Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شب برأت کے فضائل و اعمال

April 30, 2018 0 1 min read
Shab-e-Baraat
Shab-e-Baraat
Shab-e-Baraat

تحریر: صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی

اس پوری کائنات کو اللہ رب العزت نے تخلیق فرمایا ہے تمام راتیں، تمام دن، تمام صبح و شام ، تمام موسم اللہ تعالیٰ ہی نے بنائے ہیں، ساری راتیں اُسی کی ہیںمگر ان راتوں میں سے کچھ ایسی بھی ہیں جن کو دوسری راتوں پر بڑی فضیلت اور عظمت حاصل ہے۔ مثلاًنزول قرآن کی رات ،آمد مصطفی ۖکی رات ،عید الفطر کی رات، عید الاضحٰی کی رات اور ذوالحجہ کی ابتدائی دس راتیں ۔ان راتوں میں سے ایک رات پندرہ شعبان کی رات ہے جسے ”شب برأت” کہتے ہیں ۔یہ رات بڑی فضیلت اور برکت کی حامل ہے۔ اس شب کی عظمت زبان رسول ۖسے سنئے اور اس شب میں اعمال رسولۖ کو ملاحظہ کرکے دنیا اور آخرت کی بھلائی حاصل کریں۔

”ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ میں نے ایک رات رسول اللہ ۖ کو موجود نہ پایا تو میں باہر نکلی پس آپ بقیع (جنت البقیع قبرستان )میں تھے آپ ۖ نے فرمایا کیا تجھے خدشہ ہے کہ اللہ اور اس کے رسول تجھ سے نا انصافی کریں گے میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول میرا خیال تھا کہ آپ کسی اہلیہ کے گھر تشریف لے گئے ہیں ۔ آپ ۖ نے فرمایا بیشک اللہ تعالیٰ (یعنی اس کی خصوصی رحمتیں )شعبان کی پندرہویں رات کو آسمان دنیا (نیچے والے آسمان )پر نازل ہوتی ہیں ۔ پس اللہ بنو کلب قبیلہ کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ تعداد میں لوگوں کی بخشش فرماتے ہیں ۔ (ترمذی ، ابن ماجہ ، بیہقی ، مسند ابن ابی شیبہ )

شب برأت میںکن بد نصیبوں کی توبہ کے بغیر مغفرت نہیں ہو تی :بیہقی میں حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے اور طبرانی میں حضرت معاذ ابن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا اللہ تعالیٰ شعبان کی پندرہویں رات تجلی فرماتا ہے اور تمام مخلوقات کو بخش دیتا ہے ما سوأ مشرک او رمشاحن کے (مشاحن سے مراد کینہ رکھنے والے ، اسلام میں نیا فرقہ بنانے والا ، چغل خور ہے)۔

دیگر روایت میں کافر اور مشرک ومشاحن کے علاوہ والدین کا نافرمان ، شرابی ، سود خور ، تکبر سے تہبندٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا ، رشتہ داروں سے بد سلوکی کرنے والا ، قاتل ، زانی ، نجومی ، عشار (جو محکمہ ٹیکس میں ہو اور لوگوں پر ظلم کرتا ہو )،میوزک ، سارنگی ، طبلہ اور ڈھول بجانے والایعنی گانے بجانے والا ، ہمسایوںکے ساتھ بدسلوکی کرنے والا ،جادوگر اور شرطہ ، رشوت خور و ظالم سپاہی کا ذکر آیا ہے اور فرمان نبوی ہوا ہے کہ ان بخشش سے محروم لوگوں پر اللہ تعالیٰ شعبا ن کی پندرہویں رات کو نظر بھی نہیں فرماتا جب تک کہ یہ سبھی توبہ نہ کر لیں۔

پندرہویںشعبان کا نام شب برأت کیوں؟حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمة اللہ علیہ نے غنیة الطالبین میں اور دیگر مفسرین وآئمہ دین نے احادیث مبارکہ کے مضامین و مفاہیم کی روشنی میں پندرہویںشعبان کی رات کا نام شب برأت رکھا ہے ۔ برأت کا معنیٰ ہے دور ہونا ، نجات پانا وغیرہ۔ حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس رات اللہ کے نیک بندے آخرت کی رسوائی وذلت سے دور کر دیئے جاتے ہیں اور بدبخت لوگ (یعنی جو اس رات کو اپنے گناہوں سے توبہ نہیں کرتے)اللہ تعالیٰ کی رحمتوں و مغفرتوں سے دور رکھے جاتے ہیں ۔ (غنیة الطالبین )

شب برأت کو سال بھر کے فیصلے فرشتوں کے سپر د کر دیئے جاتے ہیں:ارشاد باری تعالیٰ ہے :”فیھا یفرق کل امر حکیم” ”اس رات ہر حکمت والے کا م کا فیصلہ کردیا جاتا ہے ۔ ”(سورة دخان )

حضرت غوث الا عظم جیلانی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اکثر مفسرین کے نزدیک اس رات سے مراد شب برأت ہے ۔(غنیة الطالبین )

اُم المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے فرمایا تمہیں معلوم ہے کہ اس رات یعنی پندرہویںشعبان کو کیا ہوتا ہے ۔ عرض کیا ! اے اللہ کے رسول اس میں کیا ہوتا ہے ؟فرمایا !”اس سال میں جس بچے نے پیدا ہونا ہے اس رات وہ لکھا جاتا ہے اور اس سال میں جس نے وفات پانی ہے اس رات اسے لکھا جاتا ہے اور اس رات (سال بھر کے )اعمال اُٹھائے جاتے ہیں اور(سال بھر کا ) رزق نازل کیا جا تا ہے ۔”(رواہ البیہقی )

ایک روایت میں اُ م المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں میں نے نبی اکرم ۖ سے سنا آپ ۖ نے فرمایا!چا رراتوں میں اللہ تعالیٰ خیر وبرکت کی بارش فرماتے ہیں ۔ عید الاضحی کی رات ، عید الفطر کی رات ، پندرہویںشعبان کی رات اس رات اللہ تعالیٰ کاموں (اور بالخصوص موتوں )کے اوقات اوررزق لکھ دیتا ہے اور اس سال حج کرنے والوں کولکھ د یتا ہے اور عرفہ یعنی یوم الحج کی رات ان راتوں میں خیر و برکت کی برسات اذان فجر تک جاری رہتی ہے ۔ (غنیة الطالبین )

حضرت عطا ابن یسار سے روایت ہے ۔ رسول اللہ ۖ نے فرمایا جب شعبان کی پندرہویں رات آتی ہے تو ملک الموت کو ایک کتاب دی جا تی ہے اور کہا جاتا ہے جن کے نام اس کتاب میں ہیں ان کی روحیں قبض کرو بندہ باغات لگا رہا ہوتا ہے ، شادیاں کر رہا ہوتا ہے اور عمارتیں تعمیر کر رہا ہوتا ہے (اور اسے معلوم نہیں ہوتا )کہ اس کا نام مرنے والوں میں لکھ دیا گیا ہوتا ہے ۔ (ما ثبت با لسنة)

احادیث بالا سے ثابت ہوتا ہے کہ شب برأت رحمتوں بخششوں اور مغفرتوں کی رات ہے کچھ بدنصیب ایسے ہیں جن کی مغفرت اس بخشش بھری رات میں بھی نہیں ہوتی جب تک کہ وہ سچی توبہ نہ کرلیں ۔ اللہ تعالیٰ اس رات فرشتوں کو سال بھر کے اہم اُمور کا پروگرام دے دیتے ہیں چونکہ بسا اوقات اللہ تعالیٰ اپنے لطف وکرم سے اپنی قضاؤں میں تبدیلی بھی فرمادیتے ہیں لہٰذا بندوں کو چاہیے کہ اس رات اللہ تعالیٰ سے دنیا وآخرت کی خیرات وبرکات کا سوال کریں اور رب غفور و رحیم کی بارگاہ میں دنیاو آخرت کے مصائب وآلام سے نجات کا سوال کریں
شب برأت کے معمولات :ویسے تو تمام عبادات اور تمام کلمات طیبات برکت و رحمت اور ثواب کا ذریعہ ہیں لیکن اس مبارک رات میں درج ذیل معمولات نبی اکرم ۖصحابہ کرام اور بزرگان دین سے ثابت ہیں ۔

15شعبان کا روزہ سنت ہے : پندرہویںشعبان کے روزے کے بارے میں حضرت علی المرتضی کرم اللہ وجہہ الکریم روایت فرماتے ہیں کہ نبی اکرم ۖ نے فرمایا جب شعبان کی پندرہویں تاریخ آئے تو رات کو شب بیداری اختیار کرو اور دن کو روزہ رکھو بیشک اللہ تعالیٰ یعنی اس کی رحمت غروب آفتاب کے وقت نیچے والے آسمان پر نزول فرماتی ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں ۔ ہے کوئی بخشش مانگنے والا اسے بخش دوں ، ہے کوئی رزق مانگنے والا اسے رزق دوں ، ہے کوئی عافیت و سلامتی مانگنے والا کہ اسے عافیت و سلامتی دوں ،ہے کوئی ایسا ہے کوئی ایسا حتیٰ کہ صبح صادق طلوع ہو جاتی ہے ۔ (ابن ماجہ ، بیہقی )

اس رات میں قبر ستان جا نا سنت ہے : پندرہویںشعبان کی شب نبی اکرم ۖ جنت البقیع قبر ستان میں تشریف لے گئے جیسا کہ حدیث اُ م المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا میں اس کا واضح ذکر موجود ہے لہٰذا شب برأت پر قبر ستان جا نا بھی سنت نبوی ہے ۔ نیز دیگر احادیث مبارکہ سے ثابت ہے کہ رسول اللہ ۖ ہر سال شہدأاحد کی قبروں پر تشریف لے جاتے اہل قبور کو سلام فرماتے اور دعا فرماتے نیزمسلمانوں کو حکم دیا کہ اہل قبور کو سلام کہو بلکہ سنن بیہقی میں ہے کہ حضور ۖ نے حضرت مصعب ابن عمیر رضی اللہ عنہ کی قبر پرکھڑے ہو کر فرمایا !جو بھی انہیں سلام کہے گا یہ قیامت تک اس کا جواب دیں گے ۔ اے مسلمانوں ! تم انہیں سلام کہو اور انکی زیارت کرو۔ ایک اور حدیث پاک میں ہے کہ نبی اکرم ۖ نے فرمایا ! ”کنت نھیتکم عن زیارة القبور فزوروھا فانھا تذکر الاخرة۔””میں تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کرتا تھا اب تم قبروں کی زیارت کرو کیونکہ یہ عمل آخرت کی یاد دلاتا ہے۔

نیز صحابہ کرام سے ثابت ہے کہ وہ مشکل حالات میں قبر نبوی پر حاضری دیتے تھے اور اولیاء امت کے معمولات سے اہل قبور سے فیوض وبرکات کا حاصل کرنا ثابت ہے جیسا کہ خواجہ خواجگان حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمة اللہ علیہ نے قطب الاولیاء حضرت داتا گنج بخش رحمة اللہ علیہ کے مزار پر چلہ کیا اور انواع واقسام کے فیوض وبرکات حاصل کئے اور پھر اپنے تاثرات یوں بیان فرمائے

گنج بخشِ فیض عالم مظہرِ نور خدا
ناقصاں راں پیر کامل کاملاں راں رہنما

شب برأت کو ایک اور عمل نبوی :حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں حضور ۖ نے پندرہویںشعبان کو دو رکعت نفل پڑھے دوسری رکعت میں آپ نے لمبا سجدہ کیا جو فجر تک جاری رہا ۔ مجھے خدشہ ہوا کہ حضور ۖکہیں حالت سجدہ میں وصال تو نہیں فرماگئے میں نے آپ کے پاؤں کو ہاتھ لگایا تو حرکت فرمائی اور میں نے آپ سے حالت سجدہ یہ کلمات سنے ۔ ”اعوذبعفوک من عقابک واعوذبرضاک من سخطک واعوذ بک منک جل ثناؤک لا احصی ثناء علیک انت کما اثنیت علی نفسک ”نماز سے فارغ ہو کر حضور نے مجھے فرمایا ان کلمات کو یاد کرلو اور دوسروں کو ان کی تعلیم دو۔”(غنیة الطالبین )

نوافل نبوی :اس حدیث پاک کی رو سے شب برأت کو کلمات مذکورہ کاورد اور خاص طور پر حالت سجدہ میں سنت نبوی ہے ۔ سنن بیہقی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ۖ نے اس رات کو 14رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں سورة فاتحہ 14بار ،قل شریف 14بار ، سورة فلق 14بار، سورة الناس 14بار ، آیت الکرسی 1باراور آیت :”لقد جاء کم رسول من انفسکم ”آخر تک ۔ایک بار پڑھی پھر فرمایا جو اس طرح کرے گا اسے 20حج مبرور،20سال کے مقبول روزے کا ثواب ملے گا ۔ اور جو آئندہ دن روزہ رکھے گا اسے 120سال کے روزوں کا ثواب ملے گا۔

صلوٰة الخیر :غنیة الطالبین میں حضرت غوث الاعظم سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں شب برأت کو صلوٰة خیر ایک سو رکعت نوافل اور ہر رکعت میں دس بار قل شریف پڑھنا حضرت امام حسن بصری سے روایت ہے فرماتے ہیں مجھے تیس صحابہ کرام نے بتایا کہ جو شخص اس رات کو صلوٰة الخیر پڑھے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر ستر بار نظر کرم فرمائے گا اور ایک بار نظر کرم سے اس کی ستر حاجتیں پوری فرمائے گا ۔ جن میں کم از کم ایک حاجت گناہوں کی بخشش ہے۔

گناہوں سے توبہ اور حقوق العبا د کا تدارک :احادیث بالا کے مطابق شب برأت کو سال بھر کے اعمال اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں ۔ لہٰذا شب برأت کو مغرب سے پہلے پہلے والدین بھائیوں اور بہنوں، رشتہ داروں اور دیگر لوگوں سے اپنی زیادتیوںکی معافی مانگ لینی چاہئے اور اگر کسی کا کوئی حق ذمہ میں ہو تو اس کی ادائیگی کرلینی چاہئے یا پھر صاحب حق سے معافی مانگ لینی چاہیے تاکہ اعمال جب اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش ہوں تو بندوں کے ساتھ زیادتیوں کے گنا ہ دھل چکے ہوں۔

ارکان توبہ :اس طرح اس شب رب غفورالرحیم سے اپنے تمام گناہوں کی معافی مانگ لینی چاہئے توبہ کے لئے چا رچیزیں ضروری ہیں ۔(1) رب کریم کی بار گاہ میں گناہوں کا اعتراف ۔ (2)گناہوں پر سخت ندامت اور آہ وزاری ۔ ( 3)آئندہ گناہ نہ کرنے کا پختہ اور سچا وعدہ ۔(4)گنا ہ کی تلافی مثلاََنمازیں نہیں پڑھیں تو حساب یا اندازے سے با لغ ہونے کے بعد کی تمام فرض اور واجب نمازیں قضا کریںاس طرح رمضان کے روزوں کی قضا کرے ا س نے جتنے برس زکوٰة ادا نہیں کی حساب یا اندازے سے زکوٰة اداکرے ۔ حدیث نبوی ہے :”التائبُ من الذنب کمن لا ذنب لہ””جو شخص (شرع شریف کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطا بق) تو بہ کرنے والا ہے وہ ایسا ہے جیسا کہ اس نے کوئی گنا ہ نہیں کیا ۔” لہٰذا شب برات کے موقع پر تمام گناہوں کی معافی مانگنی چاہیے اور فوت شدہ عبا دات کی قضا کا پختہ اِرادہ کر لینا چاہیے
شب برأت کو غیر شرعی رسوم سے پاک رکھیں: اس رات برصغیر کے مسلمانوں میں آتش بازی کی بری رسم را ئج ہے شیخ المحققین حضرت سیدنا عبد الحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آتش بازی بدعت سیٔہ ہے ۔ مفتی اعظم حضرت سیدابو البرکات رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آتش بازی سخت حرام ہے اور مسلمان کو چاہئے کہ یہ پیسہ صدقہ و خیرات کی صورت میں غرباء ومساکین پر خرچ کریں۔

راقم الحروف کے نزدیک درج ذیل وجوہات کی بنا پر آتش بازی حرام ہے جو والدین اور ذمہ دار حضرات آتش بازی سے نہیں روکتے وہ سخت گنا ہ گار ہیں ،آتش بازی کھلا اسراف و فضول خرچی ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے !”ان المبذرین کانو اخوان الشیطین ””بیشک بغیر کسی غرض پیسہ ضائع کرنے والے شیطان کے بھائی ہیں۔”(اسراء )

Nouman Qadir
Nouman Qadir

تحریر: صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی

Share this:
Tags:
Nouman Qadir universe virtue virtues World اعمال دنیا شب برات فضائل فضیلت کائنات
Mian Saqib Nisar
Previous Post چیف جسٹس صاحب۔ دوہرا نظام تعلیم اور نصاب ایک بنانے کا حکم دیں
Next Post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
Petroleum Products

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close