
کراچی (جیوڈیسک) سینئر کرکٹرز سے تلخ کلامی کے بعد قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ و ٹرینر گرانٹ لیوڈن نے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔
ٹریننگ سیشن کے دوران لیوڈن کی احمد شہزاد، عمر اکمل اور شاہد آفریدی سے تلخ کلامی ہوئی۔
انھوں نے واقعے کی چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے شکایت کرتے ہوئے عہدے سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی۔
چیئرمین نے منیجر نوید اکرم چیمہ سے رابطہ کر کے معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
