Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

وکھری ٹائپ کی کتاب

April 25, 2016April 25, 2016 0 1 min read
muhammad muzaffar mohsin''mujeeb ul rehman shami ''atta ul haq qasmi
BONAA NAHHI BEWQOOFF'' book
BONAA NAHHI BEWQOOFF” book

تحریر :اختر سردار چودھری ،کسووال
”بونا نہیں بے وقوف ”جناب حافظ مظفر محسن کی کتاب ہے۔جسے حسن عباسی صاحب نے مرتب کیا ہے ۔اس میں کل 68مضامین ہیں۔ جو 368 صفحات پر پھیلے ہوئے ہیں ۔بلکہ کہنا چاہئے کہ محسن صاحب نے زبردستی پھیلائے ہیں ۔کتاب کے اوپر طنز و مزاح لکھا ہوا ہے ۔
لیکن یہ صرف طنز و مزاح کی کتاب نہیں ہے ۔بعض مضامین میں صرف طنز ہے ۔بعض میں صرف مزاح ہے ۔اور اکثر مضامین ایسے ہیں جن میں طنز ہے نہ مزاح بلکہ رلا دینے والی سچائیاں ہیں ۔کچھ میں کڑوے سچ ہیں، جن کو ملفوف بھی نہیں کیا گیا ۔ چند ایسے مضامین بھی ہیں جن میں کچھ بھی نہیں ہے ۔ صرف لفاظی ہے صرف چند ایک مضامین ایسے ہیں جو طنز و مزاح کے معیار پر پورے اترتے ہیں ۔
اس طرح یہ ایک وکھری ٹائپ کی کتاب ہے ۔جس کو میری اس بات پر یقین نہ ہو وہ ان کی کتاب ”بونا نہیں بے و قوف” پڑھ کر دیکھ لے ۔ان کی کتاب پڑھتے ہوئے مجھے خیال رہا۔ ایسا مزاح لکھا گیا ہے جس پربچے مسکرا سکتے ہیں ۔ وہی اسٹائل ،واقعات ،فقرات میں تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ بڑوں کے لیے لکھ دئیے گئے ہیں۔شائد اس کی وجہ ان کا بنیادی طور پر بچوں کا ادیب ہونا ہے ۔کیونکہ سنا ہے حافظ صاحب شاعربھی ہیں اور انہوں نے بچوں کے ادب میں خوب نام کمایا ہے ۔

مزاح اور طنز کا مطلب کیا ہے ۔ دانشور وں کی اس بارے کوئی ایک رائے نہیں ہے۔خیر سب کی رائے کا احترام کرتے ہوئے میری رائے ہے کہ جس طرح ان کے الگ الگ معنی ہیں اسی طرح ان کی جداگانہ خصوصیات ہیں ۔بلکہ یہ الفاظ ایک دوسرے کے متضاد ہیں ۔انگریزی ادب کے علاوہ دیگر زبانوں کے ادب میں بھی ان کو الگ الگ صنف سمجھا جاتا ہے۔ یہ اعزاز صرف اردو زبان کو حاصل ہے کہ ان الفاظ کو یکجا لکھاہی نہیں برتا بھی جاتا ہے۔اور یہ کم اعزاز کی بات نہیں ہے۔ہمیں اس پر فخر ہے ۔اصل میں مزاح ، کسی عمل، تقریر یا تحریر کے ذریعے تفریح فراہم کرنا، جسے دیکھ ،سن یا پڑھ کر مسکراہٹ ،ہنسی کے چہرے پر رنگ بکھر جائیں۔اور طنزمیں کسی فرد، گروہ یا قوم و ملک کی کم زوریوں ، برائیوں اور بد اخلاقیوں کو تضحیک اور تحقیر کا نشانہ بنایا جاتاہے ۔دونوں مل کرایک الگ ہی ذائقہ دیتے ہیں ۔کہ پڑھتے جائیں مسکراتے جائیں ساتھ ہی دل میں ٹیس بھی اٹھتی رہے ۔مسائل سے آگاہی بھی ہوتی رہے ان کے حل بھی سامنے آتے رہیں ۔ہماری خامیاں ،کوتاہیاں ایسے انداز میں بیان ہوں کہ بیان کرنے والے کی بات تلخ نہ لگے۔ جیسے کڑوی گولی شہد میںڈبو کر دی جائے ۔

muhammad muzaffar mohsin''mujeeb ul rehman shami ''atta ul haq qasmi
muhammad muzaffar mohsin”mujeeb ul rehman shami ”atta ul haq qasmi

محترم جناب عطاء الحق قاسمی نے حافظ مظفرمحسن کی اس کتاب بارے جو کہا اس کے بعد ہمارے کہنے کے لیے کیا بچا ہے ۔انہوں نے فرمایا ہے کہ ” آثاربتارہے ہیں کہ یہ نوجوان کچھ کرکے ضرور دکھائے گا۔ ملاقات سے پہلے اخبارات کی ورق گردانی کرتے ہوئے کبھی کبھار مظفر کی کوئی تحریر نظر سے گزر جاتی۔ وہ تحریر نہ تومکمل طنزیہ مزاح کے زمرے میںآ تی اور نہ ہی سنجیدہ نثر کے زمرے میں شمار ہوتی بلکہ ان دونوں کے مابین ”وکھری ٹائپ“ کی کوئی تحریر ہوتی۔”(بالکل ایسی ہی یہ کتاب ہے )چند مضامین سے جو موتی میں نے چنے ہیں وہ اس کتاب سے ایسے ہی سمجھیں جیسے دیگ میں سے چند چاول جن سے آپ کو پوری دیگ کے ذائقہ کا علم ہو جائے گا ۔”غوں غوں ،غاں غاں ”میں طنز کے تیر دیکھیں ۔”ویسے آپ کو پتہ ہے اس قوم کا غصہ بڑے بڑے ظلم سہہ کر کچھ عرصہ بعد ٹھنڈا پڑ جاتا ہے ۔””میں ڈر گیا جس طرح ہماری پوری قوم ہر وقت ڈرتی رہتی ہے سیاست دانوں سے ۔ہر دور کے سیاست دانوں نے اس قوم کو خوب ڈرایا ۔ہمیشہ ڈرایا اور جتنا دل چاہا ڈرایا ۔”

”خود کشی کی تقریب ”اب تو ہر ہاتھ میں موبائل فون اور ہر زبان پر واپڈا والوں کے لیے گالیاں ہیں ۔حالانکہ قصور کسی” اور” کا ہے ۔”

”میں خود کشی کرنے جا رہی ہوں ”میں نے ایس ۔ایم ۔ایس پڑھا تو دل باغ باغ ہو گیا ”

”پڑھے لکھے علم دوست لوگوں سے تعلق واسطے کایہ فائدہ ہوتا ہے مرتے مرتے بھی نظم سننے سے اکتاتے نہیں ۔”

اس مضمون کے آخرمیں جب پتہ چلتا ہے کہ خود کشی کے ،محبت کے،پردیس جانے کے میسج کرنے ”والی ”نہیں” والا ”ہوتا ہے ۔ تو ہلکی سے مسکراہٹ کا پھول کھل جاتا ہے ۔”نسوار”پوری کتاب میں یہ واحد ،یک لفظی عنوان ہے کسی بھی مضمون کا ۔اپنی تحریر کے طویل ترین عنوانات رکھنے میں محسن صاحب کمال مہارت رکھتے ہیں ۔ان کا بس چلے تو عنوان میں سارا مضمون لکھ دیں ۔اور مضمون کی جگہ عنوان ۔

”میں نسوار کی ڈبیہ میں اپنے دانت دیکھتا ہوں ۔۔۔غصہ آتا ہے کہ مہنگی سے مہنگی ٹوتھ پیسٹ خریدی جس میں انہوں نے خوبصورت سے خوبصورت لڑکی اشتہار میں دکھائی مگر کوئی بھی ٹوتھ پیسٹ میرے دانتوں میں مثبت تبدیلی نہ لا سکی ۔””ساٹھ کا دلہا ،بیس کی دلہن ۔۔اس بارات سے ڈر لگتا ہے ”ایک زبردست مزاحیہ اور طنزیہ مضمون ہے ۔لیکن کیا یہ مضمون ہے یا دو آزاد نظموں کا مکسچر اور ان کی مختصر تلخیص۔ میں تو فیصلہ نہیں کر سکا ۔شائد کوئی اور کر سکے۔دو نظمیں جن کی یہ تشریح ہے ۔وہ ہیں ”سوچ رہا ہوں” اور” ڈر لگتا ہے” ۔خاص بات یہ کہ نظموں کی ساتھ ساتھ بریکٹوں کے اندروضاحت اور معنی بیان کر کے اپنا مطمح نظر کی وضاحت کر دی گئی ہے ۔ دونوں نظمیں اپنی مثال آپ ہیں ۔اس مضمون میں ان دو نظموں سے الگ ہی ۔موضوع سے ہٹ کر لکھے گئے یہ شعر مجھے کافی پسند آئے ۔

بھوکا بچہ اداس پھرتا ہے
ہائے۔۔وہ بے لباس پھرتا ہے

جو نہ پوری کبھی بھی ہو شاید
لے کے اک ایسی آس پھرتا ہے

syed badar saeed ''shoaib mirza ''muhammad muzaffar mohsin'' akhtar sardar ch
syed badar saeed ”shoaib mirza ”muhammad muzaffar mohsin” akhtar sardar ch

”ایکٹومزاح نگار اور بیویوں کے لطیفے ”حافظ مظفر محسن نے اس مضمون میں عطاء الحق قاسمی صاحب کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔اور فراز کے نام سے مشہور ہونے والی شاعری پر بات کرتے ہوئے دو چار ایسے شعر سناتے ہیں پھربیویوں کے لطیفوں کی طرف رخ کرتے ہوئے کہتے ہیں ۔”میرے پاس بیویوں کے حوالے سے پانچ سو سے زیادہ لطیفے ہیں مگر میں آپ کو اس وقت ایک بھی سنانے کی پوزیشن میں نہیں ہوں کہ بیوی سامنے بیٹھی ہے ””بیلی میٹر ۔۔گدھے گدھوں کے بھائی ؟” اور ”غصے میںگالی کا استعمال ”دو ایسے مضامین ہیں جن میں مجھے مزاح تو دور تک نظر نہیں آیا ۔طنز کے دو چار جملے ضرور تھے ۔دو تین بار پڑھ کر یہ فقرہ چنا ہے آپ کے لیے وہ بھی ملکہ ترنم نورجہاں کا گانا ہے ۔

ویریا نہ ہوئی تینوں آن دی توفیق وے
مک گئے نے ہنجو نئی او مکدی اڈیک وے

”کروڑ پتی ہونا ایک ککھ پتی کا ”ایک غریب انسان کی ”کہانی ”ہے جسے فیک انعام کی ای میل موصول ہوتی ہے ۔اور وہ خود کو لکھ پتی سمجھ کر غریب رشتے ٹھکرا دیتا ہے ۔

ہر آنکھ نے پوچھا کیا ہے یہ
دل بولا موت کا رقص ہے دیکھ

”مس این کے ادھورے خواب ” میں ”سویٹ ہارٹ ” کے الفاظ کا بار بار مناسب استعمال مسکرانے پر مجبور کر دیتا ہے ۔
”شادیاں عام ۔طلاقیں بھی عام ”پڑھنے لائق مضمون ہے اس کے آخر میں ایک شعر ہے ۔نذرقارئین ۔

پتھر کی طرح ہم نے تیرا سوگ منایا
دامن نہ کیا چاک کبھی بال نہ کھولے

”پلاسٹک سرجری ،ڈپلیکیٹ چہرے اور سیاسی چھینا جھپٹی ””بھڑک مقابلہ وڈی بھڑک ””احمد فراز کے اصلی اشعار اور نقلی حسن کے تزکرے ”پچاس سالہ ماڈل ””بینک ۔۔جس کی دنیا میں صرف ایک برانچ ہے ””چودھری مائیکل جیکسن ،ملنگوں کی دھمال اور کالا جادو””اجڑتے میلے ۔۔لڑائی کے لڈو””میں تے چپ کر کے نکل گیا سی ””واقعی بڑا شوارمہ””حجامت سے سیاست تک ” ”اضافی کوالیفکیشن””عوامی صدر،عوامی ادیب اور عوامی چور””بچ برے دی یاری توں ”جیسے اور دیگر سب مضامین جن کے صرف نام ہی لکھ دیں تو کالم بھر جائے ۔اس لیے ان کے نام نہیں لکھ رہا سب ایسے مضامین ہیں جو پڑھتے ہوئے آپ کے چہرے پر مسکراہٹ ہوگی اورآپ کو ایسے محسوس ہو گا جیسے یہ سب آپ کے آس پاس ہو رہا ہے ۔ان مضامین کے کردار ہمارے آس پاس سانس لیتے محسوس ہوتے ہیں ۔شائد ان میں سے کوئی آپ بھی ہوں ۔سبھی مضامین میںواقعاتی مزاح پیدا کیا گیا ہے ۔واقعاتی مزاح میں جب وضاحت یا وجہ کی تشریح کر دی جائے تو مزاح کہاں رہتا ہے؟ ۔اس لیے معذرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے ۔یہ خامی پوری کتاب میں پڑھنے کو ملی ۔اور کوئی خاص تاثر نہیں چھوڑا اس نے ۔ ایسا مزاح لکھتے ہوئے وجہ بتا کر نتیجہ قارئین پر چھوڑ دینا چاہئے ۔”بے شک ڈرامے باز تھے” کو پڑھ کر دل بھر آتا ہے ۔آپ یادوں میںکھو جاتے ہیں اپنے کھو جانے والے دوستو کی ۔سارا مضمون اس شعر کے ارد گرد گھومتا ہے ۔

muhammad muzaffar mohsin' book s
muhammad muzaffar mohsin’ book s

دوستو سے بچھڑ کے یہ حقیقت کھلی فراز
بے شک ڈرامے باز تھے مگر رونق انہی سے تھی

مذکورہ کتاب کا جس مضمون پر نام رکھا گیا ۔ٹائٹل بنایا گیا ”یعنی بونا نہیں بے وقوف” یہ مضمون میں نے دو ،تین بار پڑھا ۔اس میں سے طنز یا مزاح ڈھونڈ سکوں لیکن میں یکسر ناکام رہا ۔خیرجیسے تیسے کتاب کا مکمل مطالعہ کرنے کے بعد یہ مضمون لکھا ہے ۔لکھا کہاں ہے کھینچ کھانچ کر پورا کیا ہے ۔جس میں کام کی بات صرف یہ ہے کہ میر ا اپنے دوست جناب مظفر محسن کو مشورہ ہے کہ اپنی تحریر کو لکھنے کے بعد پڑھ ضرور لیا کریں ۔تاکہ دوسرے پڑھنے کی زحمت سے بچ سکیں ۔

Akhtar Sardar Chohdary
Akhtar Sardar Chohdary

تحریر :اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:
Tags:
book forced separate type زبردستی کتاب مضامین
Pakistan cup,
Previous Post پاکستان کپ میں آج اسلام آباد اور پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل
Next Post اسلام آباد : سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کی توہین عدالت کیس کی سماعت

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close