Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شاہ نصیر دہلوی حیات اور فکروفن

August 23, 2021 0 1 min read
Shah Naseer Dehlavi
 Shah Naseer Dehlavi
Shah Naseer Dehlavi

تحریر : محمد پرویز بونیری

کچھ عرصہ قبل گمنام شعراء کی حالاتِ زندگی اورفکر وفن پر تحقیق شروع کی تھی اورا س سلسلے میں شائع شدہ مضامین قارئین نے بے حدپسند کئے تھے۔اس دوران مشعلِ اردو کی ترتیب وتدوین اوراشاعت اورپھر کتاب کی فروخت میں ایسے منہمک ہوگئے کہ گمنام شعراء کاسلسلہ بہ امر مجبوری منقطع کرناپڑا۔الحمدللہ مشعلِ اردو کاپہلاایڈیشن چھپ چکا اور ہاتھوں ہاتھ بِک گیاجبکہ مشعلِ اردو (جدید) کامسودہ ابھی برائے نظرثانی اساتذہ ٔ ادب کے ہاتھوں میں ہے اورہمیں فرصت کے لمحات میسرہوئے۔گمنام شعراء کے لئے سماجی ذرائع اِبلاغ پرگاہے گاہے قارئین کی طرف سے دادوتحسین کاسلسلہ جاری رہا۔اس لئے ہم نے اپنے کتب خانے کارخ کیا اورتحقیق کے لئے شاہ نصیر دہلوی کو تختۂ مشق بنایا۔

شاہ نصیر دہلوی اگرچہ اتنے گمنام نہیں ہیں اورادب کے طالب علم انکے نام ، عہد اورفکروفن سے تھوڑی بہت شناسائی رکھتے ہیں مگر نصیر کماحقہ ادب کی دنیا میں اپنی پہچان نہ بناسکے۔اسکی وجہ یہ ہے کہ اکثرمحققین اورناقدین نے انکی سیرت ، فن اورکارناموں کو درخور اعتنانہ سمجھا اوراکثر انکو محض بہادرشاہ ظفر اورابراہیم ذوق کے استادکی حیثیت سے پہچاناگیایا ادب کے طالب علموں نے نصاب میں موجود دبستانوں اور انکے محدود شعراء کے مطالعہ سے آگے بڑھنے کی زحمت گوارانہ کی۔

شاہ نصیرکی پیدائش سن 1756ء میں دہلی میں ہوئی۔شاہ نصیر کاپورانام محمدنصیرالدین اورمیاں کلّو عرف تھا۔بقول محمدحسین آزاد وہ رنگ کے سیاہ فام تھے ، اس لئے گھرکے لوگ اسے میاں کلّو کہتے تھے۔انکے والد شاہ غریب دہلی کے ایک بزرگ تھے، جنہوں نے اپنے فرزند کو نازونعم سے پالا اورانکی تعلیم وتربیت کے لئے اساتذہ اورادبیوں کی خدمات حاصل کرلیں۔شاہ نصیر کتابی علم میں کچھ زیادہ مہارت حاصل نہ کرسکے البتہ طبیعت موزوں تھی اورشعر وشاعر ی کاایساذوق و شوق پیداہواکہ بہت کم عرصے میں انکی شاعری کی دھوم مچ گئی۔ جب کسی مشاعرے میں اپناکلام سناتے توبڑے بڑے ذی استعداد اورمشتاق شاعر بے ساختہ داددینے پر مجبورہوجاتے ۔ نصیر شاہ محمدی مائل کے شاگردتھے جنہوں نے مرزرفیع سودا اورخواجہ میر دردسے فیض حاصل کیاتھا ۔ اسی طرح شاہ نصیر کاسلسلہ تلمذ بھی دوواسطوں سے بڑے اساتذہ یعنی سودا اوردرد تک پہنچتاہے۔

شاہ نصیراپنے عہد کے ممتاز شعراء اوردہلی کے ناموراساتذہ میں تھے۔باوجودیکہ ایک خانوادۂ تصوف سے تعلق رکھتے تھے مگر انہیں تصوف سے زیادہ شعر وشاعری میں دلچسپی رہی اورانکی زندگی کازیادہ حصہ شعروسخن اورمعرکہ آرائیو ں میں گزرا۔اس سلسلے میں انہوں نے لکھنؤ ، حیدرآباد اوردوسرے مقامات کے سفربھی کئے۔اُس دور میں شعروشاعر ی میں معنی سے زیادہ صورت اورمعیارسے زیادہ مقدارکی اہمیت تھی ۔یہی وجہ ہے کہ انکی شاعری میں ایک خانقاہ کاباقاعدہ سجادہ نشین ہوتے ہوئے بھی ، تصوف کاعنصربہت کم اوررویتی ہے ۔شاہ نصیر زبان وبیان کے شاعرہیں اوریہی وجہ ہے کہ انکی زبان اپنے ہم عصرشعراء کے مقابلے میں بہت ترقی یافتہ ہے۔نہایت مشکل اورسنگلاخ زمینوں میں شعرکہنا انہیں بہت پسند تھا اوراس فنِ خاص میں انکاجواب نہیں، مشکل قوافی اورلمبی لمبی ردیفوں میں طویل غزلیں کہتے تھے ۔انکی غزلوں میں تشبیہ اوراستعارے کا لطف ،الفاظ کاشکوہ اورلہجے کاطنطنہ موجودہے۔

یہ مجنوں ہے نہیں آہوہے لیلیٰ
پہن کر پوستیں نکلاہے گھرسے
جنہیں توسینگ سمجھے ہے یہ ہیں خار
لگے ہیں پائوں میں نکلے ہے سرسے

شاہ نصیر نہایت زندہ دل اورشگفتہ مزاج آدمی تھے ۔ ان کی خوش پوشاکی اورنفاست طبع مشہورہے ۔ انکے شاگردوں کی تعدادبہت زیادہ تھی ، جن میں ابراہیم ذوق سرفہرست ہے ، جوبعدمیں خود استادذوق کے نام سے مشہورہوئے ۔ دراصل نصیر کی شہرت اورمقبولیت میں انکے عظیم شاگرد ذوق کا بڑاحصہ ہے، مگر استادی اورشاگردی کایہ سلسلہ بہت زیادہ دیرتک چل نہ سکااورجلدی ختم ہوگیا۔ذوق جس جذبے اوراشتیاق کے ساتھ شاہ نصیر کی خدمت میں حاضرہوئے تھے وہ یہاں پورانہ ہوسکا۔محققین نے دونوں عظیم شعراء کے تعلقات خراب ہونے کی مختلف وجوہات بیان کی ہیں۔

آبِ حیات میں محمدحسین آزاد نے لکھاہے کہ نصیر اکثرذوق کی غزلوں کو دیکھ کر بغیر اصلاح کے واپس کردیتے تھے اورکہتے تھے کہ طبیعت پر زورڈال کرکہو۔ادھرذوق کو کچھ دوستوں نے مشورہ دیا اورکچھ اپنی غریبی نے یہ آزردگی پیدا کی کہ شاہ صاحب انکی غزلوں کی اصلاح میں بے توجہی یاپہلوتہی برتتے ہیں۔دوسری طرف شاہ صاحب کے صاحبزادے شاہ وجیہہ الدین منیرتھے جواپنے والد کی طرح طبیعت کے بہت تیز تھے اورشعروشاعری میں اپنے والد کے خلف الرشید تھے۔ وہ بھی اپنے علاوہ کسی کو خاطرمیں نہیں لاتے تھے ۔ اتفاقا ًذوق کی ایک غزل میں انکامضمون پایاگیا ،جس سے انہیں بہت رنج ہوا اورتکرار اورمباحثے کاسلسلہ شرو ع ہوا۔شاید اسی وجہ سے شاہ نصیر اورذوق کے تعلقات میں تنائو پیداہواہو۔ مزیدیہ کہ ایک دن ذوق نے سودا کی غزل پر غزل کہی ۔شاہ نصیرکے پاس جب غزل لے گئے توانہوں نے طیش میں آکر غزل پھینک دی اورکہا” استاد کی غزل پر غزل کہتاہے اورمرزا رفیع سے بھی اونچااڑنے لگاہے”۔اس سلسلے میں بقول ڈاکٹرمحمدیعقوب عامرکہتاہے کہ شاہ نصیر میں ذوق کی ترقی ٔ کلام سے رشک پیداہواتھا اوراصلاح سے بے پرواہوگئے تھے جبکہ ذوق کو بوجہ اپنی غربت استاد کی عدم توجہی گراں گزری ۔ مزید شاہ نصیرکے صاحبزادے منیر دہلوی سے مقابلہ کی وجہ سے استادکی طرف سے اوربھی مورد عتاب ٹہرے۔

تنویر احمدعلوی اس اختلا ف کاایک اورسبب بھی بتاتے ہیں کہ شاہ صاحب فرمائشی طبیعت رکھتے تھے اوراکثر شاگردوں سے کسی نہ کسی چیز کی فرمائش کرتے تھے ۔اس وجہ سے بھی شاید ذوق کی طبیعت متاثرہوگئی ہوگی۔بہرحال ذوق اپنی فطری صلاحیتوں کے بل بوتے پر دربارتک پہنچے اورخاقانی ٔ ہند اورملک الشعراء کے خطابات حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہیں بہادرشاہ ظفر ،محمدحسین آزاد اورداغ دہلوی جیسے شاگردنصیب ہوئے ۔ جنہوں نے ذوقکو فکر ِ معاش سے آزادرکھنے کے ساتھ ساتھ انکی شہرت اورمقبولیت کو چارچاند لگادئے جبکہ شاہ نصیر دہلوی رفتہ رفتہ گوشہ گمنامی میں چلے گئے ۔یہ شاہ نصیر کی بدنصیبی تھی کہ بہادرشاہ ظفرجیسے بادشاہ اورادب پرور اور سخن فہم شخصیت کی استادی نصیب ہوئی، مگرانہوںنے ذوق اورغالبکی طرح مصلحت اندیشی سے کام نہ لیا اورزمانے کے تقاضوں کوسامنے نہ رکھا ۔یہی وجہ ہے کہ اپنی تیزی ٔ طبیعت اورسیروسیاحت کے سبب دربارسے کماحقہ ُ فائدہ حاصل نہ کرسکے اورذوق اورغالب کی طرح شہرت اورمقبولیت سے محروم رہے۔شاہ نصیر سال 1838ء میں حیدرآباد میں اس جہانِ فانی سے رخصت ہوئے اورقاضی مخدوم موسیٰ کی خانقاہ میں دفن ہوئے۔ انکی زندگی میں انکادیوان مرتب نہیں ہواحالانکہ شعر وشاعری میں بہت بڑااثاثہ اپنے پیچھے چھوڑا ہے۔انکی زیادہ تر شاعری بکھری ہوئی حالت میں پڑی تھی ۔ انکاپہلامجموعہ ”انتخاب ِ کلیاتِ شاہ نصیر” کے عنوان سے 1878ء میں محمداکبرنے میرٹھ میں شائع کیاجبکہ چمنستان سخن کے نام سے ایک شعری مجموعہ بھی موجودہے۔ انکے جملہ کلام کو ڈاکٹرتنویراحمدعلوی نے 1971ء میں’ ‘ کلیات ِ شاہ نصیر” کے نام سے چارجلدوں میں مرتب کرکے مجلس ترقئی ادب لاہور سے شائع کروایا،جس کے پہلے جلدمیں شاہ نصیرکی حیات اورفن پر تفصیلی بحث موجود ہے۔

کعبے سے غرض اس کو نہ بت خانے سے مطلب
عاشق جو تراہے نہ ادھرکا نہ ادھر کا

Muhammad Pervez
Muhammad Pervez

تحریر : محمد پرویز بونیری

Share this:
Tags:
Essays life poets Research Shah Naseer Dehlavi تحقیق زندگی شاہ نصیر دہلوی شعراء مضامین
Arrested
Previous Post لاہور میں ٹک ٹاکر سے دست درازی کے الزام میں مزید 34 ملزمان گرفتار
Next Post یہ بھیڑ یے۔۔۔۔۔
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close