جھنگ : وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف پنجاب یوتھ فیسٹول 2014ء کے تحت فیز II یونین کونسل سطح کے مختلف کھیلوں و ادبی مقابلہ جات 5 تا 14 جنوری2014ء منعقد ہونگے۔ اس ضمن میں محکمہ سپورٹس نے متعلقہ ٹی ایم ایز کے تعاون سے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔
پروگرام کے مطابق پانچ جنوری کو پنجہ آزمائی (70،85/85 تین کیٹگیریز) کے مقابلے سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونگے ۔ اسی طرح چھ جنوری کو اتھلیٹکس(100،200،400،800،1500میٹر) ریس ، گولہ،نیزہ،لانگ جمپ،7 جنوری کو بیڈ منٹن،8تا10جنوری کرکٹ ٹیپ بال،9جنوری رسہ کشی،10تا11جنوری والی بال،بلیئرڈ، باڈی بلڈنگ (65،75/75کلوگرام)،12تا14جنوری فٹبال،13جنوری ویٹ لفٹنگ(62،67،94کلوگرام)اور 14جنوری2014ء کو فن ریس 2.5کلومیٹر کے علاوہ قرأت و نعت خوانی کے مقابلے بھی ہونگے۔
