اسلام آباد : سینئر حریت رہنما جناب مختار احمد وازہ کئی حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ آج دردپورہ اور یاری پورہ شوپیاں گئے جہاں آپ نے گزشتہ ٧ تاریخ کو بے لگام فورسز کے ہاتھوں موقعہ پر شہید کئے گئے نوجوانوں کے والدین اور لواحقین کے ساتھ ملاقات کرکے براہ راست کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیرمین جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق اور جملہ قیادت کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقعہ پر جناب وازہ نے اہل شوپیاں کے عزم و استقلال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کل جماعتی حریت کانفرنس شہیدوں کے مقدس مشن کی امین ہے اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا مستقل اور پائیدار حل نکالنے کیلئے وعدہ بند ہے۔اسی دوران پیپلز لیگ کا ایک وفد امتیاز ریشی کی قیادت میں صورہ خلیل کالونی گیا جہاں پر وہ شہید محمد عظم حازاری کے گھر گئے جہاں پر ان کی 21 وی برسی پر انہے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
