Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سلسلہ اشرفیہ کی عظیم روحانی شخصیت

March 28, 2013March 28, 2013 1 1 min read
Darga
Darga
Darga

اللہ تبارک وتعالیٰ کا ہمیشہ ہی سے امت محمدیہ پر کرم رہا ہے کہ وہ اس دنیا میں معصیت کے بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے ایسی یگانہ روزگار ہستیاں بھیجتا رہا جنہوں نے لالچ طمع حرص وہوس اور ان تمام چیزوں سے بالاتر ہو کر صرف اور صرف دین اسلام کی سربلندی کے لئے کام کیا اور شرار بولہبی کے مقابل چراغ مصطفوی کی لوکو بڑھایاان ہی ہستیوں میں سلسلہ اشرفیہ کی ایک عظیم وروحانی شخصیت قطب ربانی حضرت ابو مخدوم شاہ سید محمد طاہر اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ کی تھی آپ مسلکا حنفی مشرباً چشتی اور مولدً اد دہلوی تھے آپ صحیح النسب سید تھے آپ کا سلسلہ نسب ٢٦ ویں پشت میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ سے اور ٣٩ ویں پشت میں سرور کائنات فخر موجودات حضرت محمد مصطفےٰ ۖسے ملتا ہے۔

ولادت باسعادت:
حضرت قطب ربانی قدس سرہ کی ولادت ١٢ربیع اول ١٣٠٧ھ مطابق ١٨٨٩ء کو دہلی میں ہوئی ابتدائی تعلیم والدہ محترمہ سے حاصل کی جو بڑی متقی و پرہیزگار خاتون تھیں جب آپ کی عمر چارسال چارماہ چار دن ہوئی توبڑی دھوم دھام سے آپ کی تسمیہ خوانی کی گئی بعدازاں والد گرامی نے اپنے مدرسہ حسین بخش میں تعلیم کا سلسلہ شروع کیا ۔آپ کے والد محترم کا نام حضرت حافظ سید حسین اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ متوفی ١٣١٨ھ تھا وہ اپنے وقت کے جید عالم دین اور صوفی باصفا تھے اور خانوادئہ اشرفیہ کی ایک محترم شخصیت سمجھے جا تے تھے آپ کیونکہ مدرسہ حسین بخش میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے تھے.

اس لئے آپ نے اپنے ہو نہار فرزند کو بھی اسی مدرسہ میں داخل کروایا اوراپنی نگرانی میں تعلیم کا آغاز کروایا حضرت قطب ربانی نے بڑے ذوق وشوق سے پڑھائی کا آغاز کیا اور چھ سال کی عمر میں قرآن کریم ناظرہ مکمل کرکے قرا ت سیکھنا شروع کی اور بہت جلداس فن میں کمال حاصل کر لیا آپ کی آواز اس قدر جاذب اور پر اثر تھی کہ جب کبھی آپ تلاوت فرماتے تو حا ضرین پرعجیب کیفیت طاری ہو جا تی اکثر بزرگان دین نے آپ کی کم عمری میں ہی آپ کے منازل سلوک پر فائز ہونے کی بشارت دی تھی چنا نچہ جب آپ کی عمر چھ سال تھی تو ایک روز اپنے والد محترم کے پاس تشریف فرماتھے کہ ایک درویش تشریف لائے وہ پہلے تو آپ کو متجس نگاہوں سے دیکھتے رہے پھر انہوں نے آپ سے سورہ یو سف سننے کی خواہش ظاہر کی آپ نے تلاوت شروع کی اس دوران وہ بزرگ کبھی روتے اور کبھی مسکراتے رہے.

Hafiz Hussain Syed Ashraf
Hafiz Hussain Syed Ashraf

تلاوت ختم ہو نے کے بعد انہوں نے آپ کی پیشانی کو بوسہ دیا والد گرامی نے جب اس مسکرانے اور رونے کی وجہ دریافت کی توان درویش بزرگ نے فرمایاحضور مسکراتا تو یو ں ہوں کہ آپ کا یہ نورالعین افق ولایت پر آفتاب بن کر چمکے گا لاکھوں انسان اس سے فیض پائیں گے۔اور روتا اس لئے ہوں کے آپ اس کی بہار نہ دیکھ سکیں گے یعنی اس دنیا میں نہیں ہو ں گے اس کے بعد درویش نے حضرت قطب ربانی قدس سرہ کی پیشانی کو ایک مر تبہ پھر بوسہ دیا اور غائب ہو گئے اس کے بعد وہ درویش کبھی نظر نہیں آئے لیکن یہ ضرور ہے کہ اس واقعہ نے حضرت حافظ سید حسین اشرف اشرفی الجیلانی رحمة اللہ علیہ کے دل پر گہرا اثر کیا اور انہوں نے تعلیم کے ساتھ آپ کی روحانی تربیت بھی شروع کردی چنانچہ والد محترم نے آپ کو ٩ سال کی عمرمیں سورہ مزمل شریف کا چلہ کروایا جو آپ نے دریا جمنا میں ناف تک پانی میں کھڑے ہو کرکیا دوران چلہ ایک خونخوار مچھلی نے آپ کے پیر پر کاٹ لیا لیکن آپ نے اسی حالت میں بقیہ چلہ مکمل کیا اس چلے کی پو ری تفصیل حضرت قطب ربانی کی سوانح حیات میں مو جود ہے۔

تحصیل علم:
قرآن حکیم تجوید کے ساتھ ناظرہ کرنے کے بعد والد محترم نے آپ کو عربی وفارسی کی کتب خود پڑھائیں ابھی یہ سلسلہ جاری تھا کہ ١٣١٨ ھ میں آپ سایہ پدری سے محروم ہو گئے والد محترم کے وصال کے بعد پورے گھر کی کفالت کی ذمہ داری آپ پر آگئی لیکن آپ نے حالات کا مقابلہ کرتے ہو ئے نہایت خوش اسلوبی سے اس ذمہ داری کو نبھایا اور ساتھ ہی ساتھ تعلیم کو بھی جاری رکھا آپ نے وقت کے جید علماء سے درس نظامیہ کی کتب پڑھیں اور دور حدیث شریف کی تکمیل مشہور مفتی و محدث جناب مفتی حبیب احمد علوی قدس سرہ سے کی مفتی صاحب آپ پر بڑی شفقت فرماتے تھے اور کئی کئی گھنٹے آپ کو حدیث شریف پڑھاتے تھے مفتی صاحب نے اپنے شاگرد میں ہو نہاری کے آثار دیکھتے ہو ئے اپنی صاحبزادی کا عقد آپ سے کردیا شادی کے بعد آپ کی ذمہ داری میں مزیداضافہ ہو گیاچنانچہ آپ نے اس ذمہ داری سے عہدہ برآں ہونے کے لئے مدرسہ حسین بخش میں والد محترم کی جگہ درس وتدریس کا سلسلہ شروع کیا اور کئی سال تک معلمی کے فرائض انجام دیتے رہے۔

کشمیر میں چلہ کشی :
اگرچہ محترم حضرت حافظ سید حسین اشرف اشرفی الجیلانی قدس سرہ نے آپ کوکم عمری میں ہی طریقت کے بہت سے اسرارورموز سے آگاہ فرمادیا تھااور اپنی نگرانی میں چلے بھی کروائے تھے لیکن ان کے اچانک وصال سے روحانی تعلیم کا جو سلسلہ جا ری تھا وہ ختم ہوگیاجس کا آپ کے بے حد قلق تھا یہ دور آپ کے لئے بڑاآزمائشی تھا ایک طرف تو معاشی معاملات حضرت کے روحانی رحجانات کو چلینج کر رہے تھے ۔اور دوسری طرف راہ سلوک کے نشیب وفراز سے کماحقہ واقفیت کرانے والا باپ ہمیشہ کے لئے رخصت ہو چکا تھا لیکن ان تمام چیزوں کے باوجود آپ نے نہایت صبرواستقامت سے حالات کا مقابلہ کیا اور عبادت وریاضت میں بھی مشغول رہے اسی دوران آپ کی ملاقات سلسلہ اویسہ کے ایک بزرگ حضرت سید احمد حسین المقلب امیر علی شاہ کمبل پو ش رحمة اللہ علیہ سے ہو ئی.

انہوں نے تکمیل مقامات میں آپ کی رہنمائی فرمائی آپ نے حضرت کمبل پو ش صاحب رحمة اللہ علیہ کی زیر نگرانی کشمیر کی دشوار گزارپہاڑیوں میں چلہ کشی کی ۔چلہ کشی سے فارغ ہو کر جب آپ غار سے باہر تشریف لا ئے تو پرندوں نے آپ کے سر پر سایہ کیا اس کے بعد یہ کیفیت ہوگئی کہ جب آپ کبھی دن کے وقت دھوپ میں باہر نکلتے تو دس بارہ چلیں کہیں سے آجاتیں اور آپ کے سر پر سایہ رکھتیں آپ نے یہ صورت دیکھی تو کچھ پڑھ کر انگلی سے آسمان کی جانب اشارہ کیا تو وہ چلیں غائب ہو گئیں حضرت کمبل پو ش صاحب نے آپ کو بیعت نہیں کیا بلکہ مرشد کا مل کی بشارت د یکر رخصت ہو گئے۔

مرشد کا مل سے شرف بیعت :
جب حضرت کمبل پوش صاحب نے آپ کو مرشد کامل کی بشارت دی تو کچھ دنوں بعد مجدد سلسلہ اشرفیہ اعلی حضرت سید شاہ علی حسین اشرفی المعروف اشرفی میاں قدس سرہ متوفی ١٣٥٥ء دہلی تشریف لائے آپ کی ذات بابرکات سے سلسلہ اشرفیہ کو جو فروغ حاصل ہوا وہ بیان سے باہر ہے ۔اشرفی میاں کی نظر خانوادہ اشرفیہ کے اس ابھرتے ہو ئے روشن ستارے پر پڑی تو آپ نے قطب ربانی کو شرف توجہ بخشا اور بیعت سے مشرف فرمایا معمولات خاندانی کی تعلیم دی اور خلعت خاص،خرقہ مبارک اور تاج اشرفی سے سرفراز فرماکر سلسلہ چشتیہ قادریہ ، سراجیہ ،اشرفیہ میں مجاز بیعت کر کے شجرہ شریف دستخط و مہر سے مزین عطا فرمایا یہ خلعت خاص، خر قہ مبارک اور تاج اشرفی اور شجرہ شریف تبرکات اشرفی کے طور پر درگاہ عالیہ اشرفیہ آباد (فردوس کالونی کراچی)میں محفوظ ہیں۔

Hazrat Qutab Rabbani
Hazrat Qutab Rabbani

حضرت قطب ربانی قدس سرہ نے ١٣٣٢ھ میں اشرفی میاں کے دست مبارک پر بیعت کی تھی اور بیعت کے فوراً بعد اعلیٰ حضرت اشرفی میاں قدس سرہ نے آپ کو سلسلہ اشرفیہ اور دیگر سلاسل کی اجازت و خلافت عطافرمائی تھی اعلیٰ حضرت اشرفی میاں کے علا وہ بھی آپ کو دیگر مشائخ طریقت سے مختلف سلاسل کی خلا فتیں عطا ہو ئیں جنکی تفصیل یہ ہے۔

١) سلسلہ عالیہ چشتیہ نظامیہ سراجیہ اشرفیہ اور قادریہ جلا لیہ اشرفیہ نیز معمریہ منوریہ کی خلا فت اعلیٰ حضرت سید شاہ علی حسین اشرفی الجیلانی المعروف اشرفی میاں قدس سرہ سے حاصل ہو ئی۔
٢) سلسلہ عالیہ صابر یہ نقشبندیہ، سہروردیہ ،قادریہ کی خلافت حضرت سید شاہ تسلیم احمد صاحب صابری امر وہوی علیہ الرحمةسے حاصل ہو ئی۔
٣) سلسلہ فخریہ نظامیہ شمسیہ کی خلافت حضرت میاں عبدالصمد شاہ صاحب علیہ الرحمة سے حاصل ہوئی۔
٤) سلسلہ قادریہ اویسیہ کی خلافت حضرت احمد حسین الملقب امیر علی شاہ کمبل پوش علیہ الرحمة سے حا صل ہو ئی۔
٥) سلسلہ نقشبندیہ اصراریہ ابو العلا ئیہ قادریہ برکاتیہ کی خلافت حضرت نوشہ میاں قادری علیہ الرحمتہ سے حاصل ہو ئی۔

سیاحت اور تبلیغ دین :
بیعت اور خلافت کے بعد آپ مرشد کا مل اعلیٰ حضرت اشرفی میاں قدس سرہ کے حکم سے تبلیغ دین کے لئے روانہ ہو گئے اور اس سلسلے میں پہلا سفر کلکتہ کا کیا۔ابتداء میں لوگ آپ سے نہ واقف تھے لیکن جب دھرم تلہ کے میدان میں آپ نے پہلی تقریر فرمائی تو اس وقت آپ کی تقریر کے بعد کئی سو ہندو مسلمان ہو ئے اس کے بعد آپ کی شہرت دور دور تک پھیل گئی لوگ جو ق در جو ق سلسلہ اشرفیہ میں داخل ہو نے لگے وہاں سے آپ ضلع ”گیا” تشریف لے گئے جوایک پسماندہ علاقہ تھا مذہب سے دوری اور ہندوانی رسوم کا رواج عام تھا مسجدیں بہت کم تھیں جب کہ دینی مدارس کا نام تک نہ تھا۔

آپ نے جب یہ صورت دیکھی تو بہت سے تبلیغی اور اصلاحی اقدامات کئے پہلے اپنے مریدین میں سے چند پڑھے لکھے سمجھدار لو گو ں کو منتخب کر کے انھیں دین کے ضروری احکامات سمجھائے اور پھر انہیں مختلف علاقوں میں بھیجا اس کے علاوہ آپ خود بھی کئی کئی گھنٹے مسلسل درس دیتے تھے اور اصلاحی بیان فرماتے تھے جس میں نماز ،روزہ ،حج زکوة ،طہارت و پا کیزگی وغیرہ کے ضروری احکامات سمجھاتے تھے۔قرآن کریم کی تعلیم کے لئے آپ نے اپنے مریدین میں سے حفاظ کو منتخب کیا اور حکم دیا کہ ان علاقوں میں جاکرلوگوں کو قرآن کریم پڑھائیں آپ کے حکم کی تعمیل میں ان حفاظ نے بلا معاوضہ قرآن کریم کی تعلیم دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ دو تین سال کے عر صے میں قرآنی تعلیم عام ہو گئی آپ نے ضلع”گیا” اور اس کے گردونواح میں کئی مساجد قائم کیں.

اور ان میں باقاعدہ امام و مو ذن مقرر کئے ان علاقوں میں دینی کتب کی کمی تھی جب آپ دوبارہ تشریف لے گئے تو دہلی سے کافی تعداد میں دینی کتب اپنے ساتھ لے کر گئے اور وہاں کی مساجد و مدارس کے علا وہ لو گو ں میں مفت تقسیم کیں۔آپ نے خود بھی بہت سی کتب تصنیف فرمائیں جواب بھی مو جود ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ وقتاً فوقتاً شائع کی جا ئیں گی ۔اس کے بعد آپ کایہ معمول ہو گیا کہ ہر سال کلکتہ تشریف لے جاتے اور تین مہینے اسلامیہ بلڈنگ میں زکریااسٹریٹ پر قیام فرماتے پھر ویہیں سے ضلع”گیا”اور اس کے گردونواح کے دیگر علا قوں کا دورہ کر تے اور تبلیغی کام کا جا ئزہ لیتے کلکتہ کے علاوہ بمبئی ،پونا ،گوالیار ،بنارس بہار اور لکھنووغیرہ میں آپ کے مریدین کی کافی تعداد موجود تھی اور آپ ہرسال ان تمام شہروں کا دورہ فرماتے تھے اسی طرح آپ نے چون ٥٤ سال سیاحت کی ہزاروں کو مسلمان کیا اور لاکھوں مسلمانوں کو اصلاح کے ذریعے صراط مستقیم پر گامزن کر دیا ، لاکھوں افراد آپ کے دست مبارک پربیعت کر کے سلسلہ اشرفیہ میں داخل ہوئے۔

Black Magic
Black Magic

کشف وکرامات :
یوں تو آپ کی ذات گرامی سے کشف وکرامات کے بیشمار واقعات ظہور پذیر ہو ئے لیکن یہاں مضمون کی طوالت کے پیش نظر چند ایک ذکر کئے جاتے ہیں ہندوستان کے صوبہ بہار کے ضلع ”گیا”سے کچھ دور نبی نگر ریلوے اسٹیشن سے ملحق ایک بستی ”دیگونا”کے نام سے آباد ہے۔یہاں ایک جا دوگر نے لوگوں کو ازحد پریشان اور ہراساں کر رکھا تھا۔وہ ان سے اناج اور پیسے وصول کرتا اور جو شخص دینے سے انکار کرتا جادو کے زور سے اس کے گھر اور کھیت میں آگ لگا دیا کرتاتھا۔حضرت قطب ربانی کا قیام ان دنو ں کلکتہ میں تھا اس بستی کے مسلما نوں کوجب آپ کی آمد کی خبر ملی تو انہوں نے خدمت اقدس میں حاضر ہو کر درخواست کی کہ انہیں مذکور جادوگر کے ساحرانہ مظالم سے نجات دلائی جائے حضرت نے درخواست منظور فرمائی اور ان کے ہمراہ بستی دیگونا تشریف لے گئے جہاں ہزاروں افراد کی موجودگی میں جادوگر سے زبردست مقابلہ ہو ا،آپ کے لئے ایک چارپا ئی کھیت کے درمیان بچھادی گئی.

جس پر آپ تشریف فرما ہوئے ۔آپ نے اپناعصاز مین میں گاڑھ دیا اور چاروں طرف حصار باندھ دیا جادوگر اور اس کے چیلے آپ کے سامنے تقریباًبیس فٹ کے فاصلے پر بیٹھے ہو ئے تھے اس نے آپ پر پہلا حملہ یہ کیا کہ آپکی چارپائی کے گرد آگ لگادی جب شعلے بلند ہو ئے تو مریدین گھبراگئے آپ نے اس وقت کچھ پڑھ کر پھو نکا جس سے وہ آگ بجھ گئی اس کے بعد جادوگر نے آپ پر کئی حملے کئے اور مختلف چیزیں سانپ اور دیگر زہر یلے جا نوروں کی شکل میں آپکی طرف بھیجیں لیکن یہ سب چیز یں آپ کی چارپائی سے ایک فٹ کے فاصلے پر آکر ختم ہو گئیں آخر میں اس نے اپنے تھیلے میں سے ایک لو ہے کا گھیرا نکالا اور اسے سامنے رکھ کر کچھ پڑھنا شروع کیا.

تو وہ گھیرا فضا میں بلند ہو گیا پھراس نے اشارہ کیا تو وہ گھیر ا آپ کی طرف آیااور آپ کے سر کے اوپر دس فٹ کے فا صلے پر رک گیا۔اور اس میں سے آگ برسنے لگی اور ایک مرتبہ پھر آپ کی چارپائی کے اطراف میں آگ لگ گئی پھر وہ گھیرا آہستہ آہستہ نیچے کی طرف آنے لگا یہاں تک کے حضرت کے سر سے صرف دو فٹ کی بلندی پر رہ گیا جب آپ نے ذرا تپش محسو س کی تو کچھ پڑھ کر اپنی انگلی سے اشارہ کیا آپکا اشارہ کر نا تھا کے وہ گھیر ا تیزی کے ساتھ جا دوگر کی طرف پلٹا جا دوگر نے جب اپنے ہی وار کو اپنی طرف آتے ہو ئے دیکھا تو گھبراگیا اور تیزی سے ایک طرف ہٹ گیا گھیرا نہایت تیزی سے آیا اور ایک زوردار دھماکے کے ساتھ زمین میں دھنس گیا اور اس جگہ سے پانی ابلنے لگا.

آپنے اپنی روحانی طا قت سے اس کا سارا جادو سلب کرلیااور بلا آخراس نے آپ کی روحانی عظمت کے سامنے اپنی شکست کا اعتراف کرلیا اور خود آپ کے قدموں میں گر کر توبہ کی اوراسلام میں داخل ہو گیا جا دوگر کے ساتھ اس کے سو چیلے بھی مسلمان ہو ئے آ پ کی یہ کرامت دیکھ کر اس بستی کے گردو نواح کے تقریباً چھ ہزار غیر مسلم مشرف بااسلام ہوئے اور پھر سلسلہ اشرفیہ میں داخل ہو گئے آپ کی ذات سے سلسلہ اشرفیہ کو بڑا فروغ حاصل ہو اآپ کی اس کرامت سے بستی والے ہمیشہ کے لئے اس آفت سے محفوظ ہو گئے لو گوں نے خوش ہو کر آپ کی خدمت میں جو منقولہ اورغیر منقولہ املاک پیش کیں آپ نے وہ تمام نو مسلم غرباء و مساکین میں تقسیم فرمادیں اور واپس کلکتہ تشریف لے آئے اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہو ئے رشدو ہدایت کے سلسلے کو جاری رکھا۔

Hazrat Qutb Rabbani
Hazrat Qutb Rabbani

ہجرت پاکستان :
برکات فیوض اشرفی کی یہ شمع نور ١٩٤٧ء تک دہلی میں فروزاں رہی اور تقسیم ملک کے وقت حضرت قطب ربانی قدس سرہ نے معہ اہل وعیال کراچی ہجرت فرمائی آپ پابندی قوانین شریعت پر زور دیتے تھے اور حاضرین مجلس و مریدین کو صوم و صلوةٰکی پا بندی کی تلقین فرماتے تھے ننگے سر بیٹھنے والے کو سخت نا پسند کرتے تھے اور آداب محفل ملحوظ رکھنے کی سخت تا کید فرماتے تھے۔١٩٥٦ء میں اپنے ہندوستان کاسفر اختیار کیا اور خصوصیت سے اپنے فرزند اور جا نشین حضرت ابو محمد شاہ سید
احمد اشرف اشرفی الجیلانی مدظلہ العالیٰ کو ساتھ رکھا اور اٹھاراں شہروں کا دورہ کیاآپنے مریدین سے فرمایا : اب یہ میرا آخری دورہ ہے اسکے بعدتم مجھ سے نہیں مل سکو گے لہذا جس کو مجھ سے ملنا ہو مل لے لو گ زار و قطار روتے ہو ئے آتے تھے اور آپکی زیارت کر تے تھے اس دورے میں آپ نے مریدین سے فرمایا میرے بعد شریعت وطریقت پرعمل کر نا لیکن شریعت کو ہر حال میں مقدم رکھنا۔

خرابی صحت و وصال:
اس دورے کے بعد آپکی طبیعت خراب رہنے لگی علا لت کے باعث آپ حجرہ مبارک میں رہنے لگے اور سارا کام اپنے جا نشین ابو محمد سید احمد اشرف اشرفی الجیلانی کے سپرد کردیا اور آپکے علاج کے لئے جب ڈاکٹر کرنل شاہ کو بلا یا گیا تو انھوں نے کافی دیر آپ کا معائنہ کیا اور بعد میں مریدین سے کہا میں نے اپنی عمر میں آج تک ایسا مریض نہیں دیکھا جب میں نے ان کے دل پر آلہ لگا یا تو ان کے دل سے ”اللہ ھو اللہ ھو ” کی آواز آرہی تھی ان میں روحانیت کا غلبہ ہے۔اس علالت کے دوران آپ نے کراچی کے تمام قبرستانو ں کی مٹی منگواکر سونگھی اور فرمایا یہ میری مٹی میں نہیں ملتی ہمارے لئے الگ ہی مقام ہو گا ایک دن آپ چہل قدمی فرماتے ہو ئے اس مقام تک آئے جہاں آپ کامزار ہے.

مختلف مقامات سے مٹی اٹھا کر سونگھی اور پھر ایک مقام کی نشا ندہی کر تے ہو ئے فرمایا: ہماری مٹی اس جگہ کی ہے یہیں ہمارا مدفن ہو گا”چنا نچہ ٧ اجمادی الاول ١٩٦١ء میں حضرت قطب ربانی نے وصال فرمایاآپکی نمازہ جنازہ غزالی دوراں حضرت علامہ سید احمدسعید شاہ کا ظمی نو رہ اللہ مرقدہ نے پڑھائی اور آپکا مزار مبارک آپکی نشان کردہ جگہ پر ہی بنا یا گیا۔

آپ نے اپنی زندگی میں اپنے فرزند اشرف المشائخ ابو محمد شاہ سید احمد اشرف اشرفی الجیلانی رحمة اللہ علیہ کو اپنی خاص نگرانی میں چلہ کشی کروائی اور منازل سلوک عرفان طے کرانے کے بعدو قت کے جید علماء و صوفیا ء کی مو جودگی میں سلسلہ اشرفیہ اور اس کے علاوہ دیگر سلاسل طریقت کی اجازت و خلافت عطا فرمائی اور اپنا جانشین مقررکیاچنا نچہ حضرت قطب ربانی کے وصال کے بعد آپ ہی حضرت کی درگاہ کے
سجاد نشین مقرر ہو ئے آج یہ درگاہ پاکستان میں سلسلہ اشرفیہ کا سب سے بڑا روحانی
مرکز ہے۔

حضرت سید احمداشرف الا شرفی الجیلانی رحمة اللہ علیہ چوالیس سال مسند سجا دگی پر رونق افروزرہے آپ نے 17دسمبر2005 ء میں وصال فرمایاآپ کے وصال کے بعد راقم الحروف کو سجادہ نشین کا شرف حاصل ہو ا۔
تحریر : ڈاکٹر سید محمد اشرف

Share this:
Tags:
spiritual personality Ummah روحانی شخصیت
Imran Ahmed Rajput
Previous Post بالآخر نجم سیٹھی کو تنخواہ مل ہی گئی
Next Post آن لائن نیوز ایجنسی کے نمائندے اور ایمینسٹی انٹرنیشنل کے ممبر رفاقت گوندل کی والدہ گزشتہ روز رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close