
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری آج اپنی شادی کی بائیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پچیس اکتوبر انیس سو اکیانوے کو گوری خان کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے کنگ خان کی تو جیسے قسمت ہی کھل گئی اور شاہ رخ خان ممبئی کی فلم نگری کے بادشاہ کہلائے۔
شاہ رخ خان کی کامیابی میں ان کی بیوی گوری خان کا بڑا عمل دخل ہے جس کا اظہار وہ برملا کرتے ہیں۔ 2002 میں شاہ رخ خان نے اپنی بیوی کے ساتھ مل کر ریڈ چلیز کے نام سے پروڈکشن ہاس قائم کیا جو میں ہوں ناں، ڈان 2، مائی نیم از خان جیسی سپر ہٹ فلمیں بنا چکا ہے۔
