Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سال 2017ء کشمیریوں کے نام

January 17, 2017January 9, 2019 0 1 min read
Kashmir Protest
Kashmir Protest
Kashmir Protest

تحریر : محمد عتیق الرحمن
بھارتی سازشوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہے ۔اکھنڈ بھارت کی خواہش نے بھارت کو پاگل کیا ہوا ہے ۔قیام پاکستان سے لے کر اب تک کتنی ہی سازشیں ایسی ہیں جو طشت ازبام ہوچکی ہیں ۔ پاکستان کو کسی اور ملک سے خطرہ لاحق ہویا نہ ہو لیکن بھارت سے پاکستان کوہمہ وقت کئی خطرات لاحق ہیں ۔کشمیر کے مسئلہ کو لے کر پاک بھارت تعلقات میں کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے ۔اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق استصواب رائے مان کر بھی بھارت اسے کرنے سے انکاری ہے ۔جمہوری وسیکولر ریاست ہونے کی دعویدار بھارتی ریاست میں مسلمانوں ،عیسائیوں اورسکھوں سمیت چھوٹی ذات کے ہندو بھی شدید دبائو کا شکا رہیں کیونکہ ہندو دہشت گرد تنظیموں نے ان کا جینا حرام کیا ہوا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سرکارحریت پسندوں کی آواز کو دبانے کی خاطر جو ظلم وستم کررہی ہے اور جس طرح سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اس نے ہٹلر وہلاکوخان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہےجدید ترین ٹیکنالوجی سے کشمیریوں کوحق خودارادیت سے روکا جارہاہے ۔بین الاقوامی طور پر مسلمہ اصولوں کو روندھتے ہوئے بھارت کشمیریوں کی حریت کو دبائے ہوئے ہے ۔ پاکستان میں بھارتی مظالم کے خلاف وقتاََفوقتاََ مختلف آوازیں بلند ہوتی رہتی ہیں ان میں سے سب بلند آواز بلاشبہ جماعة الدعوة کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید کی ہوتی ہے ۔کشمیریوں کے حق میں آواز شاید ہی ان سے پہلے کوئی اٹھاتا ہوْ۔اب بھی پورے پاکستان میں ان کی تنظیم کی طرف سے کشمیر کانفرنسز کا انعقاد کیا جارہاہے۔

ایسی ہی ایک کانفرنس13جنوری بروزجمعہ کو فیصل آباد کے دھوبی گھاٹ میں جماعة الدعوہ فیصل آباد کی طرف سے منعقد کی گئی جس میں راقم الحروف کو بھی ترجمان جماعة الدعوة فیصل آباد ”عثمان صادق ” کی طرف سے دعوت نامہ موصول ہوا ۔اسی دعوت نامے کی وجہ سے جماعة الدعوة کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ندیم اعوان ، منجھے ہوئے کالم نگار حبیب اللہ سلفی ،ختم نبوت ۖ پر لکھنے والے قلم کارومصنف عبیداللہ لطیف (‘مقام رب العالمین اور فتنہ قادیانیت ‘اور ‘ مقام قرآن وحدیث اور فتنہ قادیانیت’ )،کالم نگار محمد شاہدمحمود ،کالم نگار ممتازحیدر اور سائبرٹیم کے سالار اور ان کی ٹیم سے ملاقات بھی ہوگئی۔ فیصل آباد میں دھوبی گھاٹ کی اپنی ایک حیثیت ہے جب قائد اعظم محمد علی جناح 1942ء میںلائل پور(فیصل آباد ) تشریف لائے تو انہوں نے دھوبی گھاٹ گرائونڈ میں جلسہ عام سے خطاب کیا تھا ۔جمعہ کے روز اسی گرائونڈ میں کشمیر یوں کے حق میں ایک عظیم الشان کانفرنس کی گئی جس میں ضلع فیصل آباد کے رہائشی جوق درجوق شریک تھے اور کرسیوں کے بغیر زمین پر بیٹھی لوگوں کی کثیر تعدادکی وجہ سے دھوبی گھاٹ تنگی داماں کا منظر پیش کررہاتھا۔

خواتین کی کثیر تعداد کی موجودگی اس بات کی شاہد ہے کہ فیصل آباد کی خواتین بھی کشمیریوں کے دکھ درد کو محسوس کرتی ہیں ۔کشمیر کانفرنس میں جہاں دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی وہیں بلوچستان سے خصوصی طور پر تشریف لائے جمہوری وطن پارٹی کے رہنمااور نواب اکبربگٹی کے پوتے نواب شاہ زین بگٹی بھی تھے ۔ نواب شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ”اس کانفرنس کا مقصد بھارت کو بتا ناہے کہ کشمیر ی تنہا نہیں ہم ان کے ساتھ ہیں۔بلوچستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ہمارا رشتہ دین کا ہے اور یہ مضبوط ترین رشتہ ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جب کہا کہ بلوچ عوام ہمیں بلا رہی ہے تو میں نے کائونٹر بیان دیا کہ بلوچ انڈیا کے ساتھ نہیںہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لئے بلوچستان کے پچاس ہزار نوجوان تیار ہیں جو حافظ محمد سعید کے حکم کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوجب بھی ضرورت ہو گی، کشمیرمیں پاک فوج سے بھی پہلے بلوچوں کو ساتھ پائیں گے۔پاکستان کلمہ کے نام پر بنا ہے اور قیامت تک قائم رہے گا”۔

Hafiz Saeed Speech
Hafiz Saeed Speech

ولولہ انگیز اور حالات حاضرہ سے متعلق خطاب کرتے ہوئے جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ” مودی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہو کر یہ کہا کہ مشرقی پاکستان کو ہم نے توڑا ۔بھارت پاکستان کے پانی کو روک کر زراعت،صنعت کا خاتمہ کر کے،ہماری معیشت کو تباہ کر کے،سی پیک کے خلاف سازشیں کرے گا اورحافظ سعید چپ رہے گا، ایسا نہیں ہو سکتا۔بھارت سن لے اگرتو پانی بند کرے گاتو پھر دریائوں میں خون بہے گا۔نواب شاہ زین بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ پچاس ہزار بلوچ جوان کشمیر میں قربانی کیلئے تیار ہیں۔بھارت نے کل بھوشن کو بلوچستان میں بھیجا،اجیت دوول نے علیحدگی کی تحریکیں چلانے کی سازشیں کی۔آج مودی اور اجیت دول کو میں نہیں بلکہ نواب شاہ زین بگٹی جواب دے رہا ہے۔بگٹی قبیلے کے سردار کا کشمیر کانفرنس میں موجود ہونا انڈیا کے لئے موت کاپیغام ہے ۔فیصل آباد والوں کی قسمت میں اللہ نے اتحاد کے یہ منظر لکھے تھے۔ مجھے جو محبت بلوچستان میں ملی ہے شایدہی کہیں اور ملی ہو۔ہم یہ سفر جاری رکھیں گے،ملک کو متحد کریںگے۔بلوچستان سے سازشوں کا خاتمہ اور ترقیاتی منصوبے،پاکستان کو لاالہ الااللہ کا پاکستان بنانے کے لئے عملی لائحہ عمل پیش کریں گے۔میں نے بلوچوں سے وعدہ کیا ہے کہ پاکستان کے کونے کونے میں ان کے حقوق کی بات کروں گا۔بلوچستان سے سوئی گیس نکلی ہے تو سب سے پہلا حق بلوچوں کا ہے۔نہیں مل رہا تو غلطی ہوئی،اسلام آباد کے ذمے ازالہ ضروری ہے۔

گوادر پورٹ بلوچستان میں بنی،دنیا کے معاشی ڈھانچے کو تبدیل کرنے والے منصوبے سی پیک پر سب سے زیادہ حق بلوچستان کا ہے۔ہم ان مسئلوں پر خاموش نہیں رہیں گے ۔ ہم تھر پارکر میں گئے وہاں کنویں کھودے،لوگ آباد ہوئے،ہم بلوچستان کی بھی خدمت کریں گے۔ آسیہ اندرابی کے آنسو،حریت رہنما،کشمیری بچے،خواتین کے آنسو ہمارے لئے دبائو ہیں کہ ہم ان کی عملی مدد کریں،دشمن کو دشمن سمجھا جائے،کشمیر ی آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔اسلام کے رشتے سے پاکستان کشمیر و عالم اسلام سے تعلق کا اظہار کر رہا ہے۔مغرب نے مسلمانوں کے وسائل قبضے میں لئے اورمسلمانوں کو غلامی میں جکڑا ،ان کے باطل نظام ہمارے ملکوں ،معاشروں میں چلے اب یہ دور ختم ہو رہا ہے۔ ہمیںدہشت گردی کے طعنے دیئے جا رہے ہیں اور ہم پرپابندیوں کے پروگرام بنائے جا رہے ہیں۔یہ سلسلہ اب نہیں چلے گا ،جس کے دروازے آسمان سے کھلے ہوں ان کو کوئی بند نہیں کر سکتا۔اسلامی ممالک کا اتحاد بن رہا ہے اور اس کے بنانے میں پاکستان کا بھی کردار ہے،جنرل (ر)راحیل شریف اگر اس کا سربراہ بن رہے ہیں تومروڑ کیوں اٹھ رہے ہیں؟یہ قافلہ اب رکنے والا نہیںچلتا رہے گا۔”تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبداللہ گل نے کہا کہ” سال کا پہلا تحفہ جنرل حمید گل کی تصاویر سری نگر میں آویزاں ہوناہے جس سے بھارت کو شدید تکلیف ہوئی۔

تحریک جوانان پاکستان نہ صرف پاکستانیوں بلکہ کشمیریوں کے دلوں میں بھی ہے۔میرے والد جنرل حمید گل بھی مجاہد اسلام تھے اور حافظ محمد سعید بھی مجاہد اسلام ہیں۔ پاکستان کا ہر جوان حرمین کی حفاظت کا دم بھرتا ہے۔عرب ممالک کے ساتھ لڑا کر دوریاں پیدا کرنے کی سازشیں کرنے والوں کو جانتے ہیں۔”عبداللہ گل نے جماعة الدعوة کے سائبرٹیم کے کام کوسراہتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے ۔ ہدیة الھادی پاکستان کے چیئرمین پیر سید ہارون علی گیلانی نے کہا کہ ”نبی کریم ۖ کو اللہ نے رحمت بنا کر بھیجا ،طائف کے میدان میں پتھر کھا کر بھی دعائیں کرتے رہے۔جب جہاد کا اعلان ہوا تو ہمیشہ ان کی چھاتیوںنے سامنا کیا۔انہوں نے کہا کہ آج مسلمان کمزور ہو چکا ہے،معاہدوں کی بات کی جاتی ہے،ہم نے یو این،شملہ معاہدہ کیا،اوفا میں کشمیر کی بات کی ۔معاہد ہ شکنی کا مرتکب بھارت ہوا ہے ،پاکستان نہیں۔”

Jamaat ud Dawa
Jamaat ud Dawa

کشمیر کانفرنس میں سید ضیا ء اللہ شاہ بخاری،عبداللہ گل”چیئرمین تحریک جوانان پاکستان”،پیر سید ہارون علی گیلانی”گدی نشین حضرت میاں میر لاہور”،مولانا عبدالعزیز علوی ، قاری یعقوب شیخ ،مولانا سیف اللہ خالد،ڈاکٹر عبدالغفور راشد،سردار ظفر حسین،مولانا محمد یوسف انور،ڈاکٹر طفیل محمد،متحدہ علماء پاکستان کے چیئرمین مولانا محمد ضیا مدنی،مولاناعبدالستار نورانی،پیپلز پارٹی فیصل آباد کے رہنما ملک محمد سعید ساجد،جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا سلیم الرحمان،مولانا محمد یونس خلیل،مولانا عبدالرزاق، قاری حنیف بھٹی،مولانا عبدالصمد مظفر،قاری جاوید اختر صدیقی،حافظ فیاض احمد”مسئول جماعة الدعوة فیصل آباد” سمیت دیگراہم مذہبی وسیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔کانفرنس کا مکمل انتظام جماعة الدعوة فیصل آباد کے پاس تھا، جس نے تمام انتظامات کو بہترین طریقے سے سر انجام دیاتھا ۔ جماعة الدعوہ کی اپنی سیکیورٹی کے ساتھ ساتھ پولیس کے جوان بھی تعینات تھے ۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کی ایمبولینسیں اور طبی عملہ بھی گرائونڈ میں سارا وقت موجود رہا۔نماز جمعہ کے وقت جگہ کی کمی کے باعث باہر مین روڈ پر بھی نماز اداکی گئی ۔جماعة الدعوہ کی سائبر ٹیم کشمیر کانفرنس کی کارروائی کو سوشل میڈیاکے ٹولز پر اپ ڈیٹ کرتی رہی ۔پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کی بھرپور نمائندگی دیکھنے کو ملی جس کی وجہ سے دلی خوشی ہوئی کہ ہم قومی ایشوز پر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہورہے ہیں اور باقاعدہ اس کی روایت ڈالی جاچکی ہے ۔سٹیج پر تمام مکاتب فکر کی موجودگی سے یہ بات عیاں ہوگئی کہ ملک پاکستان کے علماء کرام بھارتی سازش کو ناکام بناچکے ہیں اور فرقہ واریت کی آڑ میں جو گھنائونا کھیل بھارت کھیلنا چاہتا تھا اسے کشمیر کانفرنسز کی شکل میں مکمل طور پر الٹ چکے ہیں۔

علماء کرام کی کثیرتعدادمیں سٹیج وپنڈال میںموجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ دینی طبقہ مساجدومدارس کے ساتھ ساتھ اب ملکی حالات وواقعات اور پروپیگنڈہ وار پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے حل کے لئے جہد مسلسل پرکاربندنظر آرہاہے،یہ بات ہمارے لئے خوش آئند ہے۔اس طرح کی کانفرنسز جن میں مذہبی رواداری دیکھنے کو ملے اور ملکی وعالمی حالات زیربحث آئیں وقت کی اہم ضرورت ہے ۔بلوچستان میں بھارتی سازشی عناصر اپنے پائوں جمانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں ، پاکستانی سیاسی قیادت کو اس بات کو محسوس کرتے ہوئے بلوچستان کے مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تحفظات کو دور کرنا ہوگا ۔بلوچی سردار نواب شاہ زین بگٹی کی پنجاب میں آمد، مانچسٹر آف پاکستان کے دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام سے خطاب اور اس میں بھارتی حکمرانوں کو للکارنا ظاہر کرتا ہے کہ بلوچی پاکستان کے ساتھ کس حد تک مخلص ہیں ۔امیر جماعة الدعوہ پروفیسر حافظ محمد سعید کی جانب سے سال 2017ء کو کشمیریوں کی آزادی کے نام کرنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ وقت کی اہم ضرورت بھی ہے ۔جس کا کشمیری قیادت کی طرف سے خیر مقدم بھی کیا جارہا ہے۔

حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی ،فریڈم پارٹی جموں کشمیر کے سربراہ شبیر احمد شاہ ،دختران ملت کی چیئرمین سیدہ آسیہ اندرابی ، مسلم دینی محاذ کے سربراہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مسلم لیگ مقبوضہ کشمیر کے مرکزی رہنما فیروزاحمد خان،مسلم خواتین مرکز جموں کشمیر کی چیئرمین یاسمین راجہ ،کنوئنیر آل پارٹیز حریت کانفرنس غلام محمد صفی، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمافاروق احمد رحمانی، تحریک آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین عبدالعزیز علوی، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنما ظہور بٹ، جموں کشمیر مسلم لیگ کے رہنما اشتیاق احمد حمیداورپیپلز لیگ جموں کشمیر کے رہنماشیخ محمد یعقوب نے امیر جماعة الدعوة حافظ محمد سعید کی جانب سے سال 2017 کو کشمیر کے نام کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ” پاکستان میں عوامی بیداری اور حکومتوں کو احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لیے یہ پہلا عملی قدم ہے، وہ کشمیریوں کے دل کی آواز بنے ان کا یہ اعلان قابل تحسین ہے۔”فیصل آباد میں بلوچی سردار کی آمد اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ساتھ 50 ہزار بلوچی نوجوانو ں کی تیاری سے بھارت جیسے مکار دشمن کی صفوں میں شدید اضطراب پیدا ہو چکا ہے، جس کا احوال پھر کبھی!۔

Muhammad Atiq ur Rehman
Muhammad Atiq ur Rehman

تحریر : محمد عتیق الرحمن
03216563157

Share this:
Tags:
India kashmir name pakistan Plot series setting terror بھارت پاکستان خواہش دہشت گرد سازش سال قیام کشمیریوں نام
Pakistani Poor Women
Previous Post اداروں کی بے حسی، غریبوں کے آنسو کون روکے گا
Next Post سابق حکمرانوں کی غلط ترجیجات نے ملک و قوم کو مسائل سے دوچار کیا۔ رانا مبشر اقبال
PML N

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close