کراچی: محترمہ غنویٰ بھٹو نے سابق صوبائی نائب صدر شہید علی محمد سنارا کی یوم شہادت کے موقع پر پارٹی کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ شہید علی محمد سنارا اپنے شہید قائدین قائد عوام شہید ذوالفقارعلی بھٹو شہید شاہنواز بھٹو اور سالار انقلاب شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے نظریہ، فکر وعمل اور شوق شہادت کے سچے مخلص انقلاب نو کی جدوجہد کے عظیم رہنما تھے جن کی ساری زندگی موجودہ فرسودہ استحصالی نظام کے خاتمے کے خلاف تحریک کی علامت تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہید علی محمد سنارا حکمرانوں کے ظلم و ستم اور انقلابی قوتوں کے خلاف ہر حاکم وقت کا نشانہ بنتے رہے اور وہ ان کی زندگی کئی بار انتظامیہ کی جانب سے ان پر کئے گئے تشدد بربریت کا شکار رہے اور وہ جیل کی کال کوٹھری میں وہ مشکلات صعوبتوں اور اذیتوں کو برداشت کرتے رہے لیکن ان کے پائے اسقامت میں کبھی لغزش نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ شہید علی محمد سنارا کی زندگی ہر سیاسی کارکن کیلئے قابل تقلید ہے اور وہ ایک مثالی کارکن تھے۔
