
وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں شیڈو کیبنٹ قائم کرنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک میں بدانتظامی اور کرپشن کو روکنے کے لیے ضروری ہے کہ قائد حزب اختلاف کی سربراہی میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں شیڈو کابینہ قائم کی جائے تاکہ وہ حکومت کے تمام اقدامات پر نظر رکھ سکے اورکسی بھی غلط اقدام کو روک سکے۔
درخواست گزار کے مطابق دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں شیڈو کابینہ ہوتی ہے اور اس کے بغیر جمہوری عمل کو نامکمل سمجھا جاتا ہے لہذا ہائی کورٹ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دے کہ وہ شیڈو کابینہ قائم کریں۔
