
لاہور (جیوڈیسک) سیکیورٹی کلیئرنس کے بعدٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق صوبائی حکومتوں کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی پرٹرین سروس بحال کی گئی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق سندھ میں امن و امان کی خراب صورتحال کے سبب 9 ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روکا تھا، 5 کو دوبارہ روانہ کر دیا۔تاہم نوابشاہ میں کراچی جانیوالی نائٹ کوچ کو بچھیری ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ہے۔
