
دیکھ کر کیوں مجھے مسکراتے ہو تم
یہ محبت ہے پھر کیوں چھپاتے ہو ہم
کسی کے نہیں جب تمہارے سوا
پھر ہمیں کس لیے آزماتے ہو تم
لکھا نام تیرا دل و جان پر
کس لیے دل ہمارا جلاتے ہو تم
کون زندہ رہے گا ہمیشہ یہاں
موت سے کس لئے پھر ڈراتے ہو تم
سامنے رہ کے وہ دور رہنا تیرا
ہاتھ غیروں سے جاکر ملاتے ہو تم
وفا کرکے شاہی نے کانٹے چنے
مجھے باغباں سے ڈراتے ہو تم
فاروق شاہی
جموں و کشمیر
رابط:9906042062
