
روم (جیوڈیسک) سربیا کے نوواک جوکووچ نے روم ماسٹرز ٹینس کا مینز ٹائٹل جیت لیا، ویمنز ایونٹ کی ٹرافی سرینا ولیمز اپنے نام کرلیا۔روم میں کھیلے گئے فائنل میں نمبر دو سیڈ نوواک جوکووچ کا مقابلہ تھا ٹاپ سیڈ رافیال نڈال سے۔دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کیا۔
کبھی نڈال کا پلہ بھاری ہوتاتو کبھی جوکووچ پوائنٹ لینے میں کامیاب ہوتے۔سخت مقابلے کے بعد جوکووچ نے چار چھ، چھ تین اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرلی۔
دوسری جانب ویمنز ایونٹ کے فائنل میں سرینا ولیمز نے اٹلی کی سیرا ایرانی کو شکست دی۔اٹالین کھلاڑی پہلے سیٹ کے آخر میں انجری کا شکار ہوگئی تھیں۔سرینا ولیمز نے چھ تین اور چھ صفر سے کامیابی حاصل کرکے تیسری مرتبہ روم ماسٹرز کا ٹائٹل جیتا۔
