کراچی: رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ شہادت امام زین العابدین کے موقع پر عزاداروں کو حفاظتی انتظامات اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات مکمل کئے جائیں ،امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوسوں کے روٹس پر سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر تجاوزات اور رکاوٹوں کا خاتمہ کرکے جلوس کے روٹس کو مکمل کلیئر کیا جائے ان خیالات کا اظہار رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے شہادت امام زین العابدین کے موقع پر شاہ فیصل کالونی میں مجلس اور برآمد ہونے والے ماتمی جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کرکے شاہ فیصل زون کے تحت جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔شہادت امام زین العابدین کے موقع پر شاہ فیصل کالونی سے برآمد ہونے والے جلوس کے روٹس اور امام بارگاہوں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے شاہ فیصل زون کے تحت منتظمین کی باہمی مشاورت اور تعاون کے ذریعے انتظامات کا تیزی سے آغاز کردیا گیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات کا معائنہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کی اور اُن سے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے جاری انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے کہاکہ عزاداروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جارہا ہے اس حوالے سے بلدیاتی اداروں کی جانب سے جاری انتظامات کی مکمل نگرانی کی جارہے انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کی وہ عشرہ محرم الحرام کی طرح شہادت امام زین العابدین کے موقع پر اتحاد و یکجہتی اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کا مظاہر کریں اتحاد وبین المسلمین کی فضاء کو برقرار رکھیں رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے جلوس کے روٹس کے معائنے کے موقع پر مختلف شاہراہوں کے دورے پر متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس سے قبل روٹس کا مکمل سروے کیا جائے اور ہر قسم کی پارکنگ کی ممانعت کی جائے اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو ہدایت کی انتظامات منتظمین کی باہمی مشاورت کے ساتھ انجام دیئے جائیں۔
