
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے گھر پر مبینہ حملے کے ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق شاہ محمود قریشی کے گھر پر مبینہ حملے کے 18 ملزمان کو آج صبح انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی کے گھر پر حملے کے الزام میں ن لیگ کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
