Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

2018 کے خون آشام انتخابات

July 28, 2018 0 1 min read
Elections 2018
 Elections 2018
Elections 2018

تحریر : قادر خان یوسف زئی

افغان اور امریکی سیکورٹی فورسز نے 2018 کی پہلی شش ماہی میں 2911 بم افغانستان کی سرز مین پر گرائے۔ یہ کسی بھی سال یہاں تک کہ 2011 میں سنگین لڑائی میں گرائے جانے والے بموں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ٹرمپ پالیسی کے بعد اگست 2017 میں امریکی سیکورٹی فورسز کی جانب سے فضائی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ایک مرحلے پر عارضی جنگ بندی دونوں گروپوں کی جانب سے کی گئی لیکن اس کے باوجود امریکی اتحادیوں نے جون میں 572بم گرائے۔پینٹاگان کے اعداد کے مطابق، لڑائی کے دوران جون کے مہینے میں گرائے جانے والے بموں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ داعش ( خراسان) اور دیگر عالمی شدت پسند تنظیمیں بھی افغانستان میں مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور اس کے اثرات سے پاکستان براہ راست متاثر ہو رہا ہے۔حالاں کہ اس وقت افغانستان میں امریکی فورسز کی آفیشل تعداد14ہزار کے قریب ہے ۔ امریکی انتظامیہ اور فوجی اہلکار اس بات کو تسلیم کرچکے ہیں کہ تقریباََ 17برس بعد بھی انہیں فتح نہیں مل سکی اور افغان طالبان کی پیش رفت روکنے میں ناکام رہی ہے۔افغانستان میں قیام امن پاکستان کی اولین ضرورت بن چکی ہے۔ تاہم افغان و امریکی انتظامیہ کے فروعی مفادات کی وجہ سے افغان تنازعہ کا حل نکالنے کے لئے سنجیدہ کوششوں کا فقدان ہے۔ عالمی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق امریکا نے دوحہ میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کی بحالی اور افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات کے لئے اپنی پالیسی میں لچک پیدا کرلی ہے۔اس سلسلے میں امریکا کی اعلیٰ کمان و اہم انتظامی اراکین کے افغان طالبان رہنمائوں سے رابطے کی خبریں گردش میں ہیں۔تاہم خطے میں داعش کی موجودگی اور اس کی سرگرمیاں اس وقت عالمی توجہ کا مرکز ہیں ۔امریکا کی جانب سے داعش کے نام پر فضائی بمباری سے عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ تشویش ناک تک بڑھ چکا ہے اور اس پر عالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے۔

افغانستان میں امریکی اتحادی فورسز کے کمانڈر جنرل جان نیکولسن نے23جولائی 2018ء کو ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”افغانستان میں داعش کے خلاف افغان طالبان کی کاروائیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے ”۔جس پر ردعمل دیتے ہوئے امارات اسلامیہ نے واضح بیان دیا کہ ” امریکی جنرل کے اس مغرضانہ بیان کو داعشی فتنہ کیساتھ تعاون کے طور پر امارت اسلامیہ سمجھتی ہے اور اس بارے میں وضاحت کرتی ہے کہ داعشی فتنہ کی بیخ کنی امارت اسلامیہ کی شرعی مؤقف اور ملکی عظیم مفادات کا مسئلہ ہے،جس کے لیے کسی بیرونی پہلو کی حوصلہ افزائی کی کوئی ضرورت نہیں رہتی۔داعش کے خلاف کسی کی لڑائی کی امریکی جنرل حوصلہ افزائی نہ کریں، بلکہ ننگرہار اور جوزجان میں داعش گروہ سے فضائی، لاجسٹک، اینٹلی جنس اور ابلاغی حمایت اور اسے پروان چڑھانے سے دستبردار ہوجائے۔”

واضح رہے کہ داعش کو پروان چڑھانے کے الزامات امریکا پر عائد کئے جاتے ہیں اور داعش کو پھیلانے میں امریکا تسلی بخش جواب دینے سے قاصر نظر آتا ہے او ر امریکی وضاحتیں ناقابل قبول تسلیم کیں جاچکی ہیں۔ امریکا نسل کشی کے ایک ایسے ایجنڈے پر کام کررہا ہے جہاں افغانستان ہی نہیں بلکہ دیگر مسلم ممالک میں بھی امریکی افواج کی جانب فضائی بمباریوں کی وجہ سے عام شہریوں کو ناقابل تلافی جانی نقصان پہنچا ۔امریکی قیادت کی اتحادی فورسز نے جمعرات کے روز یہ تسلیم کر لیا کہ عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی بمباری سے 1059 عام شہری ہلاک ہو ئے تھے۔

عراق اور شام میں داعش کی خود ساختہ خلافت کے خلاف فوجی مہم چلانے والے اتحاد نے کہا ہے کہ اگست 2014 سے اس سال جون تک ان کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے 29826 فضائی حملے کیے تھے۔ انسانی حقوق کے گروپس اتحادی أفواج پر یہ الزام لگاتی ہیں کہ انہوں نے داعش کے خلاف برسوں کی جنگ کے دوران بہت سے شہریوں کو ہلاک کیا۔پچھلے ہفتے ایک بین الاقوامی گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے شام کے علاقے رقہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کے متعلق ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ موقع پر موجود شواہد اتحادی أفواج کے اس دعویٰ کی نفی کرتے ہیں کہ عام شہریوں کی ہلاکتیں محدود تھیں۔پچھلے مہینے گروپ کی ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شام کے علاقے رقہ میں غلطیوں اور ناکام فضائی حملوں کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر عام شہریوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔برطانیہ میں قائم فضائی حملوں پر نظر رکھنے والے ایک گروپ ایئر وارز کا اندازہ ہے کہ عراق اور شام میں اتحادی فورسز کے حملوں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 6488 اور 9947 کے درمیان ہے۔

افغانستان میں شدت پسند تنظیموں کی وجہ سے پاکستان کو مسلسل دہشت گردی کا سامنا ہے ۔ عام انتخابات کے دوران داعش کی جانب سے خود کش حملوں نے پاکستان کی علاقائی سرحدوں کی حفاظت کی ضرورت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ا فغانستان میں نیٹو اور امریکی افواج کے سربراہ جنرل جان نیکولسن نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے 70 فیصد جنگجو پاکستانی ہیں، ان کے مطابق یہ جنگجو پہلے تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ تھے لیکن قبائلی علاقوں میں ضرب عضب آپریشن کے بعد یہ جنگجو افغانستان چلے گئے ہیں اور وہاں اُنھوں نے خود کو داعش سے منسلک کیا ہے، مبصرین کے مطابق تحریک طالبان پاکستان کے جماعت الحرار، شہریار محسود، قاری ادریس گروپ، طمانچی ملّا، مولوی فقیر اور طارق گروپ کے سینکڑوں دہشت گرد داعش سے منسلک ہوچکے ہیں، جنوری 2015ء میں افغانستان میں داعش نے پہلی ویڈیو جاری کی تھی جس میں پاکستانی دہشت گردوں کو بھی دیکھاجا سکتا تھا، واضح رہے کہ خود کو داعش کہلوانے والی دہشت گرد تنظیم افغانستان کے صوبے ننگرہار کے ضلع اچین میں ایک عرصے سے فعال ہیں اور وہاں سے افغانستان اور پاکستان کے دوسرے علاقوں میں دہشت گردی پر مبنی واقعات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔

2013 کے عام انتخابات میں دہشت گردی کے واقعات کا اگر اجمالی جائزہ لیں تو گزشتہ عام انتخابات میں جب پیپلز پارٹی کی حکومت نے مسلم لیگ (ن)اقتدار کی کمان سونپی تو الیکشن کے دن ملک بھر میں 45 افراد انتخابی عمل کے دوران جان کی بازی ہارگئے تھے۔11 مئی 2013 کو پولنگ ڈے پر کراچی اور بلوچستان میں ہوئے جن میں 26 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔کراچی میں قائد آباد کے علاقے داودچالی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی الیکشن سیل آفس کے قریب رکشے میں نصب بم کے دھماکے سے 2 سالہ بچے اور اے این پی کے( سابق) امیدوار امان اللہ محسود کے محافظ سمیت 11 افراد جاں بحق اور 45 افراد زخمی جبکہ نیا ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار خود کش حملہ آور رینجرز اہلکاروں سے ٹکرا نے سے 2 رینجرز اہلکار جاں بحق اور 7 راہ گیر شدید زخمی جبکہ حملہ آور سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون اور گارڈن کے علاقوں میں دستی بم کے حملوں میں 10 افراد زخمی ہوئے۔
11 مئی 2013 کو دہشت گردی کا سب سے بڑا واقعہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ہوا۔نصیر آباد کے علاقے چھتر میں پی بی 28 سے آزاد امیدوار سید خادم حسین کے قافلے میں بم دھماکے سے15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے تھے، تاہم انتخابی امیدوار خادم حسین محفوظ رہے تھے

۔بلوچستان کے ہی ضلع مستونگ میں انتخابی عملے پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس میں 2 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے تھے۔بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ کے علاقے چمن میں دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے، اس دوران این اے 262 میں ہونے والی پولنگ بند رکوادی گئی تھی۔بلوچستان کے علاقے سوراب میں ایک فائرنگ کے واقعے کے دوران 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔پختونخوا میں چارسدہ کے علاقہ کتوزئی میں اے این پی کے انتخابی دفتر میں بم دھماکا ہو اتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور کے نواحی علاقے خزانہ میں پولنگ اسٹیشن قریب موٹرسائیکل میں نصب بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار، تین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے تھے۔مردان تخت بھائی کے علاقے میں پولنگ اسٹیشن کے قریب بم دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔مردان کے علاقے چراغ دین میں پولنگ اسٹیشن کے قریب 3 نصب بم ناکارہ بنادیے گئے تھے۔

2018کے عام انتخابات کو پر امن قرار دیا جارہا ہے جبکہ2018کے عام انتخابات میں 2013کے مقابلے میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔ انتخابی مہم کے متعددپرتشددحملے ہوچکے ہیں متحدہ مجلس عمل کے انتخابی امیدوار کی انتخابی ریلی پر بارودی مواد سے حملہ کیا گیا ۔ ملک شیرین محفوظ رہے ، دھماکے میں آٹھ افراد زخمی ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی امیدوار ہارون بلور پر خود کش حملہ ہوا ، جس میں 22افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع بنوں میں جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے میں تین افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے ہیں، البتہ سابق وزیر اعلیٰ اکرم درانی اس حملے میں محفوظ رہے ہیں۔ بلوچستان میں مستونگ میں انتہائی درد ناک سانحہ رونما ہوا اور بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما نواب زادہ سراج رئیسانی دہشت گردوں کا نشانہ بن گئے ، رینگڑھ کے علاقے کے خود کش حملے میں اب تک 150افراد شہید اور 150سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔ خضدار کے علاقہ کوشک میں گورنمنٹ پرائمری اسکول پر نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا۔جس کے نتیجے میں 3 لیوز اور ایک بی سی اہلکار زخمی بی سی اہلکارعبدالرشید زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔جبکہ دوسرا واقعہ خضدار تحصیل زہری کیعلاقہ نورگامہ پیش آیا جہاں پر پولنگ اسٹیشن پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تاہم دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کو ئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب تعمیر نو کمپلیکس میں پولنگ کا عمل جاری تھا کہ اس دوران پولنگ اسٹیشن کے اطراف میں کھڑی پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا ا جس کے نتیجے میں31فراد جاں بحق اور70سے زائد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں ایس ایچ او عبدالحمید اور 2پولیس اہلکار امام بخش اورعمران بھی شامل ہیں۔

بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے دفتر کو بھی نقصان پہنچا۔ اس سے پہلے مسلم لیگ نواز کے قومی اسمبلی کے اُمیدوار سابق وفاقی وزیر جنر ل ریٹائرڈ عبد القادر کے انتخابی دفتر پر بھی دستی بم پھینکا گیا۔اس سے قبل تر بت کے علاقے میں بی این پی مینگل کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 47 حمل بلوچ، پی بی 44سے نیشنل پارٹی کے امیدوار خیر جان بلوچ اور منگوچر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے راہنماؤں کی گاڑیوں پر مشتمل قافلوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی تھی تاہم خوش قسمتی سے ان حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں اتوار کی صبح تحصیل کولاچی میں ہونے والے حملے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے امیدوار اور سابق وزیر اکرام اللہ گنڈاپور ہلاک ہوئے۔ 99 سے الیکشن لڑنے والے اکرام گنڈا پورا کی گاڑی کو خودکش حملہ آور نے نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کا ڈرائیور اور دیگر تین افراد بھی شدید زخمی ہوئے۔ گنڈا پور پانچ سال قبل ہلاک ہونے والے اپنے بھائی اور سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈاپور کی ہلاکت میں ملوث ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف منعقدہ ایک احتجاجی دھرنے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران ان کا گاڑی پر حملے کیا گیا۔یاد رہے کہ سابق صوبائی وزیر اسرار اللہ گنڈا پور کو بھی پانچ سال قبل ایک خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ مقتول کے بھائیوں نے ان کے قتل کا الزام پی ٹی آئی ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک اہم رہنما پر لگایا تھا تاہم ایف آئی آر میں ان کا نام ہونے کے باوجود ابھی تک اس ضمن میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔

پاکستان میں 2018کے عام انتخابات میں سینکڑوں کی تعداد میں جانی نقصان ہوا اور 2013کے مقابلے میں2018کے عام انتخابات جانی نقصان کے حوالے سے بدترین اور خون آشام ثابت ہوئے ہیں۔ 2018کے عام انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے یہ کہنا درست نہیں ہے ، زمینی حقائق اور میڈیا میں آنے والے رپورٹس 2013اور2018کے موازنے کے جائزے میں یہ عمل بہت تشویش ناک ہے کہ افغانستان اور بھارت کی جانب سے پاکستان کے عام انتخابات کو سبوتاژ کرانے کی عملی شدت پسندی کی کوششیں کیں گئیں ۔بالا رپورٹس عالمی اداروں میں آچکی ہیں اور عام انتخابات 2013کے مقابلے میں زیادہ جانی نقصان کا سبب بنے ہیں۔اس کی بنیادی وجہ افغانستان میں موجود ، بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ” را” افغان انٹیلی جنس ایجنسی ” خاد” امریکن سی آئی اے سمیت داعش ، کالعدم جماعت تحریک الاحرار سمیت ایسے عناصر بھی پیش پیش رہے جن کا مقصد پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانا اور عام انتخابی عمل کو نقصان پہنچانا تھا۔

ہمیں اس بات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ترکوششوں میں مصروف ہے لیکن عالمی ایجنڈے کے تحت ایسے حالات پیدا کئے جارہے ہیں جس سے پاکستان کے اندر داعش کے خلاف کاروائیوں کا جواز مل سکے اور اُن علاقوں کو نشانہ بنایا جاسکے جس پر امریکا اور دیگر اتحادی ممالک پاکستان پر انواع و اقسام کے الزامات لگا تے رہتے ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ میں شائع رپورٹس کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔اس حوالے سے عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں اور پاکستان میں موجود اُن کے سہولت کاروں پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ہم عام انتخابات 2018میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو نظر انداز نہیں کرسکتے کیونکہ نام نہاد قوم پرست دہشت گردوں نے جس طرح داعش کے ساتھ ملکر بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں خود کش دہماکے کئے اور ان حملوں کی ذمے داری افغانستان میں موجود کالعدم جماعتوں اور عالمی دہشت گرد تنظیموں نے قبول کی ہے یہ پاکستان کے لئے مستقبل میں بہت بڑے خطرے کی نشان دہی کررہا ہے۔

امریکا اور افغانستان کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک خاص طور پر بھارت جس طرح پاکستان میں پاکستانی اداروں کے زہر افشانی کررہا ہے اس کا واضح مقصد ہے کہ پاکستانی عوام میں قومی سلامتی اداروں کے خلاف عدم اعتماد کی فضا قائم کردی جائے۔ خاص طور پر عام انتخابات میں مخصوص جماعت کو حیرت انگیز طریقے سے غیرمتوقع کامیابی کو ایشو بنا کر جس طرح قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوششیں ہو رہی ہیں ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرروت ہے۔پاکستان کی نئی حکومت کو ترجیحی بنیادوں پر افغانستان کے ساتھ افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے لئے دوٹوک موقف اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ افغانستان میں صدارتی انتخابات سے قبل لاکھوں افغان مہاجرین عام انتخابی عمل میں حصہ لے سکیں۔امریکا کے ساتھ امارات اسلامیہ کی براہ راست مذاکرات کی ضرورت کو پاکستان ،چین اور روس کی مدد سے بڑھانے کے لئے موثر حکمت عملی اپنانا ہوگا ۔بھارت کے مکروہ کردار اور بلوچستان میں بڑھتی سازشوں کو روکنے کے لئے پاکستان سے محبت رکھنے والے بلوچ ، بروہی ،پشتون سمیت تمام قومیتوں کو اعتماد لے کر مستقل اور مربوط خارجہ پالیسی اپنانا ہوگی۔

پاکستان کے پاس اب اتنا وقت اور وسائل نہیں ہیں کہ وہ اپنے مالی خسارے کو کسی دوسرے طریقے سے دور کرسکے ۔ ہر قسم کے تجربے کو بند کردینے چاہیں اور ملک میں اداروں کو اپنی حدود میں کام کرتے ہوئے ریاست کے تمام ستونوں کو پاکستان کو بچانے کے لئے اپنے اختلافات ایک طرف رکھ دینے چاہیں۔پر امن انتقال اقتدار اس وقت ووقت کی اہم ضرورت اور قومی حکومت کا قیام واحد طریقہ ہے جس میں پاکستان سے درپیش مسائل سے باہر نکل سکتا ہے۔ عالمی اداروں کی غلامی کا طوق پھینکنے کے لئے ہمیں پاکستان کے مفاد کو فروعی مفادات پر ترجیح دینا ہوگی۔ پاکستان اس وقت ایک عالمی سازش تحت بہت خطرناک موڑ پر کھڑا ہوا ہے ۔ ہمیں پاکستانی قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا ۔ ہمیں قبول کرنا ہوگا کہ2013کے مقابلے میں2018کے عام انتخابات دشوار تھے اور دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ خطرناک اور خونی تھے۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ افغانستان میں موجود بھارت اور امریکا کے ایجنٹس اور پاکستان میں موجود سہولت کاروں کا خاتمہ اس وقت ہی ممکن ہے جب پاکستان عالمی اداروں کے چنگل سے باہر نکل سکے۔داعش کے نام پر افغانستان ، شام اور عراق میں امریکا اور ان کے اتحادیوں کی کاروائیوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا اور مملکت کا انفرا اسٹرکچر تباہ کرنا عالمی اسٹیبلشمنٹ کا عیاں ایجنڈا ہے ۔ جس کی زد میں خدا نخواستہ پاکستان بھی آسکتا ہے۔ 2018 کے عام انتخابات کی عمومی صورتحال تسلی بخش قرار نہیں دی جا سکتی ۔ سیاسی بحران میں اضافے اور سیاسی انتشار کا براہ راست فائدہ دشمن عناصر کو پہنچنے کا احتمال ہے۔ پاکستان کو مزید تجربہ گاہ بنانے کے بجائے سرزمین کی حفاظت کے لئے تمام قوتوں کو سنجیدہ اور قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے کڑوے فیصلے کرنا ہونگے ۔ کیونکہ یہی ہم سب کے حق میں بہتر ہے۔2018کے عام انتخابات کو داعش ، را اور خاد نے خون آشام بنادیا ہے ، ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے2013کے مقابلے میں2018کے عام انتخابات جہاں سیاسی اعتبار سے انتہائی متنازع رہے تو دوسری جانب شدت پسندی کے حوالے سے سینکڑوں قیمتی جانوں کا نقصان کا سبب بھی بنا ۔ ہمیں عالمی اسٹیبلشمنٹ کی سازشوں کو سمجھتے ہوئے داعشی فتنے کو پاکستان میں روکنا ہو گا۔

Qadir Khan Yousafzai
Qadir Khan Yousafzai

تحریر : قادر خان یوسف زئی

Share this:
Tags:
Alliance organizations pakistan Qadir Khan Yousafzai security forces اتحاد پاکستان تنظیمیں سیکورٹی فورسز عالمی میڈیا
ANP Momand Tazeat
Previous Post صدر اے این پی ضلع مومند نثار مومند کا پارٹی کے سرگرم کارکن اور سوشل ورکر ملک جان ولی کے انتقال پر اظہار تعزیت
Next Post سعید وسیم کو ایم این اے اور ملک احمد سعید کو ایم پی اے منتخب ہونے پر مبارکباد
Chaudhry Irfan Ali

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close