Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شب برأت کی خصوصیت فضیلت اور احکام

May 8, 2017 0 1 min read
Shab e Barat
Shab e Barat
Shab e Barat

تحریر : مولانا رضوان اللہ پشاوری
ماہ شعبان کی پندرہویں رات کو شب برأت کہا جاتا ہے شب کے معنی ہیں رات اور برأت کے معنی بری ہونے اور قطع تعلق کرنے کے ہیں، چونکہ اس رات مسلمان توبہ کرکے گناہوں سے قطع تعلق کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ کی رحمت سے بے شمار مسلمان جہنم سے نجات پاتے ہیں اس لئے اس رات کوشب برأت کہتے ہیں، اس رات کولیلتہ المبارکہ یعنی برکتوں والی رات لیلتہ الصک یعنی تقسیم امور کی رات اور لیلتہ الرحمتہ رحمت نازل ہونے کی رات بھی کہاجاتا ہے۔ (لطائف المعارف/ 145) اور جس طرح مسلمانوں کے لئے زمین میں دوعیدیں ہیں اسی طرح فرشتوں کے لئے آسمان میں دو عیدیں ہیں ایک شب برأت اور دوسری شب قدر جس طرح مومنوں کی عیدیں عیدالفطر اور عیدالاضحی ہیں فرشتوں کی عیدیں رات کو اس لئے ہیں کہ وہ رات کوسوتے نہیں جب کہ آدمی سوتے ہیں اس لئے ان کی عیدیں دن کو ہیں (غنیتہ الطالبین) شب برأت کے متعلق سیدہ عائشہ کی روایت : سیدہ عائشہ صدیقہ کی روایت کا خلاصہ یہ ہے کہ ایک رات رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ عائشہ کی باری کے موقع پر ان کے حجرے میں آرام فرماتھے ، ام المومنین فرماتی ہیں کہ رات کے کسی حصہ میں میری آنکھ کھلی تو حضور ۖکو موجود نہ پایا، تو گھبراکر آپ ۖ کی تلاش میں نکلی اور ازواجِ مطہرات کے حجروں میں تلاش کرتی ہوئی مدینہ طیبہ کے قبرستان (جنت البقیع) میں پہنچی،جو قریب ہی ہے ، دیکھا تو حضور ۖ اپنی امت کی بخشش کے لیے دعا مانگ رہے تھے ،فراغت کے بعدآپ ۖ نے پوچھا: عائشہ! جانتی بھی ہو آج کونسی رات ہے ؟ فرمایا کہ پندرہویں شعبان (شب برأت ہے )جس میں ربِ کریم قبیلۂ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں سے زیادہ گنہگار (مسلمانوں) کی مغفرت فرماتے ہیں، اس قبیلہ میں بکریوں کی تعداد بہت زیادہ تھی اس لیے آپ ۖ نے مثالاً بیان کر کے فرمایاکہ یہ وقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل ہونے والے فیوض و برکات، انوارات و تجلیات، انعامات ونوازشات اور مغفرت و رحمت طلب کرنے کاہے ، اس لیے میں نے چاہا کہ ایسے مبارک اور مقدس وقت میں اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہو کر امت کے گنہگاروں کے لیے بخشش کی دعائیں مانگوں۔

شب ِبرأت کی خصوصیت : اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کے بعد حضرت محمدۖ کی دعائوں سے اس رات کی فضیلت میںگویا چار چاند لگ گئے اور عام راتوں کے مقابلہ میں اس کی قدرو عظمت اور منزلت و خصوصیت اور بڑھ گئی، چنانچہ علماء نے کتاب و سنت کی روشنی میں اجمالی طو رپر اس کی دو خصوصیتیں بیان فرمائی ہیں: (١)اللہ تعالیٰ کے (خصوصی)فیصلے کی رات۔ (٢) اللہ تعالیٰ کے (خصوصی)فضل کی رات۔ جہاں تک اللہ تعالیٰ کے خصوصی فیصلوں کی بات ہے تو اس سلسلہ میںسیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی دوسری روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ شب برأت میں اہم ترین امور کے فیصلے جو علم الٰہی اور تقدیر الٰہی میں پہلے ہی سے طے شدہ تھے ان کی تنفیذ جن فرشتوں کے واسطہ سے ہوتی ہے(حضرت جبرئیل، حضرت میکائیل، حضرت اسرافیل اور حضرت عزرائیل علیہم السلام) اس رات میں خدائی بجیٹ ان کے سپرد کیا جاتا ہے ، مثلاًکون کون اس سال میں پیدا ہوںگے ؟ کون کون مریں گے ؟ کون اچھے عمل کریں گے اور کون برے عمل کریں گے ؟ کن کو کس قدر رزق دیا جائے گا ؟وغیرہ۔(مشکوٰة/ص:٥١١)

شب ِبرأت میں اللہ تعالیٰ کی پکار :اور دوسری خصوصیت یہ ہے کہ شب برأت میںبھی شب قدر کی طرح شروع سے اخیر تک ربِ کریم کی خصوصی رحمت نازل ہوتی ہے ، چنانچہ ابن ماجہ میں سیدنا علی کرم اللہ وجہہ سے روایت ہے کہ رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:(حدیث قدسی)اس حدیث قدسی میں فرمایا:جب شب برأت ہو تو بہتریہی ہے کہ تم اس کی رات میں قیام (یعنی عبادت) کرو اور اس کے دن میں روزہ رکھو کیوںکہ اس رات میں غروبِ آفتاب ہی سے (یعنی عام راتوں کی طرح آخر ِرات میں نہیں بلکہ شروع رات میں) حق تعالیٰ آسمانِ دنیا پراپنی رحمت کا نزول فرماتے ہیںاوربار بار یہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ہے کوئی مغفرت چاہنے والا ؟کہ میں اس کی مغفرت کردوں ،اور ہے کوئی رزق کا طلب گار؟ کہ میں اسے رزق دوں، اور ہے کوئی مبتلائے مصیبت ؟کہ میں اسے عافیت دوں، اور ہے کوئی ایسا اور ویسا …یہ آواز صبح تک آتی ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ اس رات میں شروع ہی سے ربِ کریم اپنی رحمت کو عام فرما کر آسمانِ دنیا پر نزول فرماتے ہیں، اور گویا اس کی رحمت گنہگاروں کے دروازوں پرآکر دستک دیتی ہے کہ گنہگارو! آؤ میری رحمت تمہاری منتظر ہے ، کیا چاہتے ہو؟ آج تمہاری ہر جائز مراد پوری کی جائے گی۔

تمہارا رب تمہیں دینے کے لیے آج شروع ہی سے بلاتاہے او روعدہ کرتاہے کہ مجھ سے مانگنے والوںکو سب کچھ دیا جائے گا اور کچھ نہیں لیا جائے گا ۔میرے بندو ! آؤ جلدی کرو میرے دربار کی طرف دوڑ لگاؤ۔ فَفِرُّوْا اِلٰی اللّٰہِ پر عمل کرو،آج تمہارا روٹھا ہوا مولیٰ تم سے راضی ہونا چاہتا ہے ۔ اب جو بندہ شرمندہ ہو کر سر جھکا کر آنسو بہا کر ہاتھ اٹھا کر آئے گا تو مجھے غضب ناک نہیں، مہر بان پائے گا، وہ میری طرف ایک ہاتھ متوجہ ہوگاتومیری رحمت اس کی طرف دو ہاتھ متوجہ ہوگی، وہ چل کر آئے گاتو میری رحمت دوڑ کر اس کا استقبال کرے گی، خواہ وہ کوئی ہو،میں معافی مانگنے والوں کو محروم نہیں کرتا ، بلکہ میں تو معمولی بہانوں سے بھی معاف کر دیتا ہوں۔

اللہ تعالیٰ کی مغفرت کاایک عجیب واقعہ : چنانچہ اس کی عنایت اورمغفرت کاایک عجیب واقعہ منقول ہے ، حضرت عبد الوہاب ثقفی فرماتے ہیں کہ میںنے ایک جنازہ دیکھا جس کو تین مرد اور ایک عورت نے اٹھایا تھا، میںنے فوراً عورت کی جگہ لے لی، او رجنازہ کو قبرستان پہنچا کر دفن کردیا، بعدمیںاس عورت سے (پس پردہ) معاملہ دریافت کیا، تو اس نے کہاکہ مرحوم میرابیٹا تھا، لیکن یہ مخنث (ہیجڑا) تھا اس لیے پاس پڑوس کے سبھی لوگ اسے نہایت حقیر سمجھتے تھے ، جس کی وجہ سے اس کے مرنے کے بعد بھی کسی نے کفن اورکندھادینا پسند نہ کیا۔شیخ فرماتے ہیں کہ میںنے اس رات خواب میں سفید لباس میںملبوس ایک شخص دیکھا جس کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمک رہاتھا، اس نے آکر میرا شکر یہ اداکیا اور کہا: میںوہی ہوں جسے آج تم نے دفن کیا،اللہ تعالیٰ نے میری مغفرت اس لیے فرمادی کہ لوگوں نے مجھے حقیر سمجھ کر چھوڑدیا(کتابوں کی درس گاہ میں/ص:٥٦) حدیث قدسی ہے :بلا شبہ اللہ جل شانہ نے اپنی مخلوق کو پیداکرنے سے پہلے یہ تحریر لکھی دی ہے کہ میری رحمت میرے غضب سے بڑھی ہوئی ہے ۔ یہ تحریر اس کے سامنے عرش پر موجو دہے ، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ اکثر اپنے بندوں کے ساتھ رحمت و عنایت ہی کامعاملہ کرتاہے ، جیساکہ خودبھی ارشاد فرمایا :قَالَ عَذَابِیْ أُصِیْبُ بِہِ مَنْ أَشَآئُ وَرَحْمَتِیْ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ(الأعراف)اپناعذاب تو میں اسی پر نازل کرتاہوں جس کو عذاب دینا تقاضائے حکمت ہوتا ہے ، رہی بات میری رحمت کی تو وہ ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے ۔ دنیامیں تو ہر کسی کو اس سے فائدہ ہوتاہے ۔پھر یہ بھی تو اسی رحمت کاایک حصہ ہے کہ وہ اپنے گناہ گار بندوں کو معاف کرنے کے لیے مواقع اور بہانے عطا کرتا ہے۔

شب برأت میں محروم القسمت : چنانچہ شب برأت اللہ تعالیٰ کی طرف سے گنہگاروں کے لیے ایک مہلت اور بہترین موقع ہے ،اگربندہ اسے غنیمت جان کر سچی توبہ کرلے تو اللہ تعالیٰ کی رحمت گنہگاروں کی منتظررہتی ہے ۔ حدیث میں چند ایسے محروم القسمت لوگوں کا ذکر آتا ہے جن کی اس رات بھی مغفرت نہیں ہوتی ،جب تک وہ سبھی توبہ نہ کر لیں ،ان میں (١)مشرک(٢)کینہ رکھنے والا(٣)قاتل (٤)قطع رحمی کرنے والا(٥)والدین کا نا فرمان(٦)شراب کاعادی(٧)زنا کا عادی(٨)ٹخنوں کے نیچے پاجامہ لٹکانے والا مرد(٩)خود کشی کرنے والا (١٠)غیب کی باتیں بتلانے والا۔ نیز کاہن او رنجومی(الترغیب و الترہیب ) یہ وہ محروم القسمت لوگ ہیں جو شب برأت و شب نجات میں بھی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے محروم رہتے ہیں(العیاذ باللہ)روایتوں پر نظر ڈالنے سے واضح ہوتا ہے کہ اس رات تمام صغائر تو معاف کر دیے جاتے ہیں، البتہ کبائر کی معافی کے لیے سچی توبہ شرط ہے ۔ ہاں اگر اللہ تعالیٰ کسی کو محض اپنے فضل و کرم سے معاف کر دے تو اور بات ہے۔

شب ِبرأت کے اعمال و احکام : علماء نے فرمایا کہ اس رات میں مطلقاًعبادت کرنا اوردن میں روزہ رکھنا بھی مستحب ہوگا،البتہ سنت یہ ہے کہ ہرماہ کے ایامِ بیض کی طرح شعبان میں بھی اللہ تعالیٰ توفیق دیں تو ١٣،١٤ اور ١٥ تاریخ میں روزہ رکھا جائے ، اس کے علاوہ عبادات کا کوئی مخصوص طریقہ منقول نہیں ہے ،لہٰذاجوعبادت آسان ہو انفرادی طور پر اس کو کرے ، بہتر ہے کہ مغرب کے بعدمسجد میں ہو تواعتکاف کی نیت کرکے صلوٰة الاوابین پڑھے ، اس کے بعد تلاوتِ کلام اللہ اور ذکر کرلے ، تا کہ اُتْلُ مَاأُوْحِیَ…الخ میں جو تلاوت ، نمازاو رذکر کی ترغیب آئی ہے اس پر عمل ہوجائے ، پھر رات بھر جاگ کر عبادت کر سکتے ہوںتو فبہا، ورنہ نمازِ عشاء باجماعت پڑھ کر شروع حصہ میں کچھ آرام کرکے آخری حصہ میں اخیر تک ذکر و اذکار اور دعا و مناجات میں مشغول رہے ، جس کے ذمہ قضا باقی ہو اس کے لیے ضروری ہے کہ پہلے قضا کا اہتمام کرے ، اسی کے ساتھ اس رات اپنے لیے او رمرحوموں کے لیے دعائِ مغفرت کرے ، موقع ہوتو قبرستان جاکر مرحومین کے لیے ایصال ثواب اور دعائِ مغفرت کرے ،اگر چہ اس کا بھی اہتمام و التزام ثابت نہیں، کیوںکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا شب برأت میں قبرستان جانا اس رات کی خصوصیت کی وجہ سے نہیں بلکہ عام معمول کی وجہ سے تھا ،ورنہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے ساتھ حضرات صحابۂ کرام بھی ہوتے۔

بہر کیف !شب برأت کی فضیلت سے فائدہ اٹھانے کا یہی مطلب ہے کہ شریعت وسنت کے مطابق اس رات کو گذاریں، جہالت و بدعت کے ساتھ نہیں، جیسا کہ جہلاء کے یہاں ہوتا ہے۔

حق تعالیٰ ہمیں اپنی توفیق خاص سے اپنی رحمت و عنایت کے مواقع عطا فرماکر مغفرت و کامل رضا عطا فرمائے (آمین )

Rizwan Ullah Peshawari
Rizwan Ullah Peshawari

تحریر : مولانا رضوان اللہ پشاوری

Share this:
Tags:
Fasting law muslims night Rizwan Ullah Peshawari shab e barat virtue احکام شب برات شعبان فضیلت مسلمان
Shab-E-Barat
Previous Post شب براءت بخشش و مغفرت کی رات
Next Post گجرات کی خبریں 8/5/2017
GPI

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close