانے میں نفع بخش نہیں ہو سکتا!

تحریر: محمد آصف اقبال

Share this:
Tags:
Environmental prospects sectarian solutions strategies تدابیر! حل ماحول ممکنہ
Islamabad
Previous Post بارہ کہو خودکش حملہ، ملزم انور کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا
Next Post چولستان میں قائد اعظم سولر پارک کے پلان کی منظوری دیدی گئی
Cholistan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close